مؤلف کہتے ہیں کہ حرم امیر المؤمنینؑ میں پڑھی جانے والی زیارتِ امام حسینؑ کو مسجد حنانہ میں بھی پڑھنا مستحب ہے۔ کیونکہ شیخ محمد بن مشہدی نے روایت کی ہے کہ امام جعفر صادقؑ نے مسجد حنانہ میں امام حسینؑ کیلئے یہی زیارت پڑھی اور چار رکعت نماز ادا فرمائی۔
مخفی نہ رہے کہ مسجد حنانہ نجف اشرف کی مقدس مسجدوں میں سے ہے اور ایک روایت میں ہے کہ امام حسینؑ کا سر اقدس وہیں مدفون ہے۔ ایک روایت ہے کہ امام جعفر صادقؑ نے وہاں دو رکعت نماز پڑھی. لوگوں نے آنحضرتؐ سے پوچھا کہ یہ کون سی نماز ہے، آپ نے فرمایا یہ وہ جگہ ہے جہاں میرے جد امجد امام حسینؑ کا سر اقدس رکھا گیا تھا جب کربلا سے لا کر یہاں ابن زیاد کے سامنے پیش کیا گیا تھا۔ آنجناب سے روایت کی گئی ہے کہ فرمایا اس مقام پر یہ دعا پڑھا کرو:
اَللّٰھُمَّ اِنَّكَ تَرٰی مَكَانِیْ، وَتَسْمَعُ كَلَامِیْ
1
اے معبود ! بے شک تو دیکھتا ہے جہاں میں کھڑا ہوں اور میری بات سنتا ہے
1
وَلَا یَخْفٰی عَلَیْكَ شَیْءٌ مِنْ ٲَمْرِیْ
2
میرے امور میں سے کچھ بھی تجھ سے پوشیدہ نہیں ہے
2
وَكَیْف یَخْفٰی عَلَیْكَ مَا ٲَنْتَ مُكَوِّنُہٗ وَبَارِئُہٗ
3
اور کیونکر تجھ سے پوشیدہ رہے جسے تو نے خود وجود دیا اور پیدا کیا
3
وَقَدْ جِئْتُكَ مُسْتَشْفِعًا بِنَبِیِّكَ نَبِیِّ الرَّحْمَۃِ
4
یقیناً میں تیرے حضور تیرے رحمت والے نبیؐ کی شفاعت لایا ہوں
4
وَمُتَوَسِّلًا بِوَصِیِّ رَسُوْلِكَ
5
اور تیرے رسولؐ کے وصی کو وسیلہ بنایا ہے
5
فٲَسْٲَلُكَ بِھِمَا ثَبَاتَ الْقَدَمِ
6
لہٰذا ان دونوں کے واسطے سے مانگتا ہوں ثابت قدمی،
6
وَالْھُدٰی وَالْمَغْفِرَۃَ فِی الدُّنْیَا وَالْاٰخِرَۃِ۔
7
ہدایت اور مغفرت اس دنیا میں اور آخرت میں۔
7