مصباح الزائر وغیرہ میں ہے کہ جب شہر کوفہ میں داخل ہو تو کہے:

بِسْمِ ﷲِ، وَبِاللّٰهِ، وَفِیْ سَبِیْلِ ﷲِ
1
خدا کے نام سے، خدا کی ذات کے واسطے سے، خدا کی راہ میں
1
وَعَلٰی مِلَّۃِ رَسُوْلِ ﷲِ صَلَّی ﷲُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ
2
اور حضرت رسولؐ خدا کے طریق پر
2
اَللّٰھُمَّ ٲَنْزِلْنِیْ مُنْزَلًا مُبَارَكًا وَٲَنْتَ خَیْرُ الْمُنْزِلِیْنَ
3
اے معبود! مجھے بہترین جگہ پر اتار کہ تو سب سے بہتر میزبان ہے۔
3

پھر مسجد کوفہ کی طرف چلے اور چلتے ہوئے یہ کہتا جائے

ﷲُ ٲَكْبَرُ وَلَا اِلٰہَ اِلَّا ﷲُ
4
خدا بزرگ تر ہے، اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں
4
وَالْحَمْدُ ﷲِ، وَسُبْحَانَ ﷲِ
5
اور حمد خدا ہی کے لیے ہے کہ خدا پاک تر ہے۔
5

جب مسجد کے دروازے پر آئے تو اس کے نزدیک کھڑے ہو کر کہے:

اَلسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِنَا رَسُوْلِ ﷲِ
6
سلام ہو ہمارے سردار خدا کے رسولؐ
6
مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ ﷲِ وَاٰلِہٖ الطَّاھِرِیْنَ
7
حضرت محمدؐ بن عبد اللہ پر اور ان کی آلؑ پر
7
اَلسَّلَامُ عَلٰی ٲَمِیْرِ الْمُؤْمِنِیْنَ عَلِیِّ بْنِ ٲَبِیْ طَالِبٍ
8
سلام ہو مومنوں کے امیر حضرت امام علیؑ بن ابی طالب پر
8
وَرَحْمَۃُ ﷲِ وَبَرَكَاتُہٗ
9
خدا کی رحمت ہو اور اس کی برکات ہوں
9
وَعَلٰی مَجَالِسِہٖ وَمَشَاھِدِہٖ وَمَقَامِ حِكْمَتِہٖ
10
سلام ان کی مجالس، ان کے مظاہر اور ان کی حکمت کے مقام پر
10
وَاٰثَارِ اٰبَائِہٖ اٰدَمَ وَنُوْحٍ وَاِبْرَاھِیْمَ وَاِسْمَاعِیْلَ
11
سلام ہو ان کے بزرگوں آدمؑ و نوحؑ اور ابراہیمؑ و اسماعیلؑ پر
11
وَتِبْیَانِ بَیِّنَاتِہٖ
12
اور سلام ان کے واضح دلائل پر
12
اَلسَّلَامُ عَلَی الْاِمَامِ الْحَكِیْمِ الْعَدْلِ
13
سلام ہو ان ائمہؑ پر جو حکیم، عادل،
13
الصِّدِّیْقِ الْاَكْبَرِ، الْفَارُوْقِ بِالْقِسْطِ
14
صدیق اکبر اور باانصاف فاروق ہیں
14
الَّذِیْ فَرَّقَ ﷲُ بِہٖ بَیْنَ الْحَقِّ وَالْبَاطِلِ
15
کہ جن کے ذریعے خدائے تعالیٰ نے حق و باطل کا فرق واضح کیا
15
وَالْكُفْرِ وَالْاِیْمَانِ وَالشِّرْكِ وَالتَّوْحِیْدِ
16
اور کفر و ایمان اور شرک و توحید کا
16
لِیَھْلِكَ مَنْ ھَلَكَ عَنْ بَیِّنَۃٍ
17
تاکہ جو ہلاک ہو اس کی ہلاکت پر حجت قائم ہو
17
وَیَحْیٰی مَنْ حَیَّ عَنْ بَیِّنَۃٍ
18
اور جو زندہ رہے وہ حجت پر زندہ رہے
18
ٲَشْھَدُ ٲَنَّكَ ٲَمِیْرُ الْمُؤمِنِیْنَ، وَخَاصَّۃُ نَفْسِ الْمُنْتَجَبِیْنَ
19
میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ مومنوں کے امیر، پاک اصل لوگوں کی روحانی خاصیت
19
وَزَیْنُ الصِّدِّیْقِیْنَ، وَصَابِرُ الْمُمْتَحَنِیْنَ
20
صاحبان صدق کی زینت اور آزمودہ لوگوں میں زیادہ صابر ہیں
20
وَٲَنَّكَ حَكَمُ ﷲِ فِیْ ٲَرْضِہٖ، وَقَاضِیْ ٲَمْرِہٖ
21
نیز آپ خدا کی زمین میں اس کے منصف، اس کے حکم کو جاری کرنے والے
21
وَبَابُ حِكْمَتِہٖ، وَعَاقِدُ عَھْدِہٖ، وَالنَّاطِقُ بِوَعْدِہٖ
22
اس کی حکمت کا دروازہ، اس کا پیمان باندھنے والے، اس کا وعدہ بتانے والے
22
وَالْحَبْلُ الْمَوْصُوْلُ بَیْنَہٗ وَبَیْنَ عِبَادِہٖ
23
اس کو اور اس کے بندوں کو باہم ملانے والی رسی
23
وَكَھْفُ النَّجَاۃِ، وَمِنْھَاجُ التُّقٰی
24
نجات کا مرکز، تقویٰ کا راستہ
24
وَالدَّرَجَۃُ الْعُلْیَا، وَمُھَیْمِنُ الْقَاضِی الْاَعْلٰی
25
بلند تر درجہ اور تسلط رکھنے والے منصف ہیں
25
یَا ٲَمِیْرَ الْمُؤْمِنِیْنَ، بِكَ ٲَتَقَرَّبُ اِلَی ﷲِ زُلْفٰی
26
اے مومنوں کے امیر، میں آپ کے ذریعے بلند تر خدا کا قرب چاہتا ہوں
26
ٲَنْتَ وَلِیِّیْ وَسَیِّدِیْ وَوَسِیْلَتِیْ فِی الدُّنْیَا وَالْاٰخِرَۃِ۔
27
کہ آپ میرے ولی، میرے سردار اور میرا وسیلہ ہیں دنیا اور آخرت میں۔
27

اس کے بعد مسجد میں داخل ہو جائے۔ مؤلف کہتے ہیں کہ بہتر یہ ہے کہ مسجد کے عقب میں واقع دروازے سے داخل ہو جو باب الفیل کہلاتا ہے اور داخل ہو کر یہ کہے:

ﷲُ ٲَكْبَرُ، ﷲُ ٲَكْبَرُ، ﷲُ ٲَكْبَرُ
28
خدا بزرگ تر ہے، خدا بزرگ تر ہے، خدا بزرگ تر ہے
28
ھٰذَا مَقَامُ الْعَائِذِ بِاللّٰهِ
29
یہ اس کے کھڑے ہونے کی جگہ ہے جو پناہ لیتا ہے خدا کی
29
وَبِمُحَمَّدٍ حَبِیْبِ ﷲِ صَلَّی ﷲُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ
30
اور خدا کے حبیب حضرت محمدؐ کی
30
وَبِوِلَایَۃِ ٲَمِیْرِ الْمُؤْمِنِیْنَ وَالْاَئِمَّۃِ الْمَھْدِیِّیْنَ
31
نیز پناہ لیتا ہے مومنوں کے امیرؑ کی ولایت کی اور ان ائمہؑ کی ولایت کی جو رہبر ہیں
31
الصَّادِقِیْنَ النَّاطِقِیْنَ الرَّاشِدِیْنَ
32
سچ بولنے والے، حق کہنے والے اور سیدھے راستے والے ہیں
32
الَّذِیْنَ ٲَذْھَبَ ﷲُ عَنْھُمُ الرِّجْسَ وَطَہَّرَھُمْ تَطْھِیْرًا
33
جن سے خدا نے ہر نجاست کو دور رکھا اور ان کو پاک رکھا جیسا کہ پاک رکھنے کا حق ہے
33
رَضِیْتُ بِھِمْ ٲَئِمَّۃً وَھُدَاۃً وَمَوَالِیَّ
34
میں خوش ہوں کہ وہ میرے امام، رہبر اور سردار ہیں
34
سَلَّمْتُ لِاَمْرِ ﷲِ، لَا ٲُشْرِكُ بِہٖ شَیْئًا
35
میں حکم خدا کو مانتا ہوں، اس کے ساتھ کسی کو شریک نہیں کرتا
35
وَلَا ٲَتَّخِذُ مَعَ ﷲِ وَلِیًّا
36
اور سوائے خدا کے کسی کو اپنا ولی نہیں بناتا
36
كَذَبَ الْعَادِلُوْنَ بِاللّٰهِ، وَضَلُّوْا ضَلَالًا بَعِیْدًا
37
وہ لوگ جھوٹے ہیں جو خدا سے پھر گئے اور گمراہی میں بہت دور تک جا پڑے
37
حَسْبِیَ ﷲُ وَٲَوْلِیَاءُ ﷲِ
38
میرے لئے کافی ہے خدا اور خدا کے اولیاء
38
ٲَشْھَدُ ٲَنْ لَا اِلٰہَ اِلَّا ﷲُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْكَ لَہٗ
39
میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ یگانہ ہے اس کا کوئی شریک نہیں
39
وَٲَشْھَدُ ٲَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہٗ وَرَسُوْلُہٗ صَلَّی ﷲُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ
40
اور میں گواہی دیتا ہوں کہ حضرت محمدؐ اس کے بندے اور رسولؐ ہیں
40
وَٲَنَّ عَلِیًّا وَالْاَئِمَّۃَ الْمَھْدِیِّیْنَ مِنْ ذُرِّیَّتِہٖ عَلَیْھِمُ اَلسَّلَامُ
41
نیز یہ کہ امام علیؑ اور ان کی اولاد میں سے ہدایت یافتہ ائمہؑ، ان پر سلام ہو،
41
ٲَوْلِیَائِیْ وَحُجَّۃُ ﷲِ عَلٰی خَلْقِہٖ۔
42
وہ میرے ولی اور خدا کی مخلوق پر حجت ہیں۔
42