محراب کے اعمال کے بعد مقام امام جعفر صادق علیہ السلام کی طرف جائے (جو کہ حضرت مسلمؑ بن عقیل کے روضہ کی دیوار سے متصل ہے)۔ وہاں دو رکعت نماز ادا کرے اور تسبیح فاطمۃ الزہراؑ کے بعد یہ دعا پڑھے:

یَا صَانِعَ كُلِّ مَصْنُوْعٍ
1
اے ہر بنائی گئی چیز کے بنانے والے
1
وَیَا جَابِرَ كُلِّ كَسِیْرٍ، وَیَا حَاضِرَ كُلِّ مَلَأ
2
اے ٹوٹے ہوئے کو جوڑنے والے، اے ہر گروہ میں حاضر رہنے والے
2
وَیَا شَاھِدَ كُلِّ نَجْوٰی، وَیَا عَالِمَ كُلِّ خَفِیَّۃٍ
3
اے ہر راز کو دیکھنے والے، اے ہر چھپی چیز کو جاننے والے
3
وَیَا شَاھِدًا غَیْرَ غَائِبٍ، وَیَا غَالِبًا غَیْرَ مَغْلُوْبٍ
4
اور اے وہ حاضر جو غائب نہیں ہوتا، اے وہ بالادست جو زیردست نہیں ہوتا
4
وَیَا قَرِیْبًا غیْرَ بَعِیْدٍ، وَیَا مُؤْنِسَ كُلِّ وَحِیْدٍ
5
اے وہ قریب جو دور نہیں ہوتا اور اے ہر تنہا کے ہمدم
5
وَیَا حَیًّا حِیْنَ لَا حَیَّ غَیْرُہٗ
6
اے زندہ رہنے والے جب کوئی زندہ نہ ہو گا
6
یَا مُحْیِیَ الْمَوْتٰی وَمُمِیْتَ الْاَحْیَاءِ
7
اے مردوں کو زندہ کرنے والے اور زندوں کو موت دینے والے
7
الْقَائِمَ عَلٰی كُلِّ نَفْسٍ بِمَا كَسَبَتْ
8
ہر نفس کو اس کے کردار کے ساتھ باقی رکھنے والے
8
لَا اِلٰہَ اِلَّا ٲَنْتَ
9
تیرے سوا کوئی معبود نہیں ہے
9
صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ
10
محمدؐ وآلؑ محمدؐ پررحمت نازل فرما
10

اس کے بعد جو چاہے دعا مانگے۔

مؤلف کہتے ہیں ہم نے اس مسجد کے اعمال کی ترتیب میں اختلاف کا پہلے بھی ذکر کیا اور یہاں بھی اس کو بیان کر رہے ہیں کہ لوگوں میں مشہور ترتیب جو مزار قدیم میں بھی مذکور ہے، وہ یہ ہے کہ مقام امام جعفر صادق علیہ السلام کے اعمال بجالانے کے بعد دکۃ القضا اور بیت الطشت کے اعمال کو بجالانا چاہیے، جس کو ہم نے مصباح الزائر اور بحار وغیرہ کے مطابق چوتھے ستون کے اعمال کے بعد ذکر کیا ہے۔ لہٰذا اگر زائر اس طریقے پر عمل کرنا چاہے تو مقام امام جعفر صادق علیہ السلام کے اعمال کے بعد دکۃ القصا و بیت الطشت کے اعمال بجا لائے۔