باب فرج یعنی مقام نوحؑ کے اعمال: جب تیسرے ستون کے اعمال کر چکے تو دکۂ امیر المؤمنین علیہ السلام کی طرف جائے، وہ ایک چبوترا سا ہے اور اس دروازے کے قریب ہے جو مسجد سے حضرت امیر المؤمنین علیہ السلام کے گھر کی طرف کھلتا تھا۔ وہاں چار رکعت نماز حمد اور جس سورہ سے چاہے پڑھے۔ نماز کے بعد تسبیح حضرت فاطمۃ الزہراؑ پڑھے اور اس کے بعد یہ دعا پڑھے
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ
1
اے معبود! محمدؐ وآل محمدؐ پر رحمت نازل کر
1
وَاقْضِ حَاجَتِیْ یَا ﷲُ
2
یَا مَنْ لَا یَخِیْبُ سَائِلُہٗ، وَلَا یَنْفَدُ نَائِلُہٗ
3
اے اللہ، اے وہ جس کا سوالی مایوس نہیں ہوتا اور جس کی عطا ختم نہیں ہوتی
3
یَا قَاضِیَ الْحَاجَاتِ، یَا مُجِیْبَ الدَّعَوَاتِ
4
اے حاجات پوری کرنے والے، اے دعائیں قبول کرنے والے
4
یَا رَبَّ الْاَرَضِیْنَ وَالسَّمٰوَاتِ
5
اے زمینوں اور آسمانوں کے پروردگار
5
یَا كَاشِفَ الْكُرُبَاتِ، یَا وَاسِعَ الْعَطِیَّاتِ
6
اے مصائب دور کرنے والے، اے زیادہ سے زیادہ عطا کرنے والے
6
یَا دَافِعَ النَّقِمَاتِ، یَا مُبَدِّلَ السَّیِّئَاتِ حَسَنَاتٍ
7
اے سزائیں ہٹانے والے، اے برائیوں کو نیکیوں میں بدلنے والے
7
عُدْ عَلَیَّ بِطَوْلِكَ وَفَضْلِكَ وَاِحْسَانِكَ
8
مجھ پر توجہ فرما، اپنی بخشش، اپنے فضل اور اپنے احسان سے
8
وَاسْتَجِبْ دُعَائِیْ فِیْمَا سَٲَلْتُكَ وَطَلَبْتُ مِنْكَ
9
میری دعا قبول کر جو میں نے تجھ سے کی ہے اور جو چیز تجھ سے مانگی ہے وہ عطا کر
9
بِحَقِّ نَبِیِّكَ وَوَصِیِّكَ وَٲَوْلِیَائِكَ الصَّالِحِیْنَ۔
10
اپنے نبیؐ اور اپنے وصی کے واسطے اور اپنے نیک اولیاء کے واسطے سے۔
10
ایک اور نماز اسی جگہ پڑھی جاتی ہے جو دو رکعت ہے، اسے جس سورہ کے ساتھ چاہے پڑھے۔ نماز کے بعد تسبیح فاطمہ زہراؑ پڑھے اور اس کے بعد یہ دعا پڑھے:
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ حَلَلْتُ بِسَاحَتِكَ
11
اے معبود! میں تیرے آستانے پر آیا ہوں
11
لِعِلْمِیْ بِوَحْدَانِیَّتِكَ وَصَمَدَانِیَّتِكَ
12
تاکہ تیری یکتائی اور تیری بے نیازی کے ساتھ وابستہ ہو جاؤں
12
وَٲَنَّہٗ لَا قَادِرَ عَلٰی قَضَاءِ حَاجَتِیْ غَیْرُكَ
13
کیونکہ تیرے سوا کوئی میری حاجت پوری نہیں کر سکتا
13
وَقَدْ عَلِمْتُ یَا رَبِّ ٲَنَّہٗ كُلَّمَا شَاھَدْتُ نِعْمَتَكَ عَلَیَّ
14
اور میں جانتا ہوں اے پروردگار کہ جب بھی میں تیری نعمتوں کو دیکھتا ہوں
14
اشْتَدَّتْ فَاقَتِیْ اِلَیْكَ
15
تو تیری درگاہ میں میری حاجت بڑھ جاتی ہے
15
وَقَدْ طَرَقَنِیْ یَا رَبِّ مِنْ مُھِمِّ ٲَمْرِیْ
16
میرے سر پہ آ گیا اے پروردگار ایک مشکل کام
16
مَا قَدْ عَرَفْتَہٗ لِاَنَّكَ عَالِمٌ غَیْرُ مُعَلَّمٍ
17
کہ جسے تو خوب جانتا ہے کیونکہ تو وہ عالم ہے جسے کسی نے نہیں پڑھایا
17
وٲَسْٲَلُكَ بِالْاِسْمِ الَّذِیْ وَضَعْتَہٗ عَلَی السَّمٰوَاتِ فَانْشَقَّتْ
18
اور سوال کرتا ہوں تجھ سے اس نام کے واسطے جسے تو نے آسمانوں پر نازل کیا تو وہ پھٹ گئے
18
وَعَلَی الْاَرَضِیْنَ فَانْبَسَطَتْ
19
زمینوں پر نازل کیا تو وہ پھیل گئیں
19
وَعَلَی النُّجُوْمِ فَانْتَشَرَتْ
20
ستاروں پر نازل کیا تو وہ بکھر گئے
20
وَعَلَی الْجِبَالِ فَاسْتَقَرَّتْ
21
اور پہاڑوں پر نازل کیا تو وہ اپنی جگہ جم گئے
21
وَٲَسْٲَلُكَ بِالْاِسْمِ الَّذِیْ جَعَلْتَہٗ عِنْدَ مُحَمَّدٍ وَعِنْدَ عَلِیٍّ
22
اور سوالی ہوں اس نام کے واسطے سے جو تو نے محمدؐ کی خاطر بنایا اور علیؑ کی خاطر
22
وَعِنْدَ الْحَسَنِ وَعِنْدَ الْحُسَیْنِ وَعِنْدَ الْاَئِمَّۃِ كُلِّھِمْ
23
حسنؑ کی خاطر، حسینؑ کی خاطر اور تمام ائمہ کی خاطر قرار دیا
23
صَلَوَاتُ ﷲِ عَلَیْھِمْ ٲَجْمَعِیْنَ
24
خدا کی رحمت ہو ان سب پر
24
ٲَنْ تُصَلِّیَ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ
25
یہ کہ تو محمدؐ اور آل محمدؐ پر رحمت فرما
25
وَٲَنْ تَقْضِیَ لِیْ یَا رَبِّ حَاجَتِیْ وَتُیَسِّرَ عَسِیْرَھَا
26
اور یہ کہ میری حاجت پوری فرما اے پروردگار، سختی کو آسانی میں بدل دے
26
وَتَكْفِیَنِیْ مُھِمَّھَا وَتَفْتَحَ لِیْ قُفْلَھَا
27
دشواریوں میں میری مدد فرما اور بند تا لے کھول دے
27
فَاِنْ فَعَلْتَ ذٰلِكَ فَلَكَ الْحَمْدُ
28
اگر تو ایسا کرے تو تیرے لیے حمد ہے
28
وَاِنْ لَمْ تَفْعَلْ فَلَكَ الْحَمْدُ
29
اور ایسا نہ کرے تو بھی تیرے لیے حمد ہے
29
غَیْرَ جَائِرٍ فِیْ حُكْمِكَ، وَلَا خَائِفٍ فِیْ عَدْلِكَ
30
تو اپنے فیصلے میں ستم نہیں کرتا اور نہ عدل کرنے میں خائف ہے۔
30
اَللّٰھُمَّ اِنَّ یُوْنُسَ بْنَ مَتّٰی عَبْدَكَ وَنَبِیَّكَ
31
اے معبود! بے شک یونسؑ بن متی تیرے عبد خاص اور تیرے پیغمبر تھے
31
دَعَاكَ فِیْ بَطْنِ الْحُوْتِ فَاسْتَجَبْتَ لَہٗ
32
انہوں نے تجھے مچھلی کے پیٹ میں پکارا پس تو نے ان کی دعا قبول کی
32
وَٲَنَا ٲَدْعُوْكَ فَاسْتَجِبْ لِیْ بِحَقِّ مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ۔
33
میں بھی تجھے پکار رہا ہوں پس میری دعا قبول فرما محمدؐ وآل محمدؐ کے واسطہ سے۔
33
اَللّٰھُمَّ اِنَّكَ ٲَمَرْتَ بِالدُّعَاءِ وَتَكَفَّلْتَ بِالْاِجَابَۃِ
34
اے معبود! بے شک تو نے دعا کرنے کا حکم دیا اور دعا کی قبولیت کی ضمانت بھی دی ہے
34
وَٲَنَا ٲَدْعُوْكَ كَمَا ٲَمَرْتَنِیْ
35
اب میں نے تجھے پکارا جیسا کہ تو نے حکم فرمایا ہے
35
فَصَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ
36
لہٰذا محمدؐوآل محمدؐ پر رحمت فرما اور
36
وَاسْتَجِبْ لِیْ كَمَا وَعَدْتَنِیْ یَا كَرِیْمُ
37
میری دعا قبول فرما جیسا کہ تو نے وعدہ کیا ہے، اے کریم
37
یَا مُعِزَّ كُلِّ ذَلِیْلٍ، وَیَا مُذِلَّ كُلِّ عَزِیْزٍ
38
اے ہر ذلیل کو عزت دینے والے اور ہر صاحب عزت کو ذلیل کرنے والے
38
تَعْلَمُ كُرْبَتِیْ، فَصَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِہٖ
39
تو میری مصیبت کو جانتا ہے پس محمدؐ اور ان کی آلؑ پر رحمت نازل فرما
39
وَفَرِّجْ عَنِّیْ یَا كَرِیْمُ۔
40
اور میری مصیبت دور کر اے بزرگی والے۔
40
اس مقام پر نماز حاجت کے طور پر چار رکعت نماز ادا کرے اور جب تسبیح فاطمہؑ زہراء سے فارغ ہو جائے تو یہ دعا پڑھے:
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَسْٲَلُكَ یَا مَنْ لَا تَرَاہُ الْعُیُوْنُ
41
اے معبود! میں سوال کرتا ہوں تجھ سے اے وہ جسے آنکھیں دیکھ نہیں سکتیں
41
وَلَا تُحِیْطُ بِہِ الظُّنُوْنُ وَلَا یَصِفُہُ الْوَاصِفُوْنَ
42
جسے خیالات پا نہیں سکتے، تعریف کرنے والے تعریف نہیں کر سکتے
42
وَلَا تُغَیِّرُہُ الْحَوَادِثُ، وَلَا تُفْنِیْہِ الدُّھُوْرُ
43
جس پر حادثے اثر انداز نہیں ہوتے اور زمانے اس کو فنا نہیں کر سکتے
43
تَعْلَمُ مَثَاقِیْلَ الْجِبَالِ، وَمَكَائِیْلَ الْبِحَارِ
44
تو جانتا ہے پہاڑوں کے وزن، سمندروں کے اندازے
44
وَوَرَقَ الْاَشْجَارِ، وَرَمْلَ الْقِفَارِ
45
درختوں کے پتوں کی تعداد اور صحراؤں کی ریت کے پیمانہ کو
45
وَمَا ٲَضَائَتْ بِہِ الشَّمْسُ وَالْقَمَرُ
46
تو اس چیز کو بھی جانتا ہے جس پر سورج اور چاند چمکتے ہیں
46
وَٲَظْلَمَ عَلَیْہِ اللَّیْلُ، وَوَضَحَ عَلَیْہِ النَّھَارُ
47
تو جانتا ہے جن چیزوں پر رات چھا جاتی ہے اور دن عیاں ہوتا ہے
47
وَلَا تُوَارِیْ مِنْكَ سَمَاءٌ سَمَاءً، وَلَا ٲَرْضٌ ٲَرْضًا
48
تجھ سے ایک آسمان دوسرے آسمان کو نہیں چھپاتا اور نہ ایک زمین دوسری زمین کو
48
وَلَا جَبَلٌ مَا فِیْ ٲَصْلِہٖ، وَلَا بَحْرٌ مَا فِیْ قَعْرِہٖ
49
اور نہ پہاڑ تجھ سے اس کو چھپاتا ہے جو اس کی تہہ میں ہے اور نہ سمندر جو کچھ اس کی گہرائی میں ہے
49
ٲَسْٲَلُكَ ٲَنْ تُصَلِّیَ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ
50
سوال کرتا ہوں تجھ سے یہ کہ محمدؐ وآل محمدؐ پر رحمت نازل کر
50
وَٲَنْ تَجْعَلَ خَیْرَ ٲَمْرِیْ اٰخِرَہٗ
51
اور یہ کہ میرے انجام کار کو بہترین قرار دے
51
وَخَیْرَ ٲَعْمَالِیْ خَوَاتِیْمَھَا
52
میرے اعمال کا اختتام بہترین فرما
52
وَخَیْرَ ٲَیَّامِیْ یَوْمَ ٲَلْقَاكَ
53
اور خود سے میری ملاقات کے دن کو بہترین بنا
53
اِنَّكَ عَلٰی كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ
54
بے شک تو ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے
54
اَللّٰھُمَّ مَنْ ٲَرَادَنِیْ بِسُوْءٍ فَٲَرِدْہُ
55
اے معبود! جو میرے لیے برا ارادہ کرتا ہے تو اس کے لیے ایسا ہی کر
55
وَمَنْ كَادَنِیْ فَكِدْہُ
56
جو مجھے دھوکہ دیتا ہے اسے دھوکہ دے
56
وَمَنْ بَغَانِیْ بِھَلَكَۃٍ فَٲَھْلِكْہُ
57
اور جو مجھے ہلاک کرنا چاہتا ہے اسے ہلاک کر دے
57
وَاكْفِنِیْ مَا ٲَھَمَّنِیْ مِمَّنْ دَخَلَ ھَمُّہٗ عَلَیَّ
58
میری مدد کر اس میں جس سے پریشان ہوں کہ اس پریشانی نے مجھے گھیرا ہے
58
اَللّٰھُمَّ ٲَدْخِلْنِیْ فِیْ دِرْعِكَ الْحَصِیْنَۃِ
59
اے معبود! داخل کر مجھ کو اپنے مضبوط ترین قلعے میں
59
وَاسْتُرْنِیْ بِسِتْرِكَ الْوَاقِیْ
60
اور مجھے اپنی پہچان والی ڈھال میں پناہ دے
60
یَا مَنْ یَكْفِیْ مِنْ كُلِّ شَیْءٍ، وَلَا یَكْفِیْ مِنْہُ شَیْءٌ
61
اے وہ جو ہر چیز کی مدد وکفالت کرتا ہے اور کوئی چیز تیری مدد نہیں کرتی
61
اكْفِنِیْ مَا ٲَھَمَّنِیْ مِنْ ٲَمْرِ الدُّنْیَا وَالْاٰخِرَۃِ
62
میری مدد کر ہر مشکل میں جو دنیا اور آخرت کے بارے میں ہے
62
وَصَدِّقْ قَوْلِیْ وَفِعْلِیْ
63
اور میرے قول و فعل کی تصدیق فرما اے مہربان
63
یَا شَفِیْقُ یَا رَفِیْقُ، فَرِّجْ عَنِّی الْمَضِیْقَ
64
اے مددگار، دور کر دے میری تنگی
64
وَلَا تُحَمِّلْنِیْ مَا لَا ٲُطِیْقُ۔
65
اور مجھ پر میری طاقت سے زیادہ بوجھ نہ ڈال
65
اَللّٰھُمَّ احْرُسْنِیْ بِعَیْنِكَ الَّتِیْ لَا تَنَامُ
66
اے مبعود! میری حفاظت کر اس آنکھ سے جو سوتی نہیں ہے
66
وَارْحَمْنِیْ بِقُدْرَتِكَ عَلَیَّ یَا ٲَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ
67
اور مجھ پر رحم کر اپنی قدرت کے ساتھ اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے
67
یَا عَلِیُّ یَا عَظِیْمُ، ٲَنْتَ عَالِمٌ بِحَاجَتِیْ
68
اے بلند عظمت والے، تو میری حاجت کو جانتا ہے
68
وَعَلٰی قَضَائِھَا قَدِیْرٌ
69
اور اسے برلانے کی قدرت رکھتا ہے
69
وَھِیَ لَدَیْكَ یَسِیْرٌ، وَٲَنَا اِلَیْكَ فَقِیْرٌ
70
اور یہ امر تیرے لیے آسان ہے اور میں تیرا نیاز مند ہوں
70
فَمُنَّ بِھَا عَلَیَّ یَا كَرِیْمُ
71
تو مجھ پر احسان کر، اے بلند
71
اِنَّكَ عَلٰی كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ
72
بے شک تو ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے
72
اِلٰھِیْ قَدْ عَلِمْتَ حَوَائِجِیْ
73
میرے معبود یقیناً تو میری حاجتوں کو جانتا ہے
73
فَصَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ وَاقْضِہَا
74
پس محمدؐ وآل محمدؐ پر رحمت نازل فرما اور حاجات بر لا
74
وَقَدْ ٲَحْصَیْتَ ذُنُوْبِیْ
75
نیز تو میرے گناہوں کو جانتا ہے
75
فَصَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِہٖ وَاغْفِرْھَا یَا كَرِیْمُ
76
پس محمدؐ اور ان کی آلؑ پر رحمت فرما اور میرے گناہ بخش دے، اے بخشنے والے
76
اِنْ كُنْتُ بِئْسَ الْعَبْدُ فَٲَنْتَ نِعْمَ الرَّبُّ
77
اگر میں ایک برا بندہ ہوں تو توبہت اچھا رب ہے
77
افْعَلْ بِیْ مَا ٲَنْتَ ٲَھْلُہٗ
78
لہٰذا میرے ساتھ وہ برتاؤ کر جو تیرے لائق ہے
78
وَلَا تَفْعَلْ بِیْ مَا ٲَنَا ٲَھْلُہٗ، یَا ٲَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ
79
اور مجھ سے وہ برتاؤ نہ کر جس کا میں سزاوار ہوں، اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے
79
اَللّٰھُمَّ اِنْ عَظُمَ الذَّنْبُ مِنْ عَبْدِكَ
80
اے معبود! اگر تیرا یہ بندہ بڑے گناہ کر چکا ہے
80
فَلْیَحْسُنِ الْعَفْوُ مِنْ عِنْدِكَ یَا كَرِیْمُ
81
تو بہترین پردہ پوشی کرنے والا ہے اے بخشنے والے
81
ارْحَمْ مَنْ ٲَسَاءَ وَاقَتَرَفَ، وَاسْتَكَانَ وَاعْتَرَفَ
82
رحم فرما اس پر جس نے گناہ اور برائی کی، اور اب بے چار گی میں اس کا اقرار کر رہا ہے۔
82