جس مقام پر امیر المؤمنین علیہ السلام کو ضربت لگی تھی وہاں دو رکعت نماز جس سورہ کے ساتھ چاہے ادا کرے، اس کے بعد تسبیح فاطمہ زہراؑ پڑھے اور پھر کہے:

یَا مَنْ ٲَظْھَرَ الْجَمِیْلَ، وَسَتَرَ الْقَبِیْحَ
1
اے وہ جواچھائی کو ظاہر کرتا اور برائی کو ڈھانپتا ہے
1
یَا مَنْ لَمْ یُؤَاخِذْ بِالْجَرِیْرَۃِ
2
اے وہ جو جرم پر گرفت نہیں کرتا اور نہ پردہ فاش کرتا ہے
2
وَلَمْ یَھْتِكِ السِّتْرَ وَالسَّرِیْرَۃَ
3
نہ چھپی باتیں عیاں کرتا ہے
3
یَا عَظِیْمَ الْعَفْوِ، یَا حَسَنَ التَّجَاوُزِ
4
اے بہت معاف کرنے والے، اے بہترین درگذر کرنے والے
4
یَا وَاسِعَ الْمَغْفِرَۃِ، یَا بَاسِطَ الْیَدَیْنِ بِالرَّحْمَۃِ
5
اے بہت زیادہ بخشنے والے، اے رحمت کے لیے دونوں ہاتھ کھلے رکھنے والے
5
یَا صَاحِبَ كُلِّ نَجْوٰی، یَا مُنْتَہٰی كُلِّ شَكْوٰی
6
اے ہر راز کے راز دار، اے ہر شکایت کیلئے آخری قرار گاہ
6
یَا كَرِیْمَ الصَّفْحِ، یَا عَظِیْمَ الرَّجَاءِ
7
اے بزرگ معاف کرنے والے، اے بڑی امید گاہ
7
یَا سَیِّدِیْ، صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ
8
اے میرے آقا، محمدؐ وآل محمدؐ پر رحمت فرما
8
وَافْعَلْ بِیْ مَا ٲَنْتَ ٲَھْلُہٗ یَا كَرِیْمُ۔
9
اور میرے ساتھ وہ سلوک کر جو تیرے شایاں شان ہے اے مہربان۔
9