اس کے بعد چوتھے ستون کی طرف جائے جو باب انماط کے قریب اور پانچویں ستون کے سامنے ہے اور ستون ابراہیم کے نام سے مشہور ہے۔ وہاں چار رکعت نماز پڑھے جن میں سے دو رکعت حمد اور سورۂ اخلاص کے ساتھ اور دو رکعت سورۂ حمد اور سورۂ قدر کے ساتھ بجا لائے۔ اور نماز کے بعد تسبیح فاطمہؑ زہراء پڑھے اور پھر یہ دعا پڑھے:

اَلسَّلَامُ عَلٰی عِبَادِ ﷲِ الصَّالِحِیْنَ الرَّاشِدِیْنَ
1
سلام ہو خدا کے نیک بندوں پر جو ہدایت والے ہیں
1
الَّذِیْنَ ٲَذْھَبَ ﷲُ عَنْھُمُ الرِّجْسَ وَطَھَّرَھُمْ تَطْھِیْرًا
2
جن سے خدا نے ہر ناپاکی دور کی اور انہیں پاک رکھا جو پاک رکھنے کا حق ہے
2
وَجَعَلَھُمْ ٲَنْبِیَاءَ مُرْسَلِیْنَ، وَحُجَّۃً عَلَی الْخَلْقِ ٲَجْمَعِیْنَ
3
اس نے انہیں انبیائے مرسلین قرار دیا اور ان کو ساری مخلوق پر حجت بنایا
3
وَسَلَامٌ عَلَی الْمُرْسَلِیْنَ
4
سلام ہو اس کے بھیجے ہوؤوں پر
4
وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ
5
اور حمد ہے خدا کیلئے جو جہانوں کا پروردگار ہے
5
ذٰلِكَ تَقْدِیْرُ الْعَزِیْزِ الْعَلِیْمِ
6
یہ ہے اندازہ اس کا جو غالب ہے علم والا۔
6

پھر سات مرتبہ کہے:

سَلَامٌ عَلٰی نُوْحٍ فِی الْعَالَمِیْنَ
7
سلام ہو نوحؑ پر سب جہانوں میں
7

اس کے بعد کہے:

نَحْنُ عَلٰی وَصِیَّتِكَ یَا وَلِیَّ الْمُؤْمِنِیْنَ
8
ہم اس وصیت پر قائم ہیں اے مومنوں کے ولی
8
الَّتِیْ ٲَوْصَیْتَ بِھَا ذُرِّیَّتَكَ مِنَ الْمُرْسَلِیْنَ وَالصَّدِّیْقِیْنَ
9
جو وصیت آپ نے اپنی اولاد میں سے خدا کے مامور کیے ہوئے حق گوؤں سے کی
9
وَنَحْنُ مِنْ شِیْعَتِكَ وَشِیْعَۃِ نَبِیِّنَا مُحَمَّدٍ
10
ہم آپ کے پیروکاروں اور اپنے نبی محمدؐ کے پیروکاروں میں سے ہیں
10
صَلَّی ﷲُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَعَلَیْكَ وَعَلٰی جَمِیْعِ الْمُرْسَلِیْنَ وَالْاَنْبِیَاءِ وَالصَّادِقِیْنَ
11
ہم ایمان رکھتے ہیں آپ پر، تمام رسولوں، پیغمبروں اور صادقین پر
11
وَنَحْنُ عَلٰی مِلَّۃِ اِبْرَاھِیْمَ وَدِیْنِ مُحَمَّدٍ النَّبِیِّ الْأُمِّیِّ
12
ہم ملت ابراہیم پر ہیں اور نبئ امی حضرت محمدؐ کے دین پر
12
وَالْاَئِمَّۃِ الْمَھْدِیِّیْنَ، وَوِلَایَۃِ مَوْلَانَا عَلِیٍّ ٲَمِیْرِ الْمُؤْمِنِیْنَ
13
اور ہدایت یافتہ ائمہؑ کے دین اور مومنوں کے امیر علیؑ کی ولایت پر جو ہمارے آقا ہیں
13
اَلسَّلَامُ عَلَی الْبَشِیْرِ النَّذِیْرِ
14
سلام ہو بشارت دینے والے، ڈرانے والے پر
14
صَلَوَاتُ ﷲِ عَلَیْہِ وَرَحْمَتُہٗ وَرِضْوَانُہٗ وَبَرَكَاتُہٗ
15
خدا کا سلام ہو ان پر اس کی رحمت اس کی خوشنودی اور برکات ہوں
15
وَعَلٰی وَصِیِّہٖ وَخَلِیْفَتِہٖ
16
اور ان کے وصی و خلیفہ پر بھی
16
الشَّاھِدِ لِلّٰہِ مِنْ بَعْدِہٖ عَلٰی خَلْقِہٖ
17
جو ان کے بعد خدا کی مخلوق پر اس کے گواہ ہیں
17
عَلِیٍّ ٲَمِیْرِ الْمُؤْمِنِیْنَ، الصِّدِّیْقِ الْاَكْبَرِ
18
اور مومنوں کے امیر علیؑ پر جو کہ صدیق اکبر ہیں
18
وَالْفَارُوْقِ الْمُبِیْنِ الَّذِیْ ٲَخَذْتَ بَیْعَتَہٗ عَلَی الْعَالَمِیْنَ
19
اور فاروق ہیں واضح طور پر جن کی بیعت تو نے اہل جہان پر واجب کی ہے
19
رَضِیْتُ بِھِمْ ٲَوْ لِیَاءَ وَمَوَالِیَّ وَحُكَّامًا
20
میں راضی ہوں کہ وہ آقا اور حاکم ہیں
20
فِیْ نَفْسِیْ وَوُلْدِیْ وَٲَھْلِیْ وَمَالِیْ وَقِسْمِیْ
21
میرے اور میری اولاد کے، میرے خاندان اور میرے مال و متاع کے
21
وَحِلِّیْ وَاِحْرَامِیْ وَاِسْلَامِیْ وَدِیْنِیْ
22
نیز میرے حلال و احرام، اسلام و دین،
22
وَدُنْیَایَ وَاٰخِرَتِیْ وَمَحْیَایَ وَمَمَاتِیْ
23
میری دنیا و آخرت اور میری زندگی و موت میں (آقا و حاکم ہیں)
23
ٲَنْتُمُ الْاَئِمَّۃُ فِی الْكِتَابِ، وَفَصْلُ الْمَقَامِ
24
آپ ہیں امام قرآن میں، فصل مقام میں
24
وَفَصْلُ الْخِطَابِ، وَٲَعْیُنُ الْحَیِّ الَّذِیْ لَا یَنَامُ
25
اور فصل خطاب میں آپ وہ کھلی آنکھیں ہیں جو سوتی نہیں ہیں
25
وَٲَنْتُمْ حُكَمَاءُ ﷲِ، وَبِكُمْ حَكَمَ ﷲُ
26
آپ ہی حکمائے الٰہی میں کہ خدا آپ کے ذریعے فیصلے کرتا ہے
26
وَبِكُمْ عُرِفَ حَقُّ ﷲِ
27
اور آپ کے ذریعے حق خدا معلوم ہوتا ہے
27
لَا اِلٰہَ اِلَّا ﷲُ، مُحَمَّدٌ رَسُوْلُ ﷲِ
28
اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، حضرت محمدؐ خدا کے رسول ہیں
28
ٲَنْتُمْ نُوْرُ ﷲِ مِنْ بَیْنِ ٲَیْدِیْنَا وَمِنْ خَلْفِنَا
29
آپ نور خدا ہیں جو ہمارے آگے اور پیچھے روشن رہتا ہے
29
ٲَنْتُمْ سُنَّۃُ ﷲِ الَّتِیْ بِھَا سَبَقَ الْقَضَاءُ
30
آپ خدا کا وہ طریقہ ہیں جس سے قضاء آگے چلتی ہے
30
یَا ٲَمِیْرَ الْمُؤْمِنِیْنَ ٲَنَا لَكُمْ مُسَلِّمٌ تَسْلِیْمًا
31
اے مومنوں کے امیر، میں آپ کا ماننے والا ہوں جو ماننے کا حق ہے
31
لَا ٲُشْرِكُ بِاللّٰهِ شَیْئًا
32
میں کسی کو خدا کا شریک نہیں سمجھتا
32
وَلَا ٲَتَّخِذُ مِنْ دُوْنِہٖ وَلِیًّا
33
اور نہ اس کے سوا میرا کوئی مالک ہے
33
الْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ ھَدَانِیْ بِكُمْ
34
حمد ہے خدا کی جس نے مجھے آپ کے ذریعے ہدایت دی
34
وَمَا كُنْتُ لِاَھْتَدِیَ لَوْ لَا ٲَنْ ھَدَانِیَ
35
اور میں ہدایت نہ پاتا اگر خدا مجھے ہدایت نہ کرتا
35
ﷲُ، ﷲُ ٲَكْبَرُ، ﷲُ ٲَكْبَرُ، ﷲُ ٲَكْبَرُ
36
خدا سب سے بڑا ہے، خدا سب سے بڑا ہے ، خدا بزرگ تر ہے
36
الْحَمْدُ لِلّٰہِ عَلٰی مَا ھَدَانَا۔
37
حمد ہے خدا کی اس پر کہ اس نے ہمیں ہدایت کی۔
37