پانچواں ستون مسجد کوفہ کے ممتاز مقاموں میں سے ہے، لہٰذا وہاں نماز و دعا پڑھنا اور حق تعالیٰ سے اپنی حاجات طلب کرنا چاہیے۔ کیونکہ معتبر روایتوں میں مذکور ہے کہ یہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کا مقام نماز ہے۔ تاہم دیگر روایات کے ہوتے ہوئے اس بات کی نفی نہیں ہوتی کیونکہ ممکن ہے کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے ان سبھی مقامات پر نماز پڑھی ہو۔ ایک حدیث میں آیا ہے کہ پانچواں ستون حضرت جبرئیل علیہ السلام کا مقام نماز ہے۔ جب کہ سابقہ روایت بتاتی ہے کہ یہ امام حسن علیہ السلام کا مقام ہے، مختصر یہ کہ ان روایتوں سے جو کچھ ظاہر ہوتا ہے وہ یہ ہے کہ ساتویں اور پانچویں ستون کی جگہ اس مسجد کے دوسرے مقامات سے افضل و اعلیٰ ہے۔ سید بن طاؤس نے فرمایا ہے کہ پانچویں ستون کے قریب دو رکعت نماز حمد کے بعدجس سورہ کے ساتھ چاہے پڑھے اور نماز کا سلام پھیرنے کے بعد جب تسبیح فاطمہ زہراؑ سے فارغ ہو تو یہ دعا پڑھے:

اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَسْٲَلُكَ بِجَمِیْعِ ٲَسْمَائِكَ كُلِّھَا
1
اے معبود! میں سوال کرتا ہوں تجھ سے تیرے تمام ناموں کے واسطے سے
1
مَا عَلِمْنَا مِنْھَا وَمَا لَا نَعْلَمُ
2
جن کا ہمیں علم ہے اور جن کا ہمیں علم نہیں ہے
2
وٲَسْئَلُكَ بِاسْمِكَ الْعَظِیْمِ الْاَعْظَمِ الْكَبِیْرِ الْاَكْبَرِ
3
اور سوال کرتا ہوں تجھ سے تیرے اس نام کے واسطے سے جو عظیم اور سب سے بڑا ہے
3
الَّذِیْ مَنْ دَعَاكَ بِہٖ ٲَجَبْتَہٗ
4
کہ جو تجھے اس کے ذریعے پکارے اس کی دعا قبول کرتا ہے
4
وَمَنْ سَٲَلَكَ بِہٖ ٲَعْطَیْتَہٗ
5
جو اس کے ذریعے تجھ سے سوال کرے اسے عطا کرتا ہے
5
وَمَنِ اسْتَنْصَرَكَ بِہٖ نَصَرْتَہٗ
6
جو اس کے ذریعے مدد مانگے تو اس کی مدد کرتا ہے
6
وَمَنِ اسْتَغْفَرَكَ بِہٖ غَفَرْتَ لَہٗ
7
جو اس کے ذریعے تجھ سے بخشش چاہے اسے بخش دیتا ہے
7
وَمَنِ اسْتَعَانَكَ بِہٖ ٲَعَنْتَہٗ
8
جو اس کے ذریعے تجھ سے مدد چاہے اس کی مدد کرتا ہے
8
وَمَنِ اسْتَرْزَقَكَ بِہٖ رَزَقْتَہٗ
9
جو اس کے ذریعے رزق مانگے اسے رزق دیتا ہے
9
وَمَنِ اسْتَغَاثَكَ بِہٖ ٲَغَثْتَہٗ
10
جو اس کے ذریعے فریاد کرے اس کی فریاد سنتا ہے
10
وَمَنِ اسْتَرْحَمَكَ بِہٖ رَحِمْتَہٗ
11
جو اس کے ذریعے رحمت طلب کرے اس پر رحمت کرتا ہے
11
وَمَنِ اسْتَجَارَكَ بِہٖ ٲَجَرْتَہٗ
12
جو اس کے ذریعے پناہ چاہے اسے پناہ دیتا ہے
12
وَمَنْ تَوَكَّلَ عَلَیْكَ بِہٖ كَفَیْتَہٗ
13
جو اس کے ذریعے تجھ پر بھروسہ کرے اس کی مدد فرماتا ہے
13
وَمَنِ اسْتَعْصَمَكَ بِہٖ عَصَمْتَہٗ
14
جو اس کے ذریعے نگہداری چاہے اس کی نگہداری کرتا ہے
14
وَمَنِ اسْتَنْقَذَكَ بِہٖ مِنَ النَّارِ ٲَنْقَذْتَہٗ
15
جو اس کے ذریعے جہنم سے نجات چاہے اسے نجات عطا فرماتا ہے
15
وَمَنِ اسْتَعْطَفَكَ بِہٖ تَعَطَّفْتَ لَہٗ
16
جو اس کے ذریعے تیری توجہ کا طالب ہو اس پر توجہ کرتا ہے
16
وَمَنْ ٲَمَّلَكَ بِہٖ ٲَعْطَیْتَہٗ
17
اور جو اس کے ذریعے تجھ سے امید باندھے اس کی امید بر لاتا ہے
17
الَّذِی اتَّخَذْتَ بِہٖ اٰدَمَ صَفِیًّا
18
وہی نام جس کے ذریعے تو نے آدم کو برگزیدہ کیا
18
وَنُوْحًا نَجِیًّا، وَاِبْرَاھِیْمَ خَلِیْلًا
19
نوحؑ کو ہمراز بنایا، ابراہیم کو خلیل بنایا
19
وَمُوْسٰی كَلِیْمًا، وَعِیْسٰی رُوْحًا
20
موسٰیؑ کو کلیم بنایا، عیسٰیؑ کو اپنی روح بنایا
20
وَمُحَمَّدًا حَبِیْبًا، وَعَلِیًّا وَصِیًّا
21
محمد مصطفٰےؐ کو اپنا حبیب قرار دیا اور علی کو وصی بنایا
21
صَلَّی ﷲُ عَلَیْھِمْ ٲَجْمَعِیْنَ
22
خدا رحمت نازل کرے ان سب پر
22
ٲَنْ تَقْضِیَ لِیْ حَوَائِجِیْ
23
کہ تو میری حاجات بھی پوری کرے
23
وَتَعْفُوَ عَمَّا سَلَفَ مِنْ ذُنُوْبِیْ
24
میرے تمام سابقہ گناہوں کو معاف فرمائے
24
وَتَتَفَضَّلَ عَلَیَّ بِمَا ٲَنْتَ ٲَھْلُہٗ
25
اور مجھ پر ایسی بخشش کرے جو تیری شان کے لائق ہو
25
وَلِجَمِیْعِ الْمُؤْمِنِیْنَ وَالْمُؤْمِنَاتِ لِلدُّنْیَا وَالْاٰخِرَۃِ
26
تو تمام مومنین و مومنات پر بھی دنیا و آخرت میں فضل و کرم کرے
26
یَا مُفَرِّجَ ھَمِّ الْمَھْمُوْمِیْنَ، وَیَا غِیَاثَ الْمَلْھُوْفِیْنَ
27
اے گرفتاروں کی مشکلیں حل کرنے والے اور اے شکستہ دلوں کی داد رسی کرنے والے
27
لَا اِلٰہَ اِلَّا ٲَنْتَ سُبْحَانَكَ یَا رَبَّ الْعَالَمِیْنَ۔
28
تیرے سوا کوئی معبود نہیں، تو پاک تر ہے اے جہانوں کے پروردگار۔
28

مؤلف کہتے ہیں امام جعفر صادق علیہ السلام سے روایت کی گی ہے کہ آپ نے اپنے بعض اصحاب سے فرمایا کہ پانچویں ستون کے نزدیک دو رکعت نماز پڑھو کہ یہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کا مقامِ نماز ہے اور نماز کے بعد یہ دعا پڑھو:

اَلسَّلُامُ عَلٰی اَبِیْنَا اٰدَمَ وَاُمَّنَا حَوَّاءَ ۔۔۔۔۔ الخ
29
سلام ہو ہمارے باپ آدمؑ پر اور ہماری ماں حواؑ پر.... آخر تک
29

یہ تقریباً وہی دعا ہے جو ساتویں ستون کے قریب پڑھی جاتی ہے ﴿یہ دعا قبلہ رخ ہو کر پڑھے﴾۔