بِسْمِ ﷲ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ خدا کے نام سے جو بڑا رحم والا مہربان ہے۔
چند دعائیں اور تعویذات جنہیں بحار الانوار سے نقل کر کے باقیات الصالحات کے ساتھ ملحق کیا گیا ہے۔
(۱) دعائے مختصر اور مفید
منقول ہے کہ امیر المومنینؑ نے ایک شخص کو دیکھا جو کسی کتاب میں سے کوئی طویل دعا پڑھ رہا تھا۔ حضرت نے اس سے فرمایا: اے شخص جو خدا طویل دعا کو سنتا ہے، وہ قلیل دعا کا بھی جواب دیتا ہے اس نے عرض کیا میرے مولا! فرمایئے کہ میں کس طرح دعا کروں؟ آپؑ نے فرمایا یوں کہو:
الْحَمْدُ لِلّٰهِ عَلٰی كُلِّ نِعْمَةٍ
1
حمد ہے اللہ کیلئے ہر ایک نعمت پر
1
وَأَسْأَلُ ﷲَ مِنْ كُلِّ خَیْر
2
میں خدا سے ہر بہتری کا سوال کرتا ہوں
2
وَأَعُوْذُ بِاللّٰهِ مِنْ كُلِّ شَرٍّ
3
ہر ایک شر سے خدا کی پناہ لیتا ہوں
3
وَأَسْتَغْفِرُ ﷲَ مِنْ كُلِّ ذَنْبٍ
4
اور ہر گناہ پر معافی مانگتا ہوں۔
4
(۲) دعائے دوری ہر رنج و خوف
یہ وہ دعا ہے جو امام جعفر صادقؑ نے اپنے بعض اصحاب کو تعلیم فرمائی کہ ہر رنج و خوف کو دور کرنے کیلئے اسے پڑھا کرے:
أَعْدَدْتُ لِكُلِّ عَظِیْمَةٍ لَا اِلٰهَ اِلَّا ﷲ
5
میں نے تیار کیا ہر حادثے کے مقابل لا الہ الا اللہ
5
وَلِكُلِّ هَمٍّ وَغَمٍّ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللّٰه
6
اور ہر رنج و غم کے مقابل لا حول و لا قوۃ الا باللہ
6
مُحَمَّدٌ النُّوْرُ الْاَوَّلُ، وَعَلِیٌّ النُّوْرُ الثَّانِیْ
7
محمدؐ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نور اول ہیں، علی نور ثانی ہیں
7
وَالْاَئَمَّةُ الْاَبْرَارُ عُدَّةٌ لِّلِقَاءِ ﷲ وَحِجَابٌ مِنْ أَعْدَاءِ ﷲ
8
اور ان کے بعد ہونے والے آئمہ خوش کردار لقائے الٰہی کا ذریعہ اور دشمنان خدا کے آگے ڈھال ہیں
8
ذَلَّ كُلُّ شَیْءٍ لِعَظَمَةِ ﷲ
9
ہر چیز خدا کی بڑائی کے سامنے پست ہے
9
وَأَسْأَلُ ﷲ عَزَّ وجَلَّ الْكِفَایَةَ
10
اور میں خدا عز وجل سے سوال کرتا ہوں کہ کافی روزی دے۔
10
(۳) بیماریوں اور تکلیفوں کو دور کرنے کی دعا
سید ابن طاؤس فرماتے ہیں کہ ہم نے اسے آزمایا ہے۔ پس ایک کاغذ پر لکھے:
یَا مَنِ اسْمُهٗ دَوَاءٌ وَذِكْرُهٗ شِفَاءٌ
11
اے وہ جس کا نام دوا اور جس کا ذکر شفا ہے
11
یَا مَنْ یَجْعَلُ الشِّفَاءَ فِیْمَا یَشَاءُ مِنَ الْاَشْیَاءِ
12
اے وہ کہ چیزوں میں سے جس میں چاہے شفا رکھ دے
12
صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ
13
رحمت فرما محمدؐ و آلؑ محمدؐ پر
13
وَاجْعَلْ شِفَائِیْ مِنْ هٰذَا الدَّاءِ فِی اسْمِكَ هٰذَا۔
14
اور اپنے اس نام میں میرے لیے اس بیماری سےشفا قرار دے۔
14
دس مرتبہ لکھے:
دس مرتبہ لکھے:
دس مرتبہ لکھے:
یَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ
17
اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے۔
17
(۴) بدن پر نکلنے والے چھالے دور کرنے کی دعا
امام جعفر صادقؑ سے روایت ہے کہ بدن پر چھالا دیکھے تو اس کے چاروں طرف انگشت شہادت کو پھراتے ہوئے ،سات مرتبہ یہ کہے:
لَا اِلٰهَ اِلَّا ﷲ الْحَلِیْمُ الْكَرِیْمُ
18
نہیں ہے معبود مگر اللہ جو بردبار فیض رساں ہے۔
18
ساتویں چکر پر انگلی چھالے پر رکھ کر اسے دبائے۔
(۵) خنازیر (ہجیروں) کو ختم کرنے کیلئے ورد
روایت ہوئی ہے کہ خنازیر یعنی ہجیروں کو ختم کرنے کے لیے بار بار پڑھے:
رَؤُوْفُ یَا رَحِیْمُ یَارَبِّ یَا سَیِّدِیْ
19
اے مہربان! اے رحم والے! اے رب! اے میرے مالک!
19
(۶) کمر درد دور کرنے کیلئے دعا
کمر درد دور کرنے کے لیے مروی ہے کہ درد کے مقام پر ہاتھ رکھ کر تین مرتبہ پڑھے:
وَمَا كَانَ لِنَفْسٍ أَنْ تَمُوْتَ اِلَّا بِاِذْنِ ﷲ كِتَابًا مُؤَجَّلًا
20
کسی انسان کے بس میں نہیں کہ وہ حکم الٰہی کے بغیر مر جائے، اس کا وقت لکھا ہوا ہے
20
وَمَنْ یُرِدْ ثَوَابَ الدُّنْیَا نُؤْتِهٖ مِنْهَا
21
جو شخص دنیا کا اجر چاہتا ہے ہم اسے دیتے ہیں
21
وَمَنْ یُرِدْ ثَوَابَ الْاٰخِرَةِ نُؤْتِهٖ مِنْهَا وَسَنَجْزِی الشَّاكِرِیْنَ
22
اور جو آخرت کا اجر چاہے ہم اسے بھی دیتے ہیں اور ہم شکر گزاروں کو جلد جزا دیں گے۔
22
پھر سات مرتبہ سورۂ قدر پڑھے، انشاء اللہ صحت پائے گا۔
(۷) ناف کے درد کے لیے دعا
درد ناف کے لیے مروی ہے کہ درد کے مقام پر ہاتھ رکھ کر تین مرتبہ کہے:
وَاِنَّهٗ لَكِتَابٌ عَزِیْزٌ لَا یَأْتِیْهِ الْبَاطِلُ مِنْ بَیْنِ یَدَیْهِ
23
اور یقیناً یہ ایسی با عزت کتاب ہے کہ نہ باطل اس کے سامنے سے آ سکتا ہے
23
وَلَا مِنْ خَلْفِهٖ تَنْزِیْلٌ مِنْ حَكِیْمٍ حَمِیْدٍ
24
نہ اس کے پیچھے سے، یہ حکمت والے تعریف والے خدا کی بھیجی ہوئی ہے۔
24
(۸) ہر درد دور کرنے کا تعویذ
یہ تعویذ ہر درد کے لیے ہے اور یہ امام علی رضاؑ کی طرف سے روایت ہوا ہے:
أُعِیْذُ نَفْسِیْ بِرَبِّ الْاَرْضِ وَرَبِّ السَّمَاءِ
25
میں اپنے آپ کو زمین و آسمان کے رب کی پناہ میں لیتا ہوں
25
أُعِیْذُ نَفْسِیْ بِالَّذِیْ لَا یَضُرُّ مَعَ اسْمِهٖ دَاءٌ
26
میں خود کو اس کی پناہ لیتا ہوں جس کے نام سے کوئی بیماری نہیں لگتی
26
أُعِیْذُ نَفْسِیْ بِاللّٰهِ الَّذِی اسْمُهٗ بَرَكَةٌ وَشِفَاءٌ
27
میں خود کو اللہ کی پناہ میں دیتا ہوں جس کے نام میں برکت و شفا ہے۔
27
(۹) درد مقعد دور کرنے کا عمل
روایت ہے کہ خاصرہ یعنی مقعد کے درد کے لیے نماز سے فراغت کے بعد سجدہ گاہ پر ہاتھ لگا کر درد کے مقام پر پھیرے اور سورۂ مومنون کی آخری آیات اَفَحَسِبْتُمْ اَنَّمَا خَلَقْنٰكُمْ عَبَثَاً سے تا آخر سورہ پڑھے۔
(۱۰) درد شکم اور قولنج کیلئے دعا
درد شکم، قولنج اور ایسے ہی دوسرے دردوں کے لیے پڑھے: بِسْمِ ﷲ الرَّحْمٰنِ الرَّحیْمِ۔ وَذَالنُّوْنِ اِذْ ذَهَبَ مَغَاضِبَاً تا آخر آیت، اس کے بعد سات مرتبہ سورۂ حمد کی تلاوت کرے۔ یہ عمل مجرب ہے۔
(۱۱) رنج و غم میں گھرے ہوے شخص کا دستور العمل
رنج و غم میں گھرا ہوا انسان جو مختلف مصیبتوں میں مبتلا ہو چکا ہو اور ہر طرح سے بے بس اور ناچار ہو گیا ہو تو وہ شب جمعہ نماز عشاء سے فارغ ہونے کے بعد یہ آیت پڑھے:
لَا اِلٰهَ اِلَّا أَنْتَ سُبْحَانَكَ اِنِّیْ كُنْتُ مِنَ الظَّالِمِیْنَ
28
نہیں ہے کوئی معبود مگر تو کہ پاک و منزہ ہے، یقیناً میں ہی ظالموں میں سے ہو گیا ہوں۔
28
(۱۲) دعائے خلاصی قید و زندان
قید و زندان سے خلاصی کے لیے امام موسیٰ کاظمؑ کی دعا:
یَا مُخَلِّصَ الشَّجَرِ مِنْ بَیْنِ رَمْلٍ وَطِیْنٍ وَمَاءٍ
29
اے درخت کو ریت مٹی اور پانی کے بیچ سےنکالنے والے!
29
وَیَا مُخَلِّصَ اللَّبَنِ مِنْ بَیْنِ فَرْثٍ وَدَمٍ
30
اے دودھ کو گوبر اور خون کے بیچ سے نکالنے والے!
30
وَیَا مُخَلِّصَ الْوَلَدِ مِنْ بَیْنِ مَشِیْمَةٍ وَرَحِمٍ
31
اے بچے کو جھلی اور رحم کے بیچ سے نکالنے والے!
31
وَیَا مُخَلِّصَ النَّارِ مِنْ بَیْنِ الْحَدِیْدِ وَالْحَجَرِ
32
اے آگ کو لوہے اور پتھر کے بیچ سے نکالنے والے
32
وَیَا مُخَلِّصَ الرُّوْحِ مِنْ بَیْنِ الْاَحْشَاءِ وَالْاَمْعَاءِ
33
اور اے روح کو پہلوؤں اور انتڑیوں کے بیچ سے نکالنے والے
33
خَلِّصْنِیْ مِنْ یَدَیْ هَارُوْنَ
34
مجھ کو ہارون عباسی کے چنگل سے چھڑا دے۔
34
روایت ہوئی ہے کہ امام موسیٰ کاظمؑ نے یہ دعا اس وقت پڑھی جب آپ خلیفہ ہارون عباسی کی قید میں تھے۔ چنانچہ جب رات چھا گئی تو آپ نے وضو کیا، چار رکعت نماز پڑھی اور پھر اس دعا کو پڑھا۔ اسی رات خلیفہ ہارون نے ایک ہولناک خواب دیکھا جس سے وہ ڈر گیا اور اس نے حضرتؑ کی رہائی کا حکم دے دیا۔