ایک حدیث میں حضرت امیر المؤمنینؑ سے منقول ہے کہ آگ میں جلنے اور پانی میں ڈوبنے سے محفوظ رہنے کے لیے یہ دعا پڑھے:
ﷲُ الَّذِیْ نَزَّلَ الْكِتَابَ وَهُوَ یَتَوَلَّی الصَّالِحِیْنَ
1
وہی اللہ ہے جس نے قرآن نازل کیا، وہ نیکوکاروں کو دوست رکھتا ہے
1
وَمَا قَدَرُوا ﷲَ حَقَّ قَدَرِهٖ
2
لوگوں نے خدا کی وہ قدر نہیں کی جو اس کا حق ہے
2
وَالْاَرْضُ جَمِیْعًا قَبْضَتُهٗ یَوْمَ الْقِیَامَةِ
3
ساری زمین اس کے قبضۂ قدرت میں ہے روز قیامت
3
وَالسَّمٰوَاتُ مَطْوِیَّات بِیَمِیْنِهٖ
4
اور آسمان بھی لپیٹے ہوئے اس کے دست قدرت میں ہیں
4
سُبْحَانَهٗ وَتَعَالٰی عَمَّا یُشْرِكُوْن
5
وہ پاک و بلند ہے اس سے جسے اس کا شریک بناتے ہیں۔
5
سر کش گھوڑے کو مطیع کرنے کیلئے اس کے دائیں کان میں کہے:
وَلَهٗ أَسْلَمَ مَنْ فِی السَّمٰوَاتِ وَالْاَرْضِ طَوْعًا وَكَرْهًا وَاِلَیْهِ یُرْجَعُوْنَ
6
اور خدا کے سامنے جھکے ہوئے ہیں وہ سبھی جو آسمانوں اور زمین میں ہیں چار و ناچار اور اس کی طرف پلٹ جائیں گے۔
6
درندوں کی سرزمین میں ان کی گزند سے بچنے کے لیے یہ پڑھے:
لَقَدْ جَاءَكُمْ رَسُوْلٌ مِنْ أَنْفُسِكُمْ
7
یقیناً تمہارے پاس تم ہی میں سے ایک رسولؐ آ چکا ہے
7
عَزِیْزٌ عَلَیْهِ مَا عَنِتُّمْ حَرِیْصٌ عَلَیْكُمْ
8
کہ تم پر آنے والی سختی اسے ناگوار ہے، وہ تمہیں بہت چاہتا ہے
8
بِالْمُؤْمِنِیْنَ رَؤُوْفٌ رَحِیْمٌ
9
مومنوں کیلئے نرم خو مہربان ہے
9
فَاِنْ تَوَلَّوْا فَقُلْ حَسْبِیَ ﷲُ لَا اِلٰهَ اِلَّا هُوَ
10
پس اگر وہ منہ موڑ لیں تو کہو کہ مجھے کافی ہے اللہ، مگر نہیں معبود مگر وہی
10
عَلَیْهِ تَوَكَّلْتُ وَهُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ
11
میں اسی پر بھروسہ کرتا ہوں اور وہ عظمت والے عرش کا مالک ہے۔
11
گمشدہ کی بازیابی کے لیے دو رکعت نماز میں سورۂ یٰس پڑھے اور بعد میں یہ کہے:
یَا هَادِیَ الضَّالَّةِ رُدَّ عَلَیَّ ضَالَّتِیْ
12
اے گمراہوں کو ہدایت دینے والے، میری گمشدہ چیز مجھے لا دے۔
12
بھاگے ہوئے غلام کی واپسی کیلیے پڑھے (سورۂ نور، آیہ 40):
أَوْ كَظُلُمَاتٍ فِیْ بَحْرٍ
13
یا جیسے گہرے سمندر میں تاریکیاں
13
لُجِّیٍّ یَغْشَاهُ مَوْجٌ مِنْ فَوْقِهٖ مَوْج ..........
14
کہ انہیں ڈھانپتی ہے پانی کی ایک کے بعد دوسری لہر .......
14
وَمَنْ لَمْ یَجْعَلِ ﷲُ لَهٗ نُوْرًا فَمَا لَهٗ مِنْ نُوْر
15
اور جسے خدا نور عطا نہ کرے تو اس کے لیے کوئی نور نہیں ہوتا۔
15
چور سے بچنے کے لیے بستر پر سوتے وقت پڑھے (سورۂ بنی اسرائیل، آیہ 110، 111):
قُلِْ ادْعُوا ﷲ أَوِ ادْعُوا الرَّحْمٰنَ .......... وَكَبِّرْهُ تَكْبِیْرًا
16
کہہ دو کہ اللہ کو پکارو یا رحمٰن کو پکارو .......... اور اس کی بہت بڑائی کرو۔
16