یہ روز تاسوعا حسینی ہے ،امام جعفر صادقؑ سے روایت ہے کہ نو ﴿۹﴾ محرم کے دن فوج یزید نے امام حسینؑ اور ان کے انصار کا گھیراؤ کر کے لوگوں کو ان کے قتل پر آمادہ کیا۔ ابن مرجانہ اور عمر بن سعد اپنے لشکر کی کثرت پر خوش تھے اور امام حسینؑ کو ان کی فوج کی قلت کے باعث کمزور و ضعیف سمجھ رہے تھے۔ انہیں یقین ہو گیا تھا کہ اب امام حسینؑ کا کوئی یار و مددگار نہیں آسکتا اور عراق والے ان کی کچھ بھی مدد نہیں کر سکتے امام جعفر صادقؑ نے یہ بھی فرمایا کہ اس غریب و ضعیف یعنی امام حسینؑ پر میرے والد بزرگوار فدا وقربان ہوں۔