سید نے کتاب اقبال میں اس رات کی چند نمازیں ذکر فرمائی ہیں:

۱

سو رکعت نماز جس کی ہر رکعت میں سورۂ حمد اور سورۂ توحید پڑھے۔

۲

دو رکعت نماز جس کی پہلی رکعت میں سورۂ حمد کے بعد سورۂ انعام اور دوسری رکعت میں سورۂ حمد کے بعد سورۂ یاسین پڑھے۔

۳

دو رکعت نماز جس کی ہر رکعت میں سورۂ حمد کے بعد گیارہ مرتبہ سورۂ توحید پڑھے۔

روایت ہوئی ہے کہ رسولؐ خدا نے فرمایا کہ جو شخص اس رات دو رکعت نماز ادا کرے اور اس کی صبح جو کہ سال کا پہلا دن ہے روزہ رکھے تو وہ اس شخص کی مانند ہو گا جو سال بھر تک اعمال خیر بجا لاتا رہا۔ وہ شخص اس سال محفوظ رہے گا اور اگر اسے موت آ جائے تو وہ بہشت میں داخل ہو جائے گا۔

نیز سید نے محرم کا چاند دیکھنے کے وقت کی ایک طویل دعا بھی نقل فرمائی ہے۔