بسمہ تعالیٰ

قارئین محترم سے گذارش ہے کہ مؤلف کتاب حضرت خاتم المحدثین مرحوم شیخ عباس قمیؒ نے اپنی طرف سے مفاتیح الجنان کے اختتام پر بعض ادعیہ وزیارات کا اضافہ کیا ہے ملحقات کے نام سے ہم نے اسے باقیات صالحات کے اختتام پر ذکر کیا ہے۔ واضح رہے کہ یہ نسخہ، کتابت، طباعت اور صحت کے اعتبار سے تمام مطبوعات سے زیادہ ممتاز ہے۔

مؤلف محترم نے مفاتیح الجنان میں چند ایک دعاؤں کا ذکر فرماتے ہوئے ان میں سے ہر ایک کا ابتدائی جملہ تحریر کر دیا ہے لیکن ان دعاؤں کا مکمل متن نقل نہیں کیا۔ لہٰذا ہم اول سے آخر تک یہاں درج کر رہے ہیں تاکہ قارئین و زائرین کو کسی دوسری کتاب کی طرف رجوع کرنے کی حاجت نہ رہے۔ علاوہ ازیں زیارات میں مؤلف نے امام زادگان کیلئے کوئی مخصوص زیارات بھی نقل نہیں کی چنانچہ ہم ان کیلئے ایک زیارت تحریر کر رہے ہیں اور یہ چیزیں ملحقات دوم کے عنوان سے شامل کی جا رہی ہیں۔ امید ہے کہ اہل نظر کیلئے پسندیدہ ہوں گی اور اس کی قدر کو پہچانتے ہوئے مؤلف، ﴿مترجم﴾ کاتب اور طابع کا شکریہ ادا کریں گے۔