اَللّٰهُمَّ اِنِّیْ أَعُوْذُ بِكَ مِنْ مُلِمَّاتِ نَوَازِلِ الْبَلَاءِ
1
اے معبود میں تیری پناہ لیتا ہوں نازل ہونے والی بلاؤں کے نازل ہونے سے
1
وَأَهْوَالِ عَظَائِمِ الضَّرَّاءِ
2
اور بڑی بڑی تکلیفوں کی ہولناکیوں سے
2
فَأَعِذْنِیْ رَبِّ مِنْ صَرْعَةِ الْبَأْسَاءِ
3
پس اے میرے رب مجھے پناہ دے بے سامانی کی سختیوں سے
3
وَاحْجُبْنِیْ مِنْ سَطَوَاتِ الْبَلَاءِ
4
مجھے مصیبتوں کی یورشوں سے بچائے رکھ
4
وَنَجِّنِیْ مِنْ مُفَاجَاةِ النِّقَمِ
5
مجھے ناگہانی عذاب سے نجات دے
5
وَأَجِرْنِیْ مِنْ زَوَالِ النِّعَمِ وَمِنْ زَلَلِ الْقَدَمِ
6
نعمتوں کے زوال اور قدموں کی لغزش سے
6
وَاجْعَلْنِیْ اَللّٰهُمَّ فِیْ حِیَاطَةِ عِزِّكَ وَحِفَاظِ حِرْزِكَ
7
پناہ دے مجھے اے معبود اپنی عزت کے احاطے اور بچاؤ کی حفاظت میں
7
مِنْ مُبَاغَتَةِ الدَّوَائِرِ وَمُعَاجَلَةِ الْبَوَادِرِ
8
ناگہانی آفتوں سے اور جلد آنے والی پریشانیوں سے
8
اَللّٰهُمَّ رَبِّ وَأَرْضَ الْبَلَاءِ فَاخْسِفْہَا
9
اے معبود، اے رب، تو بلاؤں کی سرزمین کو نیچے دھنسا دے
9
وَعَرْصَةَ الْمِحَنِ فَارْجُفْہَا
10
سختیوں کے میدان کو اکھاڑ دے
10
وَشَمْسَ النَّوَائِبِ فَاكْسِفْہَا
11
مصیبتوں کے سورج کو گہنا دے
11
وَجِبَالَ السُّوْءِ فَانْسِفْہَا
12
برائی کے پہاڑوں کو توڑ دے
12
وَكُرَبَ الدَّهْرِ فَاكْشِفْہَا
13
زمانے کے کرب کو دور کر دے
13
وَعَوَائِقَ الْاُمُوْرِ فَاصْرِفْہَا
14
کاموں کی رکاوٹوں کو ہٹا دے
14
وَأَوْرِدْنِیْ حِیَاضَ السَّلَامَةِ
15
مجھے سلامتی کے حوضوں میں پہنچا دے
15
وَاحْمِلْنِیْ عَلٰی مَطَایَا الْكَرَامَةِ
16
مجھے آبرو کی سواریوں پر سوار کر دے
16
وَاصْحَبْنِیْ بِاِقَالَةِ الْعَثْرَةِ
17
گناہوں سے بچنے میں میرا ساتھ دے
17
وَاشْمَلْنِیْ بِسَتْرِ الْعَوْرَةِ
18
مجھے پردہ پوشی میں شامل کر لے
18
وَجُدْ عَلَیَّ یَارَبِّ بِاٰلَائِكَ
19
مجھ پر سخاوت فرما اے رب اپنی نعمتوں کی،
19
وَكَشْفِ بَلَائِكَ وَدَفْعِ ضَرَّائِكَ
20
بلائیں دور کرنے کی اور اپنی سختیاں دور رکھنے کی
20
وَادْفَعْ عَنِّیْ كَلَاكِلَ عَذَابِكَ
21
مجھ سے اپنے تمام عذاب دور فرما
21
وَاصْرِفْ عَنِّیْ أَلِیْمَ عِقَابِكَ
22
اپنی سخت سزاؤں کارخ موڑ دے
22
وَأَعِذْنِیْ مِنْ بَوَائِقِ الدُّهُوْرِ
23
مجھے زمانے کی بدحالیوں سے پناہ دے
23
وَأَنْقِذْنِیْ مِنْ سُوْءِ عَوَاقِبِ الْاُمُوْرِ
24
مجھے ہر کام کے برے انجام سے نجات دے
24
وَاحْرُسْنِیْ مِنْ جَمِیْعِ الْمَحْذُوْرِ
25
ہر خطرے سے میری حفاظت فرما
25
وَاصْدَعْ صَفَاةَ الْبَلَاءِ عَنْ أَمْرِیْ
26
میرے معاملوں میں ہر مصیبت کے پتھر توڑ دے
26
وَاشْلُلْ یَدَهُ عَنِّیْ مَدٰی عُمْرِیْ
27
اور جب تک زندہ ہوں ان کے ہاتھ شل کر دے
27
اِنَّكَ الرَّبُّ الْمَجِیْدُ، الْمُبْدِیُٔ الْمُعِیْدُ، الْفَعَّالُ لِمَا تُرِیْدُ
28
بے شک تو رب ہے بزرگی والا آغاز کرنے والا، لوٹانے والا، جو چاہے کرنے والا۔
28