بِسْمِ اللہِ الرَحْمٰنِ الرَحیمْ
1
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
1
اِلٰھِیْ ٲَتَرَاكَ بَعْدَ الْاِیْمَانِ بِكَ تُعَذِّبُنِیْ
2
میرے معبود کیا تجھے ایسا سمجھوں کہ تجھ پر ایمان رکھنے کے باوجود مجھے عذاب دے گا
2
ٲَمْ بَعْدَ حُبِّیْ اِیَّاكَ تُبَعِّدُنِیْ
3
یا تجھ سے محبت کروں تو بھی مجھے دور کرے گا
3
ٲَمْ مَعَ رَجَائِیْ لِرَحْمَتِكَ وَصَفْحِكَ تَحْرِمُنِیْ
4
یا تیری رحمت و چشم پوشی کی امید رکھوں تو بھی محروم کرے گا
4
ٲَمْ مَعَ اسْتِجَارَتِیْ بِعَفْوِكَ تُسْلِمُنِیْ
5
یا تیرے عفو کی پناہ لوں تو بھی مجھے آگ کے سپرد کرے گا
5
حَاشَا لِوَجْھِكَ الْكَرِیْمِ ٲَنْ تُخَیِّبَنِیْ
6
نہیں تیری ذات کریم ہے بعید ہے کہ مجھے نا امید کرے
6
لَیْتَ شِعْرِیْ ٲَلِلشَّقَاءِ وَلَدَتْنِیْ ٲُمِّیْ ٲَمْ لِلْعَنَاءِ رَبَّتْنِیْ
7
کاش میں جان سکتا کہ آیا میری ماں نے مجھے بدبختی کے لیے جنا یا دکھ کے لیے پالا
7
فَلَیْتَہَا لَمْ تَلِدْنِیْ وَلَمْ تُرَبِّنِیْ
8
کاش وہ مجھے نہ جنتی اور مجھے نہ پالتی
8
وَلَیْتَنِیْ عَلِمْتُ ٲَمِنْ ٲَھْلِ السَّعَادَۃِ جَعَلْتَنِیْ
9
اور کاش مجھے یہ علم ہوتا کہ آیا تو نے مجھے نیک بختوں میں قرار دیا
9
وَبِقُرْبِكَ وَجِوَارِكَ خَصَصْتَنِیْ
10
اور قرب و نزدیکی کے لیے مجھے خاص کیا ہے
10
فَتَقِرَّ بِذٰلِكَ عَیْنِیْ، وَتَطْمَئِنَّ لَہٗ نَفْسِیْ
11
تو اس سے میری آنکھیں روشن اور دل مطمئن ہو جاتا
11
اِلٰھِیْ ھَلْ تُسَوِّدُ وُجُوْہًا خَرَّتْ سَاجِدَۃً لِعَظَمَتِكَ
12
میرے معبود آیا توان چہروں کو سیاہ کر دے گا جو تیری عظمت کو سجدے کرتے ہیں
12
ٲَوْ تُخْرِسُ ٲَلْسِنَۃً نَطَقَتْ بِالثَّنَاءِ عَلٰی مَجْدِكَ وَجَلَالَتِكَ
13
یا ان زبانوں کو گنگ کرے گا جو تیری اونچی شان اور جلالت کی تعریف میں تر ہیں
13
ٲَوْ تَطْبَعُ عَلٰی قُلُوْبٍ انْطَوَتْ عَلٰی مَحَبَّتِكَ
14
یا ان دلوں پر مہر لگائے گا جو اپنے اندر تیری محبت لیے ہوئے ہیں
14
ٲَوْ تُصِمُّ ٲَسْمَاعًا تَلَذَّذَتْ بِسَمَاعِ ذِكْرِكَ فِیْ اِرَادَتِكَ
15
یا ان کانوں کو بہرا کرے گا جو تیرا ذکر سننے کا شرف حاصل کرتے ہیں
15
ٲَوْ تَغُلُّ ٲَكُفًّا رَفَعَتْھَا الْاٰمَالُ اِلَیْكَ رَجَاءَ رَٲْفَتِكَ
16
یا ان ہاتھوں کو باندھے گا جن کو تیری رحمت کی امید نے تیرے حضور پھیلایا ہے
16
ٲَوْ تُعَاقِبُ ٲَبْدَانًا عَمِلَتْ بِطَاعَتِكَ حَتّٰی نَحِلَتْ فِیْ مُجَاھَدَتِكَ
17
یا ان بدنوں کو عذاب دے گا جنہوں نے تیری اطاعت کی حتیٰ کہ اس کوشش میں لاغر ہو گئے
17
ٲَوْ تُعَذِّبُ ٲَرْجُلًا سَعَتْ فِیْ عِبَادَتِكَ
18
یا ان پاؤں کو عذاب کرے گا جو عبادت کیلئے دوڑتے ہیں
18
اِلٰھِیْ لَا تُغْلِقْ عَلٰی مُوَحِّدِیْكَ ٲَبْوَابَ رَحْمَتِكَ
19
میرے معبود جو تیری توحید کے پرستار ہیں ان پر رحمت کے دروازے بند نہ کر
19
وَلَا تَحْجُبْ مُشْتَاقِیْكَ عَنِ النَّظَرِ اِلٰی جَمِیْلِ رُؤْیَتِكَ
20
اور جو تیرا شوق دیدار رکھتے ہیں ان کو اپنی تجلیوں پر نظر کرنے سے محروم نہ کرنا
20
اِلٰھِیْ نَفْسٌ ٲَعْزَزْتَہَا بِتَوْحِیْدِكَ
21
میرے معبود جس جان کو تو نے اپنی توحید پر ایمان کی عزت دی
21
كَیْفَ تُذِلُّہَا بِمَہَانَۃِ ھِجْرَانِكَ
22
کیونکر اسے ہجر کی اہانت سے ذلیل کرے گا
22
وَضَمِیْرٌ انْعَقَدَ عَلٰی مَوَدَّتِكَ
23
اور جس دل میں تیری محبت سمائی ہوئی ہے
23
كَیْفَ تُحْرِقُہٗ بِحَرَارَۃِ نِیْرَانِكَ
24
اس کو اپنی آگ کی تپش میں کس طرح جلائے گا
24
اِلٰھِیْ ٲَجِرْنِیْ مِنْ ٲَلِیْمِ غَضَبِكَ، وَعَظِیْمِ سَخَطِكَ
25
میرے معبود مجھے دردناک غضب اور سخت ناراضی سے بچانا
25
یَا حَنَّانُ یَا مَنَّانُ، یَا رَحِیْمُ یَا رَحْمَانُ
26
اے محبت والے، اے احسان والے، اے مہربان، اے رحم والے
26
یَا جَبَّارُ یَا قَہَّارُ یَا غَفَّارُ یَا سَتَّارُ
27
اے زبردست، اے غلبے والے، اے بخشنے والے، اے پردہ پوش
27
نَجِّنِیْ بِرَحْمَتِكَ مِنْ عَذَابِ النَّارِ
28
مجھے اپنی رحمت سے عذاب جہنم سے نجات دے
28
وَفَضِیْحَۃِ الْعَار، اِذَا امْتَازَ الْاَخْیَارُ مِنَ الْاَشْرَارِ
29
رسوائی پر شرمندگی سے بچا، جب نیک لوگ الگ ہوں گے برے لوگوں سے
29
وَحَالَتِ الْاَحْوَالُ وَھَالَتِ الْاَھْوَالُ
30
جب حالات دگرگوں ہوں گے اور خوف و خطر گھیر لیں گے
30
و قَرُبَ الْمُحْسِنُوْنَ وَبَعُدَ الْمُسِیْئُوْنَ
31
اچھے لوگ قریب کیے جائیں گے اور برے لوگ دھتکارے جائیں گے
31
وَوُفِّیَتْ كُلُّ نَفْسٍ مَا كَسَبَتْ وَھُمْ لَا یُظْلَمُوْنَ
32
اور ہر نفس نے جو کیا وہ پورا پورا پائے گا اور ان پر ظلم نہیں ہو گا
32