بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
1
خدا کے نام سے شروع جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
1
اَللّٰـهُمَّ اِنِّیْ اَسْاَلُكَ الْاَمَانَ یَوْمَ لَا یَنْفَعُ مَالٌ وَلَابَنُوْنَ
2
خدایا! میں اس دن تیری پناہ چاہتا ہوں کہ جس میں مال و فرزند کام نہ آئیں گے
2
اِلَّا مَنْ اَتَى اللّٰهَ بِقَلْبٍ سَلِیْمٍ
3
سوائے اسکے جو خدا کے حضور پاک دل لے کے آئے
3
وَاَسْاَلُكَ الْاَمَانَ یَوْمَ یَعَضُّ الظَّالِمُ عَلٰى یَدَیْهِ
4
میں اس روز پناہ چاہتا ہوں جب ظالم اپنے ہاتھوں کو چباتے ہوئے کہے گا:
4
یَقُوْلُ یَا لَیْتَنِی اتَّخَذْتُ مَعَ الرَّسُوْلِ سَبِیْلًا
5
ہائے افسوس کہ میں نے رسول(ص) کا راستہ اختیار کیا ہوتا
5
وَاَسْاَلُكَ الْاَمَانَ یَوْمَ یُعْرَفُ الْمُجْرِمُوْنَ بِسِیْمَـاهُمْ
6
میں اس روز تیری پناہ چاہتا ہوں جب گناہگار اپنے چہروں سے پہچانے جائیں گے
6
فَیُؤْخَذُ بِالنَّوَاصِیْ وَالْاَقْدَامِ
7
اور ان کو بالوں اور پیروں کی طرف سے پکڑا جائے گا
7
وَاَسْاَلُكَ الْاَمَانَ یَوْمَ لَا یَجْزِیْ وَالِدٌ عَنْ وَلَدِهٖ
8
میں اس روز تیری پناہ چاہتا ہوں جس میں باپ بیٹے کے جرم کی سزا نہ پائے گا
8
وَلَا مَوْلُوْدٌ هُوَ جَازٍ عَنْ وَالِدِهٖ شَیْئًا، اِنَّ وَعْدَ اللّٰهِ حَقٌّ
9
اور نہ بیٹا باپ کے جرم کی، بے شک خدا کا وعدہ حق ہے
9
وَاَسْاَلُكَ الْاَمَانَ یَوْمَ لَا یَنْفَعُ الظَّالِمَیْنَ مَعْذِرَتُهُمْ
10
میں اس روز تیری پناہ چاہتا ہوں جس میں ظالموں کا عذر ان کے کام نہ آئے گا
10
وَلَهُمُ اللَّعْنَةُ وَلَهُمْ سُوْٓءُ الدَّارِ
11
اور ان کے لیے لعنت اور برا ٹھکانا ہوگا
11
وَاَسْاَلُكَ الْاَمَانَ یَوْمَ لَا تَمْلِكُ نَفْسٌ لِنَفْسٍ شَیْئًا
12
میں اس روز تیری پناہ چاہتا ہوں جب کوئی کسی کے کام نہ آئے گا
12
وَالْاَمْرُ یَوْمَئِذٍ للّٰهِ
13
اور اس دن سب کچھ خدا کے ہاتھ میں ہوگا
13
وَاَسْاَلُكَ الْاَمَانَ یَوْمَ یَفِرُّ الْمَرْءُ مِنْ اَخِیْهِ
14
میں اس روز تیری پناہ چاہتا ہوں جب انسان دور بھاگے گا اپنے بھائی سے،
14
وَاُمِّهٖ وَاَبِیْهِ وَصَاحِبَتِهٖ وَبَنِیْهِ
15
اپنی ماں، اپنے باپ، اپنی بیوی اور بیٹے سے
15
لِكُلِّ امْرِىٍٔ مِنْهُمْ یَوْمَئِذٍ شَاْنٌ یُغْنِیْهِ
16
کیونکہ اس دن ہر آدمی کو اپنی ہی فکر ہوگی
16
وَاَسْاَلُكَ الْاَمَانَ یَوْمَ یَوَدُّ الْمُجْرِمُ
17
میں اس روز تیری پناہ چاہتا ہوں جس میں مجرم چاہے گا
17
لَوْ یَفْتَدِیْ مِنْ عَذَابِ یَوْمَئِذٍ بِبَنِیْهِ وَصَاحِبَتِهٖ وَاَخِیْهِ
18
کہ آج کے عذاب سے بچنے کیلئے وہ آگے کر دے اپنے بیٹے کو، اپنی بیوی کو، اپنے بھائی کو
18
وَفَصِیْلَتِهِ الَّتِیْ تُؤْوِیْهِ
19
اور اپنے عزیزوں کو جو اس کی پناہ بنیں
19
وَمَنْ فِی الْاَرْضِ جَمِیْعًا ثُمَّ یُنْجِیْهِ
20
اور زمین میں جو کچھ ہے وہ دے ڈالے اور نجات حاصل کرے
20
كَلَّا اِنَّهَا لَظٰى نَزَّاعَةً لِلشَّوٰى
21
لیکن یہ نہ ہوگا، وہ شعلہ زن آگ ہے جو (سر اور تمام اعضائے بدن کی) کھال اتار دینے والی ہے۔
21
مَوْلَایَ یَا مَوْلَایَ اَنْتَ الْمَوْلٰى وَاَنَا الْعَبْدُ
22
میرے مولیٰ تو مولیٰ ہے اور میں بندہ ہوں
22
وَهَلْ یَرْحَمُ الْعَبْدَ اِلَّا الْمَوْلٰى
23
بندے پر مولیٰ کے علاوہ کون رحم کرے گا
23
مَوْلَایَ یَا مَوْلَایَ اَنْتَ الْمَالِكُ وَاَنَا الْمَمْلُوْكُ
24
میرے آقا تو میرا مالک ہے اور میں تیرا غلام ہوں
24
وَهَلْ یَرْحَمُ الْمَمْلُوْكَ اِلَّا الْمَالِكُ
25
غلام پر سوائے اس کے مالک کے کون رحم کرے گا
25
مَوْلَایَ یَا مَوْلَایَ اَنْتَ الْعَزِیْزُ وَاَنَا الذَّلِیْلُ
26
میرے سردار اے میرے سردار تو صاحب عزت ہے اور میں پست ہوں
26
وَهَلْ یَرْحَمُ الذَّلِیْلَ اِلَّا الْعَزِیْزُ
27
پست پر صاحب عزت کے علاوہ کون رحم کرے گا
27
مَوْلَایَ یَا مَوْلَایَ اَنْتَ الْخَالِقُ وَاَنَا الْمَخْلُوْقُ
28
میرے حاکم اے میرے حاکم تو میرا خالق ہے اور میں تیری مخلوق ہوں
28
وَهَلْ یَرْحَمُ الْمَخْلُوْقَ اِلَّا الْخَالِقُ
29
مخلوق پر اس کے خالق کے سوا کون رحم کرے گا
29
مَوْلَایَ یَا مَوْلَایَ اَنْتَ الْعَظِیْمُ وَاَنَا الْحَقِیْرُ
30
میرے مالک اے میرے مالک تو عظمت والا ہے اور میں ناچیز ہوں
30
وَهَلْ یَرْحَمُ الْحَقِیْرَ اِلَّا الْعَظِیْمُ
31
ایک ناچیز پر سوائے عظمت والے کے کون رحم کرے گا
31
مَوْلَایَ یَا مَوْلَایَ اَنْتَ الْقَوِیُّ وَاَنَا الضَّعِیْفُ
32
میرے مددگار اے میرے مددگار تو صاحب قوت ہے اور میں ناتواں ہوں
32
وَهَلْ یَرْحَمُ الضَّعِیْفَ اِلَّا الْقَوِیُّ
33
ایک ناتواں پر سوائے صاحب قوت کے کون رحم کرے گا
33
مَوْلَایَ یَا مَوْلَایَ اَنْتَ الْغَنِیُّ وَاَنَا الْفَقِیْرُ
34
میرے سرپرست اے میرے سرپرست تو بے نیاز ہے اور میں نیاز مند ہوں
34
وَهَلْ یَرْحَمُ الْفَقِیْرَ اِلَّا الْغَنِیُّ
35
ایک نیاز مند پر سوائے بے نیاز کے کون رحم کرے گا
35
مَوْلَایَ یَا مَوْلَایَ اَنْتَ الْمُعْطِیْ وَاَنَا السَّائِلُ
36
میرے آقا اے میرے آقا تو عطا کرنے والا ہے اور میں سوالی ہوں
36
وَهَلْ یَرْحَمُ السَّائِلَ اِلَّا الْمُعْطِیْ
37
ایک سوالی پر سوائے عطا و بخشش والے کے کون رحم کرے گا
37
مَوْلَایَ یَا مَوْلَایَ اَنْتَ الْحَیُّ وَاَنَا الْمَیِّتُ
38
میرے سردار اے میرے سردار تو زندہ رہنے والا ہے اور میں مر جانے والا ہوں
38
وَهَلْ یَرْحَمُ الْمَیِّتَ اِلَّا الْحَیُّ
39
ایک مر جانے والے پر سوائے زندہ رہنے والے کے کون رحم کرے گا
39
مَوْلَایَ یَا مَوْلَایَ اَنْتَ الْبَاقِیْ وَاَنَا الْفَانِیْ
40
میرے آقا تو باقی رہنے والا اور میں فنا ہونے والا ہوں
40
وَهَلْ یَرْحَمُ الْفَانِیَ اِلَّا الْبَاقِیْ
41
فنا ہونے والے پر سوائے باقی رہنے والے کے کون رحم کرے گا
41
مَوْلَایَ یَا مَوْلَایَ اَنْتَ الدَّائِمُ وَاَنَا الزَّائِلُ
42
میرے مالک اے میرے مالک تو ہمیشہ رہنے والا ہے اور میں مٹ جانے والا ہوں
42
وَهَلْ یَرْحَمُ الزَّائِلَ اِلَّا الدَّائِمُ
43
مٹ جانے والے پر سوائے ہمیشہ رہنے والے کے کون رحم کرے گا
43
مَوْلَایَ یَا مَوْلَایَ اَنْتَ الرَّازِقُ وَاَنَا الْمَرْزُوْقُ
44
میرے مالک اے میرے مالک تو رزق دینے والا اور میں رزق لینے والا ہوں
44
وَهَلْ یَرْحَمُ الْمَرْزُوْقَ اِلَّا الرَّازِقُ
45
رزق لینے والے پر سوائے رزق دینے والے کے سوا کون رحم کرے گا
45
مَوْلَایَ یَا مَوْلَایَ اَنْتَ الْجَوَادُ وَاَنَا الْبَخِیْلُ
46
میرے حاکم اے میرے حاکم تو سخاوت کرنے والا ہے اور میں بخیل ہوں
46
وَهَلْ یَرْحَمُ الْبَخِیْلَ اِلَّا الْجَوَادُ
47
بخیل پر سخاوت کرنے والے کے سوا کون رحم کرے گا
47
مَوْلَایَ یَا مَوْلَایَ اَنْتَ الْمُعَافِیْ وَاَنَا الْمُبْتَلٰى
48
میرے سردار اے میرے سردار تو بچانے والا ہے اور میں گرفتار بلا ہوں
48
وَهَلْ یَرْحَمُ الْمُبْتَلٰى اِلَّا الْمُعَافِیْ
49
ایک گرفتار بلا پر سوائے بچانے والے کے کون رحم کرے گا
49
مَوْلَایَ یَا مَوْلَایَ اَنْتَ الْكَبِیْرُ وَاَنَا الصَّغِیْرُ
50
میرے مولیٰ اے میرے مولیٰ تو بزرگی کا مالک ہے اور میں کمترین ہوں
50
وَهَلْ یَرْحَمُ الصَّغِیْرَ اِلَّا الْكَبِیْرُ
51
ایک کمترین پر سوائے بزرگی کے مالک کے کون رحم کرے گا
51
مَوْلَایَ یَا مَوْلَایَ اَنْتَ الْهَادِیْ وَاَنَا الضَّالُّ
52
میرے مددگار اے میرے مددگار تو راہنما ہے اور میں گمراہ ہوں
52
وَهَلْ یَرْحَمُ الضَّالَّ اِلَّا الْهَادِیْ
53
ایک گمراہ پر سوائے راہنما کے کون رحم کرے گا
53
مَوْلَایَ یَا مَوْلَایَ اَنْتَ الرَّحْمٰنُ وَاَنَا الْمَرْحُوْمُ
54
میرے سرپرست اے میرے سرپرست تو بہت رحم کرنے والا ہے اور میں قابل رحم ہوں
54
وَهَلْ یَرْحَمُ الْمَرْحُوْمَ اِلَّا الرَّحْمٰنُ
55
ایک قابل رحم پر سوائے بہت رحم کرنے والے کے کون رحم کرے گا
55
مَوْلَایَ یَامَوْلَایَ اَنْتَ السُّلْطَانُ وَاَنَا الْمُمْتَحَنُ
56
میرے مولا اے میرے مولا تو بادشاہ ہے اور میں مصیبت زدہ ہوں
56
وَهَلْ یَرْحَمُ الْمُمْتَحَنَ اِلَّا السُّلْطَانُ
57
ایک مصیبت زدہ پر سوائے بادشاہ کے کون رحم کرے گا
57
مَوْلَایَ یَا مَوْلَایَ اَنْتَ الدَّلِیْلُ وَاَنَا الْمُتَحَیِّرُ
58
میرے آقا اے میرے آقا تو راہنما ہے اور میں سرگرداں ہوں
58
وَهَلْ یَرْحَمُ الْمُتَحَیِّرَ اِلَّا الدَّلِیْلُ
59
ایک سرگرداں پر سوائے راہنما کے کون رحم کرے گا
59
مَوْلَایَ یَا مَوْلَایَ اَنْتَ الْغَفُوْرُ وَاَنَا الْمُذْنِبُ
60
میرے سردار اے میرے سردار تو بہت بخشنے والا ہے اور میں گناہگار ہوں
60
وَهَلْ یَرْحَمُ الْمُذْنِبَ اِلَّا الْغَفُوْرُ
61
ایک گناہگار پر سوائے بخشنے والے کے کون رحم کرے گا
61
مَوْلَایَ یَا مَوْلَایَ اَنْتَ الْغَالِبُ وَاَنَا الْمَغْلُوْبُ
62
میرے مالک اے میرے مالک تو بالادست ہے اور میں زیردست ہوں
62
وَهَلْ یَرْحَمُ الْمَغْلُوْبَ اِلَّا الْغَالِبُ
63
ایک زیر دست پر سوائے بالادست کے کون رحم کرے گا
63
مَوْلَایَ یَا مَوْلَایَ اَنْتَ الرَّبُّ وَاَنَا الْمَرْبُوْبُ
64
میرے حاکم اے میرے حاکم تو پروردگار ہے اور میں پروردہ ہوں
64
وَهَلْ یَرْحَمُ الْمَرْبُوْبَ اِلَّا الرَّبُّ
65
اک پروردہ پر سوائے پروردگار کے کون رحم کرے گا
65
مَوْلَایَ یَا مَوْلَایَ اَنْتَ الْمُتَكَبِّرُ وَاَنَا الْخَاشِعُ
66
میرے والی اے میرے والی تو صاحب کبریائی ہے اور میں عاجزی کرنے والا ہوں
66
وَهَلْ یَرْحَمُ الْخَاشِعَ اِلَّا الْمُتَكَبِّرُ
67
عاجزی کرنے والے پر سوائے صاحب کبریائی کے کون رحم کرے گا
67
مَوْلَایَ یَا مَوْلَایَ اِرْحَمْنِیْ بِرَحْمَتِكَ
68
میرے مولا اے میرے مولا مجھ پر رحم کر اپنی رحمت سے
68
وَارْضَ عَنِّیْ بِجُوْدِكَ وَكَرَمِكَ وَفَضْلِكَ
69
اور مجھ سے راضی ہو اپنی عطا اور سخاوت اور اپنے فضل کے ساتھ
69
یَا ذَا الْجُوْدِ وَالْاِحْسَانِ وَالطَّوْلِ وَالْاِمْتِنَانِ
70
اے صاحب عطا، صاحب مروت، صاحب سخاوت، صاحب احسان
70
بِرَحْمَتِكَ یَا اَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ
71
اپنی رحمت کے واسطے سے اے سب سے زیادہ رحم والے۔
71

مؤلف کہتے ہیں: سید ابن طاؤس نے اس مناجات کے بعدآنحضرتؑ سے ایک طویل دعا نقل کی ہے جو دعائے امان کے نام سے موسوم ہے، جسے ہم نے طوالت کے باعث نقل نہیں کیا۔ نیز اس مقام پر وہ دعا بھی پڑھے جسے ہم مسجد زید کے اعمال میں نقل کریں گے۔ یہ بھی واضح رہے کہ ہدیۃ الزائرین میں ہم نے محراب امیر المؤمنینؑ، جہاں حضرت کو ضربت لگی تھی، کے بارے میں جو اختلاف ذکر کیا ہے کہ کیا آنجنابؑ کا محراب وہی ہے جو اب معروف ہے (ان دنوں جس پر ضریح نما جالی لگا کر خدام بیٹھے ہیں) یا حضرتؑ کا محراب وہ ہے جو آج کل ترک شدہ ہے (جو مسلم بن عقیلؑ کے روضہ کی سمت مسجد میں واقع ہے کہ جسکی محرابی شکل اب بھی باقی رکھی گئی ہے) ان دونوں میں جو بھی ہو احتیاط کو مد نظر رکھتے ہوئے زائر کو ان دونوں جگہوں پر اعمال کر لینا چاہییں۔