منقول از صحیفۂ علویہ
بِسْمِ اللہِ الرَحْمنِ الرَحیمْ
1
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
1
لَك الْحَمْدُ یَا ذَا الْجُوْدِ وَالْمَجْدِ وَالْعُلٰی، تَبَارَكْتَ تُعْطِیْ مَنْ تَشَاءُ وَتَمْنَعُ
2
تیرے لیے حمد ہے اے سخاوت بزرگی اور بلندی والے، تو بابرکت ہے ﴿جسے چاہے﴾ دیتا ہے جسے چاہے روک لیتا ہے
2
اِلٰھِیْ وَخَلَّاقِیْ وَحِرْزِیْ وَمَوْئِلِیْ، اِلَیْكَ لَدَی الْاِعْسَارِ وَالْیُسْرِ ٲَفْزَعُ
3
اے میرے معبود میرے خالق میری پناہ اور میرے پشت پناہ، میں تنگی اور فراخی میں تیری ہی بارگاہ میں فریاد کرتا ہوں
3
اِلٰھِیْ لَئِنْ جَلَّتْ وَجَمَّتْ خَطِیْئَتِیْ، فَعَفْوُكَ عَنْ ذَنْبِیْ ٲَجَلُّ وَٲَوْسَعُ
4
اے میرے معبود اگر میری خطائیں بڑی ہیں اور بہت ہیں، تیرا عفو میرے گناہوں کی نسبت عظیم اور وسیع ہے
4
اِلٰھِیْ لَئِنْ ٲَعْطَیْتُ نَفْسِیَ سُؤْلَہَا، فَھَا ٲَنَا فِیْ رَوْضِ النَّدَامَۃِ ٲَرْتَعُ
5
اے میرے معبود اگر چہ میں نے اپنے نفس کی بری خواہش پوری کی، اب میں پشیمانی کے بیابانوں میں سرگرداں ہوں
5
اِلٰھِیْ تَرٰی حَالِیْ وَفَقْرِیْ وَفَاقَتِیْ، وَٲَنْتَ مُنَاجَاتِی الْخَفِیَّۃَ تَسْمَعُ
6
اے میرے معبود تو میری حالت فقر و فاقہ کو جانتا ہے، اور تو ہی میری پوشیدہ عرض احوال کو سنتا ہے
6
اِلٰھِیْ فَلَا تَقْطَعْ رَجَائِیْ وَلَا تُزِغْ، فُؤُادِیْ فَلِیْ فِیْ سَیْبِ جُوْدِكَ مَطْمَعُ
7
اے معبود پس میری امید کو قطع نہ کر اور نہ ہی ٹیڑھا کر، میرے دل کو کہ میں تیرے جود و سخا کی طمع رکھتا ہوں
7
اِلٰھِیْ لَئِنْ خَیَّبْتَنِیْ ٲَوْ طَرَدْتَنِیْ، فَمَنْ ذَاالَّذِیْ ٲَرْجُوْ وَمَنْ ذَا ٲُشَفِّعُ؟
8
اے میرے معبود اگر تو نے مجھے ناامید کیا اور اپنی بارگاہ سے دور کر دیا، پھر کون ہے جس سے امید رکھوں اور کسے اپنا شفیع بناؤں
8
اِلٰھِیْ ٲَجِرْنِیْ مِنْ عَذَابِكَ اِنَّنِیْ، ٲَسِیْرٌ ذَلِیْلٌ خَائِفٌ لَكَ ٲَخْضَعُ
9
اے میرے معبود مجھے اپنے عذاب سے نجات دے کہ بے شک، میں قیدی، خوار، خوف زدہ اور تجھ سے ہراساں ہوں
9
اِلٰھِیْ فَاٰنِسْنِیْ بِتَلْقِیْنِ حُجَّتِیْ، اِذَا كَانَ لِیْ فِی الْقَبْرِ مَثْوًَى وَمَضْجَعُ
10
اے میرے معبود مجھ کو دلیل و حجت تلقین کر میرا ساتھی بن، اس وقت جب قبر میں میرا مقام اور میرا ٹھکانہ ہو
10
اِلٰھِیْ لَئِنْ عَذَّبْتَنِیْ ٲَلْفَ حِجَّۃٍ، فَحَبْلُ رَجَائِیْ مِنْكَ لَا یَتَقَطَّعُ
11
اے میرے معبود اگر تومجھے ہزار سال تک عذاب کرے، تو بھی تجھ سے میری امید کا رشتہ ہرگز نہ ٹوٹے گا
11
اِلٰھِیْ ٲَذِقْنِیْ طَعْمَ عَفْوِكَ یَوْمَ لَا، بَنُوْنَ وَلَا مَالٌ ھُنَالِكَ یَنْفَعُ
12
اے میرے معبود مجھے اپنے عفو کا ذائقہ چکھا اس دن کہ، جس میں مال اور اولاد کچھ فائدہ نہیں دیں گے
12
اِلٰھِیْ لَئِنْ لَمْ تَرْعَنِیْ كُنْتُ ضَائِعًا، وَاِنْ كُنْتَ تَرْعَانِیْ فَلَسْتُ ٲُضَیَّعُ
13
اے میرے معبود اگر تو نے میری سرپرستی نہ کی تو میں تباہ ہو جاؤں گا، اور اگر تو میری سرپرستی کرے تو میں تباہ نہیں ہو سکتا
13
اِلٰھِیْ اِذَا لَمْ تَعْفُ عَنْ غَیْرِ مُحْسِنٍ، فَمَنْ لِمُسِیْءٍ بِالْھَوٰی یَتَمَتَّعُ
14
اے میرے معبود جب تو بدکار کو معاف نہ فرمائے گا، تو پھر کون چاہت سے گناہ کرنے والے کا بھلا کرے
14
اِلٰھِیْ لَئِنْ فَرَّطْتُ فِیْ طَلَبِ التُّقٰی، فَھَا ٲَنَا اِثْرَ الْعَفْوِ ٲَقْفُوْ وَٲَتْبَعُ
15
اے میرے معبود اگر میں نے برائی سے بچنے میں کوتاہی کی ہے، تو اب میں صاف دلی سے معافی کے پیچھے چل رہا ہوں
15
اِلٰھِیْ لَئِنْ ٲَخْطَٲْتُ جَھْلًا فَطَالَمَا، رَجَوْتُكَ حَتّٰی قِیْلَ مَا ھُوَ یَجْزَعُ
16
اے میرے معبود اگر میں نے جہالت سے خطا کی ہے تو اب تجھ سے، ایسی امید رکھتا ہوں کہ کہا جائے اسے کوئی بے چینی نہیں
16
اِلٰھِیْ ذُنُوْبِیْ بَذَّتِ الطَّوْدَ وَاعْتَلَتْ، وَصَفْحُكَ عَنْ ذَنْبِیْ ٲَجَلُّ وَٲَرْفَعُ
17
اے میرے معبود میرے گناہ پہاڑ سے بڑے اور اونچے ہیں، اور تیری بخشش میرے گناہوں کی نسبت عظیم اور بلند ہے
17
اِلٰھِیْ یُنَجِّیْ ذِكْرُ طَوْلِكَ لَوْعَتِیْ، وَذِكْرُ الْخَطَایَا الْعَیْنَ مِنِّیْ یُدَمِّعُ
18
اے میرے معبود تیرے فضل و کرم کی یاد میرے دل کو ٹھنڈا کرتی ہے، اور میری خطاؤں کے یاد میری آنکھوں میں آنسو لے آتی ہے
18
اِلٰھِیْ ٲَقِلْنِیْ عَثْرَتِیْ وَامْحُ حَوْبَتِيْ، فَاِنِّیْ مُقِرٌّ خَائِفٌ مُتَضَرِّعُ
19
اے میرے معبود میری لغزش معاف کر اور میرے گناہ مٹادے، کیونکہ میں گناہوں کا اقراری ترساں اور ان پر زاری کرتا ہوں
19
اِلٰھِیْ ٲَنِلْنِیْ مِنْكَ رَوْحًا وَرَاحَۃً، فَلَسْتُ سِوٰی ٲَبْوَابِ فَضْلِكَ ٲَقْرَعُ
20
اے میرے معبود مجھے اپنی طرف سے خوشی و راحت عطا فرما، کہ میں تیرے فضل کے دروازوں کے سوا کوئی دروازہ نہیں کھٹکھٹاتا
20
اِلٰھِیْ لَئِنْ ٲَقْصَیْتَنِیْ ٲَوْ ٲَھَنْتَنِیْ، فَمَا حِیْلَتِیْ یَا رَبِّ ٲَمْ كَیْفَ ٲَصْنَعُ؟
21
اے میرے معبود اگر تو نے مجھے دور کیایا مجھے پست کر دیا، تو اے میرے پروردگار میرا کیاحیلہ ہے اور میں کیا کروں گا
21
اِلٰھِیْ حَلِیْفُ الْحُبِّ فِی اللَّیْلِ سَاھِرُ، یُنَاجِیْ وَیَدْعُوْ وَالْمُغَفَّلُ یَھْجَعُ
22
اے میرے معبود تجھ سے محبت کرنے والا رات کو جاگتا ہے، تجھے یاد کرتا اور دعا مانگتا ہے اور تجھے بھولنے والا سو رہا ہے
22
اِلٰھِیْ وَھٰذَا الْخَلْقُ مَا بَیْنَ نَائِمٍ، وَمُنْتَبِہٍ فِیْ لَیْلِہٖ یَتَضَرَّعُ
23
اے میرے معبود یہ مخلوق ہے جن میں کچھ سوئے ہوئے، اور کچھ بیدار ہیں جو رات میں آہ و فغاں کر رہے ہیں
23
وَكُلُّھُمُ یَرْجُوْ نَوَالَكَ رَاجِیًا، لِرَحْمَتِكَ الْعُظْمٰی وَفِی الْخُلْدِ یَطْمَعُ
24
اور یہ سب کے سب تیری بخشندگی کے امیدوار ہیں، کہ تیری عظیم رحمت اور بہشت بریں کی حرص رکھتے ہیں
24
اِلٰھِیْ یُمَنِّیْنِیْ رَجَائِیْ سَلَامَۃً، وَقُبْحُ خَطِیْئَاتِیْ عَلَیَّ یُشَنِّعُ
25
اے میرے معبودمیری امید نے مجھے سلامتی کا آرزومند بنایا ہے، اور میرے گناہوں کی برائی مجھ پر طعن کر رہی ہے
25
اِلٰھِیْ فَاِنْ تَعْفُوْ فَعَفْوُكَ مُنْقِذِیْ، وَاِلَّا فَبِالذَّنْبِ الْمُدَمِّرِ ٲُصْرَعُ
26
اے میرے معبود پس اگر تو معاف کر دے یہ معافی مجھے چھڑادینے والی ہے، اور اگر ایسا نہ ہوا تو میں تباہ کرنے والے گناہوں میں پڑا رہوں گا
26
اِلٰھِیْ بِحَقِّ الْھَاشِمِیِّ مُحَمَّدٍ، وَحُرْمَۃِ ٲَطْہَارٍ ھُمُ لَكَ خُضَّعُ
27
اے میرے معبود پیغمبرمحمدؐ ہاشمی کے حق کے واسطے سے، اور ان پاک ہستیوں کے واسطے جو تیرے حضور عجز کرتے ہیں
27
اِلٰھِیْ بِحَقِّ الْمُصْطَفٰی وَابْنِ عَمِّہٖ، وَحُرْمَۃِ ٲَبْرَارٍ ھُمُ لَكَ خُشَّعُ
28
اے میرے معبودنبی مصطفیؐ اور ان کے ابن عم کے حق کے واسطے، اور ان نیکوکاروں کے واسطے جو تیرے سامنے فروتن ہیں
28
اِلٰھِیْ فَٲَنْشِرْنِیْ عَلٰی دِیْنِ ٲَحْمَدٍ، مُنِیْبًا تَقِیًّا قَانِتًا لَكَ ٲَخْضَعُ
29
اے میرے معبود مجھے دین احمد مجتبیٰ پر اٹھا، اس حال میں کہ میں تائب متقی تیرا فرمانبردار ومطیع ہوں
29
وَلَا تَحْرِمَنِّیْ یَا اِلٰھِیْ وَسَیِّدِیْ، شَفَاعَتَہُ الْكُبْرٰی فَذَاكَ الْمُشَفَّعُ
30
اے میرے معبود و سردار مجھے محروم نہ فرما مصطفی ؐکی، عظیم تر شفاعت سے کہ ان کی شفاعت مقبول ہے
30
وَصَلِّ عَلَیْھِمْ مَا دَعَاكَ مُوَحِّدٌ، وَنَاجَاكَ ٲَخْیَارٌ بِبَابِكَ رُكَّعُ
31
اور رحمت فرما ان پر جب تک موحدین تجھے پکاریں، اور نیکوکار لوگ تجھے چپکے سے یاد کریں جو تیرے حضور جھکتے ہیں۔
31
صحیفہ علویہ میں ایک اور منظوم مناجات نقل ہوئی ہے کہ جس کا آغاز یا سامع الدعا سے ہوتا ہے۔ چونکہ اس کے کلمات بہت مشکل ہیں۔ لہٰذا ہم نے اسے یہاں ذکر نہیں کیا۔