بِسْمِ اللہِ الرَحْمٰنِ الرَحیمْ
1
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
1
اِلٰھِیْ كَسْرِیْ لَا یَجْبُرُھٗ اِلَّا لُطْفُكَ وَحَنَانُكَ
2
میرے معبود کوئی میری شکستگی کو بحال نہیں کر سکتا مگر تیرا لطف و مہربانی
2
وَفَقْرِیْ لَا یُغْنِیْہِ اِلَّا عَطْفُكَ وَاِحْسَانُكَ
3
اور مجھے محتاجی سے کوئی نہیں نکال سکتا مگرتیری نوازش اور تیرا احسان
3
وَرَوْعَتِیْ لَا یُسَكِّنُہَا اِلَّا ٲَمَانُكَ
4
کوئی میرے خوف کو سکون میں نہیں بدل سکتا مگر تیری پناہ
4
وَذِلَّتِیْ لَا یُعِزُّہَا اِلَّا سُلْطَانُكَ
5
کوئی میری ذلت کو عزت سے نہیں بدل سکتا مگر تیری قوت
5
وَٲُمْنِیَّتِیْ لَا یُبَلِّغُنِیْہَا اِلَّا فَضْلُكَ
6
کوئی میری آرزو پوری نہیں ہو سکتی مگر تیرے فضل سے
6
وَخَلَّتِیْ لَا یَسُدُّہَا اِلَّا طَوْلُكَ
7
کوئی میری ضرورت پوری نہیں کر سکتا سوائے تیرے
7
وَحَاجَتِیْ لَا یَقْضِیْہَا غَیْرُكَ
8
کوئی میری حاجت بر نہیں آتی مگر تیری بخشش سے
8
وَكَرْبِیْ لَا یُفَرِّجُہٗ سِوٰی رَحْمَتِكَ
9
میری مصیبت نہیں کٹتی بجز اس کے کہ تو رحمت فرمائے
9
وَضُرِّیْ لَا یَكْشِفُہٗ غَیْرُ رَٲْفَتِكَ
10
میری بے چارگی رفع نہیں ہوتی سوائے تیری مہربانی کے
10
وَغُلَّتِیْ لَا یُبَرِّدُہَا اِلَّا وَصْلُكَ
11
میرے سینے کی جلن کو تیرا ہی وصال ٹھنڈک پہنچا سکتا یے
11
وَلَوْعَتِیْ لَا یُطْفِیْہَا اِلَّا لِقَاؤُكَ
12
میرے سوزِ دل کو تیری ملاقات ہی خنک کر سکتی ہے
12
وَشَوْقِیْ اِلَیْكَ لَا یَبُلُّہٗ اِلَّا النَّظَرُ اِلٰی وَجْھِكَ
13
میرے شوق کو تیرے جلوے کا نظارہ ہی تسکین دے سکتا ہے
13
وَقَرَارِیْ لَا یَقِرُّ دُوْنَ دُنُوِّیْ مِنْكَ
14
سوائے تیرے قرب کے مجھے قرار نہیں مل سکتا
14
وَلَھْفَتِیْ لَا یَرُدُّہَا اِلَّا رَوْحُكَ
15
میرے رنج و غم کو تیری خوشنودی ہی مٹا سکتی ہے
15
وَسُقْمِیْ لَا یَشْفِیْہِ اِلَّا طِبُّكَ
16
اور میری بیماری دور نہیں ہوتی مگر تیری دوا سے
16
وَغَمِّیْ لَا یُزِیْلُہٗ اِلَّا قُرْبُكَ
17
میرا غم نہیں جاتا مگر تیرے قرب سے
17
وَجُرْحِیْ لَا یُبْرِئُہٗ اِلَّا صَفْحُكَ
18
تیری ہی چشم پوشی میرے زخم کو اچھا کر سکتی ہے
18
وَرَیْنُ قَلْبِیْ لَا یَجْلُوْہُ اِلَّا عَفْوُكَ
19
تیرا عفو ہی میرے دل کے میل کو صاف کر سکتا ہے
19
وَوَسْوَاسُ صَدْرِیْ لَا یُزِیْحُہٗ اِلَّا ٲَمْرُكَ
20
تیرے ہی حکم سے میرے سینے کا وسواس دور ہو سکتا ہے
20
فَیَا مُنْتَہٰی ٲَمَلِ الْاٰمِلِیْنَ، وَیَا غَایَۃَ سُؤْلِ السَّائِلِیْنَ
21
پس اے امید کرنے والوں کی امید کی انتہا، اے سوالیوں کے سوال کی انتہا
21
وَیَا ٲَقْصٰی طَلِبَۃِ الطَّالِبِیْنَ، وَیَا ٲَعْلٰی رَغْبَۃِ الرَّاغِبِیْنَ
22
اے طلب کرنے والوں کی انتہائی طلب، اے رغبت کرنے والوں کی رغبت سے بالاتر
22
وَیَا وَلِیَّ الصَّالِحِیْنَ، وَیَا ٲَمَانَ الْخَائِفِیْنَ
23
اے نیکوکاروں کے سرپرست ، اے ڈرے ہوؤں کی پناہ گاہ
23
وَیَا مُجِیْبَ دَعْوَۃِ الْمُضْطَرِّیْنَ، وَیَا ذُخْرَ الْمُعْدِمِیْنَ
24
اے بے قراروں کی دعائیں قبول کرنے والے ،اے ناداروں کے سرمایہ
24
وَیَا كَنْزَ الْبَائِسِیْنَ، وَیَا غِیَاثَ الْمُسْتَغِیْثِیْنَ
25
اے درماندوں کے خزانے، اے داد خواہوں کے داد رس
25
وَیَا قَاضِیَ حَوَائِجِ الْفُقَرَاءِ وَالْمَسَاكِیْنِ
26
اے فقرا و مساکین کی حاجتیں پوری کرنے والے
26
وَیَا ٲَكْرَمَ الْاَكْرَمِیْنَ، وَیَا ٲَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ
27
اے عزت داروں میں بڑے عزت دار، اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے
27
لَكَ تَخَضُّعِیْ وَسُؤَالِیْ
28
تیرے آگے عاجزی کرتا ہوں اور تجھی سے ہی سوال کرتا ہوں
28
وَاِلَیْكَ تَضَرُّعِیْ وَابْتِہَالِیْ
29
تیرے ہی سامنے فریاد و زاری کرتا ہوں
29
ٲَسْٲَلُكَ ٲَنْ تُنِیْلَنِیْ مِنْ رَوْحِ رِضْوَانِكَ
30
میں سوال کرتا ہوں کہ اپنی نسیم رضا مجھ تک پہنچا دے
30
وَتُدِیْمَ عَلَیَّ نِعَمَ امْتِنَانِكَ
31
اور ہمیشہ مجھ پراحسان و کرم فرما
31
وَھَا ٲَنَا بِبَابِ كَرَمِكَ وَاقِفٌ، وَلِنَفَحَاتِ بِرِّكَ مُتَعَرِّضٌ
32
ہاں اب میں تیرے در سخاوت پر آکھڑا ہوں اور تیرے بہترین عطیات کا منتظر ہوں
32
وَبِحَبْلِكَ الشَّدِیْدِ مُعْتَصِمٌ، وَبِعُرْوَتِكَ الْوُثْقٰی مُتَمَسِّكٌ
33
اور تیری مضبوط رسی کو پکڑے ہوئے ہوں اور تیری محکم ڈوری کو تھامے ہوئے ہوں
33
اِلٰھِیْ ارْحَمْ عَبْدَكَ الذَّلِیْلَ ذَا اللِّسَانِ الْكَلِیْلِ وَالْعَمَلِ الْقَلِیْلِ
34
میرے معبود اپنے اس پست بندے پر رحم فرما جس کی زبان گنگ اور عمل بہت کم ہے
34
وَامْنُنْ عَلَیْہِ بِطَوْ لِكَ الْجَزِیْلِ
35
اس پر اپنی فزوں تر سخاوت سے احسان فرما
35
وَاكْنُفْہُ تَحْتَ ظِلِّكَ الظَّلِیْلِ
36
اور اپنے بلند تر سائے تلے پناہ دے
36
یَا كَرِیْمُ یَا جَمِیْلُ، یَا ٲَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ
37
اے کریم اے جمیل اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے
37