بِسْمِ اللہِ الرَحْمٰنِ الرَحیمْ
1
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
1
اَللّٰھُمَّ یَا مَلَاذَ اللَّائِذِیْنَ، وَیَا مَعَاذَ الْعَائِذِیْنَ
2
میرے معبود اے پناہ دینے والوں کی پناہ، اے پناہ لینے والوں کی پناہ گاہ
2
وَیَا مُنْجِیَ الْھَالِكِیْنَ، وَیَا عَاصِمَ الْبَائِسِیْنَ
3
اے ہلاکت والوں کو نجات دینے والے، اے بے چاروں کے نگہدار
3
وَیَا رَاحِمَ الْمَسَاكِیْنِ، وَیَا مُجِیْبَ الْمُضْطَرِّیْنَ
4
اے بے کسوں پر رحم کرنے والے، اے پریشانوں کی دعا قبول کرنے والے
4
وَیَا كَنْزَ الْمُفْتَقِرِیْنَ، وَیَا جَابِرَ الْمُنْكَسِرِیْنَ
5
اے محتاجوں کے خزانے، اے ٹوٹے ہوؤں کے جوڑنے وال
5
وَیَا مَٲْوَی الْمُنْقَطِعِیْنَ، وَیَا نَاصِرَ الْمُسْتَضْعَفِیْنَ
6
ے اے بے ٹھکانوں کی جائے پناہ، اور اے کمزوروں کی مدد کرنے والے
6
وَیَا مُجِیْرَالْخَائِفِیْنَ، وَیَا مُغِیْثَ الْمَكْرُوْبِیْنَ، وَیَا حِصْنَ اللَّاجِیْنَ
7
اے خوف زدوں کی پناہ گاہ، اے دکھیاروں کے فریاد رس، اے پناہ خواہوں کی محکم جائے پناہ
7
اِنْ لَمْ ٲَعُذْ بِعِزَّتِكَ فَبِمَنْ ٲَعُوْذُ ؟
8
اگر میں تیری عزت کی پناہ نہ لوں تو کس کی پناہ لوں
8
وَاِنْ لَمْ ٲَلُذْ بِقُدْرَتِكَ فَبِمَنْ ٲَلُوْذُ ؟
9
اور اگر تیری قدرت سے التجا نہ کروں تو کس سے التجا کروں
9
وَقَدْ ٲَلْجَٲَتْنِی الذُّنُوْبُ اِلَی التَّشَبُّثِ بِٲَذْیَالِ عَفْوِكَ
10
میرے گناہوں نے مجھے مجبور کر دیا ہے کہ میں تیرے دامان عفو کو تھام لوں
10
وَٲَحْوَجَتِنیِ الْخَطَایَا اِلَی اسْتِفْتَاحِ ٲَبْوَابِ صَفْحِكَ
11
اور میری خطاؤں نے مجھے تیری چشم پوشی کے دروازوں کے کھلنے کا طلبگار بنا دیا ہے
11
وَدَعَتْنِی الْاِسَائَۃُ اِلَی الْاِنَاخَۃِ بِفِنَاءِ عِزِّكَ
12
میری بدعملی نے مجھے تیرے آستان عزت پر ڈیرہ ڈال دینے کو کہا ہے
12
وَحَمَلَتْنِی الْمَخَافَۃُ مِنْ نِقْمَتِكَ عَلَی التَّمَسُّكِ بِعُرْوَۃِ عَطْفِكَ
13
اور تیرے عذاب کے خوف نے مجھے تیری مہربانی کی ڈوری پکڑ لینے پر آمادہ کیا ہے
13
وَمَا حَقُّ مَنِ اعْتَصَمَ بِحَبْلِكَ ٲَنْ یُخْذَلَ
14
اور حق یہ نہیں کہ جو تیری رسی کو پکڑ لے تو اسے رسوا کیا جائے
14
وَلَا یَلِیْقُ بِمَنِ اسْتَجَارَ بِعِزِّكَ ٲَنْ یُسْلَمَ ٲَوْ یُھْمَلَ
15
اور یہ مناسب نہیں کہ جو تیری عزت کی پناہ لے اس کو بے سہارا چھوڑا جائے
15
اِلٰھِیْ فَلَا تُخْلِنَا مِنْ حِمَایَتِكَ
16
میرے معبود ہمیں اپنی حمایت کے بغیر چھوڑ نہ دے
16
وَلَا تُعْرِنَا مِنْ رِعَایَتِكَ
17
اور ہمیں اپنی نگاہ سے محروم نہ فرما
17
وَذُدْنَا عَنْ مَوَارِدِ الْھَلَكۃِ
18
اور ہمیں ہلاکت کی جگہوں سے دور رکھ
18
فَاِنَّا بِعَیْنِكَ وَفِیْ كَنَفِكَ
19
کیونکہ ہم تیرے زیر نظر اور تیری پناہ میں ہیں
19
وَلَكَ ٲَسْٲَلُكَ بِٲَھْلِ خَاصَّتِكَ مِنْ مَلَائِكَتِكَ وَالصَّالِحِیْنَ مِنْ بَرِیَّتِكَ
20
میں تیرے مخصوص فرشتوں اور تیری مخلوق میں سے صالح بندوں کا واسطہ دے کر تجھ سے سوال کرتا ہوں
20
ٲَنْ تَجْعَلَ عَلَیْنَا وَاقِیَۃً تُنْجِیْنَا مِنَ الْھَلَكَاتِ
21
کہ ہم پر ایسی سپر ڈال دے جو ہمیں ہلاکتوں سے بچائے
21
وَتُجَنِّبُنَا مِنَ الْاٰفَاتِ، وَتُكِنُّنَا مِنْ دَوَاھِی الْمُصِیْبَاتِ
22
اور آفتوں سے محفوظ رکھے اور تو ہمیں بڑی بڑی مصیبتوں سے نجات عطا فرما
22
وَٲَنْ تُنْزِلَ عَلَیْنَا مِنْ سَكِیْنَتِكَ
23
میں چاہتا ہوں کہ تو ہم پر اپنی طرف سے تسکین نازل کر
23
وَٲَنْ تُغَشِّیَ وُجُوْھَنَا بِٲَنْوَارِ مَحَبَّتِكَ
24
اور ہمارے چہروں کا اپنی محبت کے انوار سے احاطہ فرما
24
وَٲَنْ تُؤْوِیَنَا اِلٰی شَدِیْدِ رُكْنِكَ
25
ہمیں اپنے محکم و پائیدار رکن کا سہارا دے
25
وَٲَنْ تَحْوِیَنَا فِیْ ٲَكْنَافِ عِصْمَتِكَ
26
اور اپنی عصمت کے سایوں میں لے لے
26
بِرَٲْفَتِكَ وَرَحْمَتِكَ یَا ٲَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ
27
واسطہ ہے تیری رحمت و ملائمت کا، اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے
27