بِسْمِ اللہِ الرَحْمٰنِ الرَحیمْ
1
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
1
اِلٰھِیْ لَیْسَ لِیْ وَسِیْلَۃٌ اِلَیْكَ اِلَّا عَوَاطِفُ رَٲْفَتِكَ
2
میرے معبود تیری درگاہ تک تیرے کرم اور مہربانیوں کے علاوہ میرا کوئی وسیلہ نہیں
2
وَلَا لِیْ ذَرِیْعَۃٌ اِلَیْكَ اِلَّا عَوَارِفُ رَحْمَتِكَ
3
اور تجھ تک پہنچنے کا میرا کوئی ذریعہ نہیں مگر تیری رحمت اور احسان
3
وَشَفَاعَۃُ نَبِیِّكَ نَبِیِّ الرَّحْمَۃِ وَمُنْقِذِ الْاُمَّۃِ مِنَ الْغُمَّۃِ
4
اور تیرے نبیٔ رحمتؐ کی شفاعت جو امت کو گمراہی سے نکالنے والے ہیں
4
فَاجْعَلْھُمَا لِیْ سَبَبًا اِلٰی نَیْلِ غُفْرَانِكَ
5
ان دونوں کو میرے لیے اپنی بخشش کے حصول کا ذریعہ بنا
5
وَصَیِّرْھُمَا لِیْ وُصْلَۃً اِلَی الْفَوْزِ بِرِضْوَانِكَ
6
اور انہی دونوں کو میرے لیے اپنی رضا تک پہنچنے کا وسیلہ قرار دے
6
وَقَدْ حَلَّ رَجَائِیْ بِحَرَمِ كَرَمِكَ
7
میری امیدیں تیری بارگاہ کرم سے وابستہ ہیں
7
وَحَطَّ طَمَعِیْ بِفِنَاءِ جُوْدِكَ
8
اور میری خواہش مجھے تیرے آستان سخاوت پر لائی ہے
8
فَحَقِّقْ فِیْكَ ٲَمَلِیْ، وَاخْتِمْ بِالْخَیْرِ عَمَلِیْ
9
پس میری امید پوری فرما میرے عمل کا انجام بخیر کر
9
وَاجْعَلْنِیْ مِنْ صَفْوَتِكَ الَّذِیْنَ ٲَحْلَلْتَھُمْ بُحْبُوْحَۃَ جَنَّتِكَ
10
مجھے اہل صفا میں قرار دے جن کو تو نے اپنی جنت کے بیچوں بیچ جگہ عطا کی ہے
10
وَبَوَّٲْتَھُمْ دَارَ كَرَامَتِكَ
11
اور انہیں اپنے کرامت والے گھر میں رکھا
11
وَٲَقْرَرْتَ ٲَعْیُنَھُمْ بِالنَّظَرِ اِلَیْكَ یَوْمَ لِقَائِكَ
12
تو نے یوم ملاقات اپنی درگاہ کی طرف نظر کرنے سے ان کی آنکھوں کو روشن کیا
12
وَٲَوْرَثْتَھُمْ مَنَازِلَ الصِّدْقِ فِیْ جِوَارِكَ
13
اور انہیں اپنے قرب میں صدق کی منزلوں کا وارث بنایا
13
یَا مَنْ لَا یَفِدُ الْوَافِدُوْنَ عَلٰی ٲَكْرَمَ مِنْہُ
14
اے وہ کہ وارد ہونے والے اس سے زیادہ کریم کے ہاں وارد نہیں ہوتے
14
وَلَا یَجِدُ الْقَاصِدُوْنَ ٲَرْحَمَ مِنْہُ
15
اور نہ ہی قصد کرنے والے کوئی اس سے زیادہ رحم والا پاتے ہیں
15
یَا خَیْرَ مَنْ خَلَا بِہٖ وَحِیْدٌ
16
اے ان سب سے بہتر جن سے تنہائی میں ملاقات کی جائے
16
وَیَا ٲَعْطَفَ مَنْ اٰوٰی اِلَیْہِ طَرِیْدٌ اِلٰی سَعَۃِ عَفْوِكَ
17
اور اے بہت مہربان کہ ہر دور کیا ہوا تیرے ہی وسیع دامان عفو میں پناہ حاصل کرتا ہے
17
مَدَدْتُ یَدِیْ، وَبِذَیْلِ كَرَمِكَ ٲَعْلَقْتُ كَفِّیْ
18
میں نے اپنا ہاتھ پھیلایا اور تیرے دامن سخاوت کو اپنی ہاتھ سے تھام لیا ہے
18
فَلَا تُوْلِنِی الْحِرْمَانَ، وَلَا تُبْلِنِیْ بِالْخَیْبَۃِ وَالْخُسْرَانِ
19
پس مجھے ناامید نہ فرما اور مجھے رسوائی اور گھاٹے سے دوچار نہ کر
19
یَا سَمِیْعَ الدُّعَاءِ، یَا ٲَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ
20
اے دعا کے سننے والے، اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے
20