بِسْمِ اللہِ الرَحْمٰنِ الرَحیمْ
1
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
1
اَللّٰھُمَّ ٲَلْھِمْنَا طَاعَتَكَ، وَجَنِّبْنَا مَعْصِیَتَكَ
2
اے معبود ہمیں اپنی فرمانبرداری کی تعلیم دے اور اپنی نافرمانی سے بچائے رکھ
2
وَیَسِّرْ لَنَا بُلُوْغَ مَا نَتَمَنّٰی مِنِ ابْتِغَاءِ رِضْوَانِكَ
3
ہمارے لیے ان تمناؤں تک پہنچنا آسان فرما جو تیری رضا حاصل کرنے کا ذریعہ ہوں
3
وَٲَحْلِلْنَا بُحْبُوْحَۃَ جِنَانِكَ
4
ہمیں اپنی جنت کے وسط میں جگہ دے
4
وَاقْشَعْ عَنْ بَصَائِرِنَا سَحَابَ الْاِرْتِیَابِ
5
ہماری آنکھوں سے شک کے بادل دور کر دے
5
وَاكْشِفْ عَنْ قُلُوْبِنَا ٲَغْشِیَۃَ الْمِرْیَۃِ وَالْحِجَابِ
6
ہمارے دلوں سے شبہ و حجاب کے پردے ہٹا دے
6
وَٲَزْھِقِ الْبَاطِلَ عَنْ ضَمَائِرِنَا
7
اور ہمارے ضمیروں سے باطل کو مٹا دے
7
وَٲَثْبِتِ الْحَقَّ فِیْ سَرَائرِنَا
8
ہمارے باطن میں حق کو قائم کر دے
8
فَاِنَّ الشُّكُوْكَ وَالظُّنُوْنَ لَوَاقِحُ الْفِتَنِ
9
کیونکہ شکوک اور گمان فتنہ پیدا کرتے ہیں
9
وَمُكَدِّرَۃٌ لِصَفْوِ الْمَنَائِحِ وَالْمِنَنِ
10
اور بخششوں اور احسانوں کی چمک پر داغ دار کرتے ہیں
10
اَللّٰھُمَّ احْمِلْنَا فِیْ سُفُنِ نَجَاتِكَ
11
اے معبود ہمیں نجات کی کشتیوں میں جگہ دے
11
وَمَتِّعْنَا بِلَذِیْذِ مُنَاجَاتِكَ
12
اپنے حضور مناجات کی لذت نصیب فرما
12
وَٲَوْرِدْنَا حِیَاضَ حُبِّكَ
13
ہمیں اپنی محبت کے حوضوں میں داخل کر
13
وَٲَذِقْنَا حَلَاوَۃَ وُدِّكَ وَقُرْبِكَ
14
اور اپنی محبت اور قرب کی مٹھاس چکھا دے
14
وَاجْعَلْ جِہَادَنَا فِیْكَ
15
ہماری کوشش اپنی راہ میں قرار دے
15
وَھَمَّنَا فِیْ طَاعَتِكَ
16
اور اپنی اطاعت کی ہمت عطا کر
16
وَٲَخْلِصْ نِیَّاتِنَا فِیْ مُعَامَلَتِكَ
17
اپنے ساتھ معاملے میں ہماری نیتوں کو خالص فرما
17
فَاِنَّا بِكَ وَلَكَ وَلَا وَسِیْلَۃَ لَنَا اِلَیْكَ اِلَّا ٲَنْتَ
18
کہ ہم تیرے ساتھ اور تیرے لیے ہیں، تیرے بارگاہ میں ہمارا وسیلہ کوئی نہیں مگر خود تو ہی ہے
18
اِلٰھِیْ اجْعَلْنِیْ مِنَ الْمُصْطَفَیْنَ الْاَخْیَارِ
19
میرے معبود مجھے چنے ہوئے نیک لوگوں میں سے قرار دے
19
وَٲَلْحِقْنِیْ بِالصَّالِحِیْنَ الْاَبْرَارِ
20
اور مجھے نیکوکار پاک دل لوگوں میں شامل فرما
20
السَّابِقِیْنَ اِلَی الْمَكْرُمَاتِ، الْمُسَارِعِیْنَ اِلَی الْخَیْرَاتِ
21
جو خوبیوں میں آگے بڑھنے اور نیکیوں میں جلدی کرنے والے ہیں
21
الْعَامِلِیْنَ لِلْبَاقِیَاتِ الصَّالِحَاتِ
22
جو اچھے آثار پر عمل کرنے والے
22
السَّاعِیْنَ اِلٰی رَفِیْعِ الدَّرَجَاتِ
23
اونچے درجوں کی طرف جانے میں کوشاں ہیں
23
اِنَّكَ عَلٰی كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ، وَبِالْاِجَابَۃِ جَدِیْرٌ
24
بے شک تو ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے اور قبول کرنے کا اہل ہے
24
بِرَحْمَتِكَ یَا ٲَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ
25
تیری رحمت کا واسطہ اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے
25