بِسْمِ اللہِ الرَحْمٰنِ الرَحیمْ
1
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
1
یَا مَنْ اِذَا سَٲَلَہٗ عَبْدٌ ٲَعْطَاھُ
2
اے وہ کہ جب بندہ اس سے مانگے تو اسے دیتا ہے
2
وَاِذَا ٲَمَّلَ مَا عِنْدَھٗ بَلَّغَہٗ مُنَاھُ
3
اور جب وہ کسی چیز کی امید رکھے تو اس کی آرزو پوری کرتا ہے
3
وَاِذَا ٲَقْبَلَ عَلَیْہِ قَرَّبَہٗ وَٲَدْنَاھُ
4
جب وہ اس کی طرف بڑھے تو اسے قریب کر لیتا ہے
4
وَاِذَا جَاھَرَھٗ بِالْعِصْیَانِ سَتَرَ عَلٰی ذَنْبِہٖ وَغَطَّاھُ
5
جب وہ کھلم کھلا نافرمانی کرے تو اس کے گناہ پر پردہ ڈالتا اور چھپا لیتا ہے
5
وَاِذَا تَوَكَّلَ عَلَیْہِ ٲَحْسَبَہٗ وَكَفَاھُ
6
اور جب وہ اس پر بھروسہ کرے تو اس کی ضرورت پوری کرتا ہے
6
اِلٰھِیْ مَنِ الَّذِیْ نَزَلَ بِكَ مُلْتَمِسًا قِرَاكَ فَمَا قَرَیْتَہٗ ؟
7
میرے معبود کون ہے جو تیری بارگاہ میں مہمانی کا طالب ہو تو تو اس کی مہمانی نہ کرے؟
7
وَمَنِ الَّذِیْ ٲَنَاخَ بِبَابِكَ مُرْتَجِیًا نَدَاكَ فَمَا ٲَوْلَیْتَہٗ ؟
8
کون ہے جو بخشش کی آس لے کر تیرے دروازے پر آئے تو تو اس پر احسان نہ کرے ؟
8
ٲَیَحْسُنُ ٲَنْ ٲَرْجِعَ عَنْ بَابِكَ بِالْخَیْبَۃِ مَصْرُوْفًا
9
کیا یہ مناسب ہے کہ میں تیرے دروازے سے مایوسی کے ساتھ پلٹ جاؤں
9
وَلَسْتُ ٲَعْرِفُ سِوَاكَ مَوْلًى بِالْاِحْسَانِ مَوْصُوْفًا ؟
10
جبکہ میں تیرے سوا کوئی مولا نہیں پاتا جو احسان و کرم کرنے والا ہو
10
كَیْفَ ٲَرْجُوْ غَیْرَكَ وَالْخَیْرُ كُلُّہٗ بِیَدِكَ ؟
11
پھر کیوں تیرے سوا کسی سے امید رکھوں جب کہ ہر بھلائی تیرے ہاتھ میں ہے
11
وَكَیْفَ ٲُؤَمِّلُ سِوَاكَ وَالْخَلْقُ وَالْاَمْرُ لَكَ ؟
12
اور کیوں تیرے سوا کسی سے آرزو کروں جب کہ تو ہی خلق و امر کا مالک ہے
12
ٲَقْطَعُ رَجَائِیْ مِنْكَ وَقَدْ ٲَوْلَیْتَنِیْ مَا لَمْ ٲَسْٲَلْہٗ مِنْ فَضْلِكَ ؟
13
آیا تجھ سے امید توڑلوں جبکہ تو مجھے بن مانگے ہی اپنے کرم سے ہر چیز عطا فرماتا ہے
13
ٲَمْ تُفْقِرُنِیْ اِلٰی مِثْلِیْ وَٲَنَا ٲَعْتَصِمُ بِحَبْلِكَ ؟
14
تو کیا تو مجھ جیسے شخص کو کسی کا محتاج کرے گا جب کہ میں تیرا دامن پکڑے ہوئے ہوں۔
14
یَا مَنْ سَعَدَ بِرَحْمَتِہِ الْقَاصِدُوْنَ
15
وہ جس نے اپنی رحمت سے قصد کرنے والوں کو بھلائی عطا کی
15
وَلَمْ یَشْقَ بِنِقْمَتِہِ الْمُسْتَغْفِرُوْنَ
16
اور جو معافی مانگنے والوں کو اپنے انتقام سے تنگی نہیں دیتا
16
كَیْفَ ٲَنْسَاكَ وَلَمْ تَزَلْ ذَاكِرِیْ؟
17
کیسے تجھے بھول سکتا ہوں جب کہ تیرے ذکر میں لگا رہتا ہوں
17
وَكَیْفَ ٲَلْھُوْ عَنْكَ وَٲَنْتَ مُرَاقِبِیْ؟
18
کیسے تجھ سے غافل رہ سکتا ہوں جبکہ تو میرا نگہبان ہے
18
اِلٰھِیْ بِذَیْلِ كَرَمِكَ ٲَعْلَقْتُ یَدِیْ
19
میرے معبود میں نے اپنے ہاتھ سے تیرے دامن کرم کو پکڑ لیا ہوا ہے
19
وَلِنَیْلِ عَطَایَاكَ بَسَطْتُ ٲَمَلِیْ
20
اور تیری عطاؤں کی آرزو کیے ہوئے ہوں
20
فَٲَخْلِصْنِیْ بِخَالِصَۃِ تَوْحِیْدِكَ
21
پس مجھے اپنی توحید کے سچے پرستاروں میں شامل کر لے
21
وَاجْعَلْنِیْ مِنْ صَفْوَۃِ عَبِیْدِكَ
22
اور مجھے اپنے چنے ہوئے بندوں میں سے قرار دے
22
یَا مَنْ كُلُّ ہَارِبٍ اِلَیْہِ یَلْتَجِیُ
23
اے وہ کہ ہر بھاگ کر آنے والا جس کی پناہ لیتا ہے
23
وَكُلُّ طَالِبٍ اِیَّاھُ یَرْتَجِیْ
24
اور ہر سائل جس سے امید رکھتا ہے
24
یَا خَیْرَ مَرْجُوٍّ، وَیَا ٲَكْرَمَ مَدْعُوٍّ
25
اے بہترین امید بر لانے والے، اے بہترین پکارے جانے والے
25
وَیَا مَنْ لَا یُرَدُّ سَائِلُہٗ، وَلَا یُخَیَّبُ اٰمِلُہٗ
26
اے وہ جو سائل کو نہیں ہٹکاتا اور وہ آرزومند کو مایوس نہیں کرتا
26
یَا مَنْ بَابُہٗ مَفْتُوْحٌ لِدَاعِیْہِ، وَحِجَابُہٗ مَرْفُوْعٌ لِرَاجِیْہِ
27
اے وہ جس کا دروازہ پکارنے والے کے لیے کھلا ہے اور امیدوار کے لیے پردہ اٹھا ہوا ہے
27
ٲَسْٲَلُكَ بِكَرَمِكَ ٲَنْ تَمُنَّ عَلَیَّ مِنْ عَطَائِكَ بِمَا تَقِرُّ بِہٖ عَیْنِیْ
28
بواسطہ تیرے کرم کے سوال کرتا ہوں کہ مجھ پر اپنی عطا سے ایسا احسان فرما جس سے میری آنکھیں ٹھنڈی ہو جائیں
28
وَمِنْ رَجَائِكَ بِمَا تَطْمَئِنُّ بِہٖ نَفْسِیْ
29
اور ایسی امید میں دے کہ جس سے میرے دل کو چین آ جائے
29
وَمِنَ الْیَقِیْنِ بِمَا تُھَوِّنُ بِہٖ عَلَیَّ مُصِیْبَاتِ الدُّنْیَا
30
ایسا یقین عطا کر کہ جس سے دنیا کی مصیبتیں میرے لیے ہلکی ہو جائیں
30
وَتَجْلُوْ بہٖ عَنْ بَصِیْرَتِیْ غَشَوَاتِ الْعَمٰی
31
اور میری سمجھ بوجھ پر سے نادانی کے پردے دور ہو جائیں
31
بِرَحْمَتِكَ یَا ٲَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ
32
تیری رحمت کے واسطے سے اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے
32