بِسْمِ اللہِ الرَحْمٰنِ الرَحیمْ
1
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
1
اِلٰھِیْ اِنْ كَانَ قَلَّ زَادِیْ فِی الْمَسِیْرِ اِلَیْكَ
2
میرے معبود اگرچہ تیری راہ میں سفر کیلئے میرا زاد راہ کم ہے
2
فَلَقَدْ حَسُنَ ظَنِّیْ بِالتَّوَكُّلِ عَلَیْكَ
3
تو پھر بھی مجھے جو تجھ پر بھروسہ ہے اس کے باعث میں پر امید ہوں
3
وَاِنْ كَانَ جُرْمِیْ قَدْ ٲَخَافَنِیْ مِنْ عُقُوْبَتِكَ
4
اور اگرچہ میرا جرم مجھے تیری طرف کی سزا سے خوف دلاتا ہے
4
فَاِنَّ رَجَائِیْ قَدْ ٲَشْعَرَنِیْ بِالْاَمْنِ مِنْ نِقْمَتِكَ
5
تاہم تجھ سے میری امید مجھے تیرے انتقام سے بچ جانے کی نوید دیتی ہے
5
وَاِنْ كَانَ ذَنْبِیْ قَدْ عَرَّضَنِیْ لِعِقَابِكَ
6
اور اگرچہ میرا گناہ مجھے تیری طرف کے عذاب کے سامنے لے آیا ہے
6
فَقَدْ اٰذَنَنِیْ حُسْنُ ثِقَتِیْ بِثَوَابِكَ
7
لیکن تجھ پر میرا اعتماد تیرے ثواب سے آگاہ کرتا ہے
7
وَاِنْ ٲَنَامَتْنِی الْغَفْلَۃُ عَنِ الْاِسْتِعْدَادِ لِلِقَائِكَ
8
اگرچہ غفلت نے مجھے تیری ملاقات کے لائق نہیں رہنے دیا
8
فَقَدْ نَبَّھَتْنِی الْمَعْرِفَۃُ بِكَرَمِكَ وَاٰلَائِكَ
9
لیکن تیری نوازش اور تیری نعمتوں سے واقفیت نے مجھے بیدار کر دیا ہے
9
وَاِنْ ٲَوْحَشَ مَا بَیْنِیْ وَبَیْنَكَ فَرْطُ الْعِصْیَانِ وَالطُّغْیَانِ
10
اور اگرچہ میرے اور تیرے درمیان میرے گناہوں اور سرکشیوں نے دوری پیدا کر دی ہے
10
فَقَدْ اٰنَسَنِیْ بُشْرَی الْغُفْرَانِ وَالرِّضْوَانِ
11
تب بھی تیری بخشش اور مہربانی کی خوشخبری نے مجھے تجھ سے مانوس کر دیا ہے
11
ٲَسْٲَلُكَ بِسُبُحَاتِ وَجْھِكَ وَبِٲَنْوَارِ قُدْسِكَ
12
میں سوال کرتا ہوں تجھ سے تیری ذات کی پاکیزگیوں اور تیرے انوار کی روشنیوں کے واسطے سے
12
وَٲَبْتَھِلُ اِلَیْكَ بِعَوَاطِفِ رَحْمَتِكَ، وَلَطَائِفِ بِرِّكَ
13
اور تیرے حضور زاری کرتا ہوں تیری رحمت کی نرمیوں احسان کی لطافتوں کے واسطے
13
ٲَنْ تُحَقِّقَ ظَنِّیْ بِمَا ٲُؤَمِّلُہٗ
14
کہ میرے خیال کو جما دے اس پر جس کی آرزو کرتا ہوں
14
مِنْ جَزِیْلِ اِكْرَامِكَ، وَجَمِیْلِ اِنْعَامِكَ
15
تیرے بڑے بڑے احسانوں اور پسندیدہ انعاموں میں سے
15
فِی الْقُرْبٰی مِنْكَ، وَالزُّلْفٰی لَدَیْكَ
16
کہ میں تیرے قریب ہو جاؤں اور تیرے نزدیک ہو جاؤں
16
وَالتَّمَتُّعِ بِالنَّظَرِ اِلَیْكَ
17
اور تیرے آستاں پر نظر ڈالوں
17
وَھَا ٲَنَا مُتَعَرِّضٌ لِنَفَحَاتِ رَوْحِكَ وَعَطْفِكَ
18
اور ہاں اب میں تیرے نسیم راحت کے انوار اور تیری مہربانی کا طالب ہوں
18
وَمُنْتَجِعٌ غَیْثَ جُوْدِكَ وَلُطْفِكَ
19
اور تیری بخشائش اور لطف کے مینہ کا طلبگار ہوں
19
فَارٌّ مِنْ سَخَطِكَ اِلٰی رِضَاكَ
20
میں تیری ناراضی سے تیری رضا کی طرف دوڑنے والا ہوں
20
ہَارِبٌ مِنْكَ اِلَیْكَ، رَاجٍ ٲَحْسَنَ مَا لَدَیْكَ
21
تجھ سے بھاگ کر تیری درگاہ میں امید لگائے ہوں اس چیز کی جو تیرے ہاں بہتر ہے
21
مُعَوِّلٌ عَلٰی مَوَاھِبِكَ، مُفْتَقِرٌ اِلٰی رِعَایَتِكَ
22
مجھے تیری عطاؤں پر اعتماد ہے اور میں تیری رعایت کا محتاج ہوں
22
اِلٰھِیْ مَا بَدَٲْتَ بِہٖ مِنْ فَضْلِكَ فَتَمِّمْہُ
23
میرے معبود تو نے جس مہربانی کا آغاز کیا ہے اسے پورا فرما
23
وَمَا وَھَبْتَ لِیْ مِنْ كَرَمِكَ فَلَا تَسْلُبْہُ
24
اور تو نے جس نوازش سے جو کچھ مجھے عطا فرمایا ہے اسے نہ چھین
24
وَمَا سَتَرْتَہٗ عَلَیَّ بِحِلْمِكَ فَلَا تَھْتِكْہُ
25
اور اپنی ملائمت سے جو پردہ پوشی کی ہے وہ فاش نہ کر
25
وَمَا عَلِمْتَہٗ مِنْ قَبِیْحِ فِعْلِیْ فَاغْفِرْھُ
26
میرے جن برے کاموں کا تجھے علم ہے ان کی معافی دے
26
اِلٰھِیْ اسْتَشْفَعْتُ بِكَ اِلَیْكَ
27
میرے معبود میں تیرے سامنے تجھی سے شفاعت کراتا ہوں
27
وَاسْتَجَرْتُ بِكَ مِنْكَ
28
اور تجھ سے تیری ہی ذات کی پناہ لیتا ہوں
28
ٲَتَیْتُكَ طَامِعًا فِیْ اِحْسَانِكَ
29
میں تیرے احسان کی خواہش میں تیرے پاس آیا ہوں
29
رَاغِبًا فِی امْتِنَانِكَ
30
تیری بخشش کی رغبت رکھتا ہوں
30
مُسْتَسْقِیًا وَابِلَ طَوْلِكَ، مُسْتَمْطِرًا غَمَامَ فَضْلِكَ
31
میں تیرے فضل کے بادلوں سے تیری سخاوت کی بارش کا طلبگار ہوں
31
طَالِبًا مَرْضَاتَكَ، قَاصِدًا جَنَابَكَ
32
تیری رضاؤں کا طالب، تیری طرف قدم بڑھانے والا ہوں
32
وَارِدًا شَرِیْعَۃَ رِفْدِك
33
تیری قبولیت کے گھاٹ پر آیا ہوں
33
مُلْتَمِسًا سَنِیَّ الْخَیْرَاتِ مِنْ عِنْدِكَ
34
تجھ سے روشن بھلائیاں مانگنے کو حاضر ہوا ہوں
34
وَافِدًا اِلٰی حَضْرَۃِ جَمَالِكَ، مُرِیْدًا وَجْھَكَ
35
تیرے حضورِ جمال میں تیری ذات کی خاطر پیش ہوا ہوں
35
طَارِقًا بَابَكَ، مُسْتَكِیْنًا لِعَظَمَتِكَ وَجَلَالِكَ
36
تیرا دروازہ کھٹکھٹاتا ہوں، تیری بڑائی و بزرگی کے سامنے عاجز ہوں
36
فَافْعَلْ بِیْ مَا ٲَنْتَ ٲَھْلُہٗ مِنَ الْمَغْفِرَۃِ وَالرَّحْمَۃِ
37
پس میرے ساتھ وہ سلوک فرما جو تیرے لائق ہے، وہ بخشش و مہربانی ہے
37
وَلَا تَفْعَلْ بِیْ مَا ٲَنَا ٲَھْلُہٗ مِنَ الْعَذَابِ وَالنِّقْمَۃِ
38
اور مجھ سے وہ نہ کر جس کا میں اہل ہوں، جو عذاب اور گناہوں کی سزا ہے
38
بِرَحْمَتِكَ یَا ٲَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ
39
تیری رحمت کا واسطہ اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے
39