اَللّٰهُمَّ أَرْسِلْ عَلَیَّ سِجَالَ رِزْقِكَ مِدْرَارًا
1
اے معبود مجھ پر اپنے رزق کی لگاتار بارش برسا
1
وَأَمْطِرْ عَلَیَّ سَحَائِبَ اِفْضَالِكَ غِزَارًا
2
مجھ پر اپنے فضل و کرم کا مینہ برسا
2
وَأَدِمْ غَیْثَ نَیْلِكَ اِلَیَّ سِجَالًا
3
مجھ پر اپنی عطا کی پے در پے بارش برسا
3
وَأَسْبِلْ مَزِیْدَ نِعَمِكَ عَلٰی خَلَّتِیْ اِسْبَالًا
4
میری ضرورتوں کے علاوہ اضافی نعمتوں کا سایہ کر دے
4
وَأَفْقِرْنِیْ بِجُوْدِكَ اِلَیْكَ
5
اپنی سخاوت سے مجھے اپنا ہی محتاج رکھ
5
وَأَغْنِنِیْ عَمَّنْ یَطْلُبُ مَا لَدَیْكَ
6
مجھے اس شخص سے بے نیاز رکھ جو تجھ سے مانگتا ہے
6
وَدَاوِ دَاءَ فَقْرِیْ بِدَوَاءِ فَضْلِكَ
7
اپنے فضل کو میری ناداری کی دوا بنا
7
وَانْعَشْ صَرْعَةَ عَیْلَتِیْ بِطَوْلِكَ
8
اپنی عطا سے میری حاجت کو بیدار فرما
8
وَتَصَدَّقْ عَلٰی اِقْلَالِیْ بِكَثْرَةِ عَطَائِكَ
9
میری تنگدستی کو اپنی بہت عطاؤں کا
9
وَعَلَی اخْتِلَالِیْ بِكَرِیْمِ حِبَائِكَ
10
اور میری بے نوائی کو اپنی بخشش کا صدقہ دے
10
وَسَهِّلْ رَبِّ سَبِیْلَ الرِّزْقِ اِلَیَّ
11
اے پروردگار میرے لئے رزق کی راہ آسان کر دے
11
وَثَبِّتْ قَوَاعِدَهٗ لَدَیَّ
12
میرے لئے اس کی بنیادیں مضبوط بنا دے
12
وَبَجِّسْ لِیْ عُیُوْنَ سَعَتِهٖ بِرَحْمَتِكَ
13
اپنی رحمت سے میرے لئے فراوانی کے چشمے جاری کر دے
13
وَفَجِّرْ أَنْہَارَ رَغَدِ الْعَیْشِ قِبَلِیْ بِرَأْفَتِكَ
14
اپنی مہربانی سے میری زندگی میں خوشیوں کی نہریں رواں کر دے
14
وَأَجْدِبْ أَرْضَ فَقْرِیْ
15
میری فقر کی زمین کو بنجر کر دے
15
وَأَخْصِبْ جَدْبَ ضُرِّیْ
16
میری بدحالی کے قحط کو فراوانی میں بدل دے
16
وَاصْرِفْ عَنِّیْ فِی الرِّزْقِ الْعَوَائِقَ
17
میری روزی میں جو رکاوٹیں ہیں وہ دور کر دے
17
وَاقْطَعْ عَنِّیْ مِنَ الضِّیْقِ الْعَلَائِقَ
18
مجھ سے تنگی کے نشان الگ کر دے
18
وَارْمِنِیْ مِنْ سَعَةِ الرِّزْقِ اَللّٰهُمَّ بِأَخْصَبِ سِهَامِهٖ
19
اور مجھے وسعت رزق کا ہدف بنا اے معبود روزی کی بوچھاڑ کر دے
19
وَاحْبُنِیْ مِنْ رَغَدِ الْعَیْشِ بِأَكْثَرِ دَوَامِهٖ
20
میری زندگی کو زیادہ سے زیادہ پر مسرت بنا اور
20
وَاكْسُنِیْ اَللّٰهُمَّ سَرَابِیْلَ السَّعَةِ وَجَلَابِیْبَ الدَّعَةِ
21
اے معبود مجھ کو فراخی کا جامہ پہنا اور خوشی کی چادر اوڑھا دے
21
فَاِنِّیْ یَارَبِّ مُنْتَظِرٌ لِاِنْعَامِكَ بِحَذْفِ المَضِیْقِ
22
پس اے پروردگار میں منتظر ہوں کہ تنگی دور ہو اور مجھے تیری نعمتیں نصیب ہوں
22
وَلِتَطَوُّلِكَ بِقَطْعِ التَّعْوِیْقِ
23
تاخیر ختم ہو اور تیری عطا مل جائے
23
وَلِتَفَضُّلِكَ بِاِزَالَةِ التَّقْتِیْرِ
24
روزی کی تنگی دور ہو اور تو فضل سے نواز دے
24
لِوُصُوْلِ حَبْلِیْ بِكَرَمِكَ بِالتَّیْسِیْرِ
25
میرا رشتہ تیرے کرم سے جڑے اور آسانی نصیب ہو
25
وَأَمْطِرِ اَللّٰهُمَّ عَلَیَّ سَمَاءَ رِزْقِكَ بِسِجَالِ الدِّیْمِ
26
اور برسا دے اے معبود روزی کے آسمان سے لگاتار بارش
26
وَأَغْنِنِیْ عَنْ خَلْقِكَ بِعَوَائِدِ النِّعَمِ
27
مجھے نعمتوں سے وافر حصہ دے مخلوق سے بے نیاز کر دے
27
وَارْمِ مَقَاتِلَ الْاِقْتَارِ مِنِّیْ
28
میری ناداری کے گلے پر تیر مار دے
28
وَاحْمِلْ كَشْفَ الضُّرِّ عَنِّیْ عَلٰی مَطَایَا الْاِعْجَالِ
29
اور میری تنگی دور کر کےاس کا بوجھ تیز تر بار کشوں پر لاد دے
29
وَاضْرِبْ عَنِّی الضِّیْقَ بِسَیْفِ الْاِسْتِئْصَالِ
30
میری عسرت کی گردن پر نابودی کی تلوار چلا دے
30
وَأَتْحِفْنِیْ رَبِّ مِنْكَ بِسَعَةِ الْاِفْضَالِ
31
اے پروردگار مجھے اپنی وسیع نعمتوں کا تحفہ عطا کر
31
وَامْدُدْنِیْ بِنُمُوِّ الْاَمْوَالِ
32
اور مال میں اضافے سے میری مدد کر
32
وَاحْرُسْنِیْ مِنْ ضِیْقِ الْاِقْلَالِ
33
مجھے تنگدستی کی اذیت سے محفوظ فرما
33
وَاقْبِضْ عَنِّیْ سُوْءَ الْجَدْبِ
34
اور قحط کی تکلیف مجھ سے دور رکھ
34
وَابْسُطْ لِیْ بِسَاطَ الْخِصْبِ
35
میرے لئے نعمتوں کی بساط بچھا دے
35
وَاسْقِنِیْ مِنْ مَاءِ رِزْقِكَ غَدَقًا
36
اور مجھے اپنی روزی کے خوشگوار پانی سے سیر کر
36
وَانْهَجْ لِیْ مِنْ عَمِیْمِ بَذْلِكَ طُرُقًا
37
میرے لئے اپنی عمومی عطا کے دروازے کھول دے
37
وَفَاجِئْنِیْ بِالثَّرْوَةِ وَالْمَال
38
مجھے غیر متوقع دولت عنایت فرما
38
وَانْعَشْنِیْ بِہٖ مِن الْاِقْلَالِ
39
اور اس کے ذریعے مجھے تنگی سے نکال
39
وَصَبِّحْنِیْ بِالْاِسْتِظْہَارِ
40
صبح کے وقت میری مدد فرما
40
وَمَسِّنِیْ بِالتَّمَكُّنِ مِنَ الْیَسَارِ
41
اور خوشحالی کا مالک بنادے
41
اِنَّكَ ذُوالطَّوْلِ الْعَظِیْمِ وَالْفَضْلِ الْعَمِیْمِ وَالْمَنِّ الْجَسِیْمِ
42
بے شک تو بہت بڑی بخشش، عام فضل و کرم، گراں قدر احسان کا مالک
42
وَأَنْتَ الْجَوَادُ الْكَرِیْمُ
43
اور بہت دینے والا سخی ہے۔
43