اَللّٰهُمَّ اِنِّیْ أُرِیْدُ سَفَرًا فَخِرْ لِیْ فِیْهِ
1
اے معبود میں نے سفر کا ارادہ کیا ہے اس میں بہتری پیدا کر
1
وَأَوْضِحْ لِیْ فِیْهِ سَبِیْلَ الرَّأْیِ وَفَهِّمْنِیْهِ
2
اس میں میرے لئے پختہ ارادے کی راہ کھول دے اور سمجھا دے
2
وَافْتَحْ لِیْ عَزْمِیْ بِالْاِسْتِقَامَةِ
3
اس میں میرے لئے ثابت قدمی کا راستہ کھول
3
وَاشْمُلْنِیْ فِیْ سَفَرِیْ بِالسَّلَامَةِ
4
مجھے اس سفر میں سلامتی سے بہرہ مند فرما
4
وَأَفِدْنِیْ جَزِیْلَ الْحَظِّ وَالْكَرَامَةِ
5
مجھے بہت زیادہ آمدنی اور عزت عطا فرما
5
وَاكْلَاْنِیْ بِحُسْنِ الْحِفْظِ الْحِرَاسَةِ
6
مجھے اپنی بہترین حفاظت اور نگرانی میں قرار دے
6
وَجَنِّبْنِیْ اَللّٰهُمَّ وَعْثَاءَ الْاَسْفَارِ
7
اے معبود مجھے سفر کی تھکاوٹوں سے محفوظ فرما
7
وَسَهِّلْ لِیْ حُزُوْنَةَ الْاَوْعَارِ
8
بیابانوں کی سختیاں میرے لئے آسان کر دے
8
وَاطْوِ لِیْ بِسَاطَ الْمَرَاحِلِ
9
دور کی منزلوں کو میرے لئے لپیٹ دے
9
وَقَرِّبْ مِنِّیْ بُعْدَ نَأْیِ الْمَنَاهِلِ
10
پانی کے دور کے گھاٹ میرے لئے نزدیک کر دے
10
وَبَاعِدْ فِی الْمَسِیْرِ بَیْنَ خُطَی الرَّوَاحِلِ
11
دوران سفر بارکشوں کے قدموں کو دراز فرما
11
حَتّٰی تُقَرِّبَ نِیَاطَ الْبَعِیْدِ
12
تا آنکہ دور کے فاصلے قریب ہو جائیں
12
وَتُسَهِّلَ وُعُوْرَ الشَّدِیْدِ
13
اور بیابانوں کی سختیاں آسان ہو جائیں
13
وَلَقِّنِیْ اَللّٰهُمَّ فِیْ سَفَرِیْ نُجْحَ طَائِرِ الْوَاقِیَةِ
14
اور اے معبود اس سفر میں بابرکت پرندے کو میرے ہمراہ کر دے
14
وَهَبْنِیْ فِیْهِ غُنْمَ الْعَافِیَةِ
15
اس میں سلامتی سے بہرہ مند فرما
15
وَخَفِیْرَ الْاِسْتِقْلَالِ وَدَلِیْلَ مُجَاوَزَةِ الْاَهْوَالِ
16
ثابت قدمی کو نگہبان بنا اور راستے کے خطروں کے لئے راہنما عطا کر
16
وَبَاعِثَ وُفُوْرِ الْكِفَایَةِ وَسَانِحَ خَفِیْرِ الْوِلَایَةِ
17
اور بہت زیادہ کفایت کا ذریعہ اورسر پرستی کرنے والا پاسدار عطا کر
17
وَاجْعَلْهُ اَللّٰهُمَّ سَبَبَ عَظِیْمِ السِّلْمِ حَاصِلَ الْغُنْمِ
18
اے معبود میرے سفر کو سلامتی والا اور منافع بخش قرار دے
18
وَاجْعَلِ اللَّیْلَ عَلَیَّ سِتْرًا مِنَ الْاٰفَاتِ
19
رات کو میرے لئے آفتوں سے بچاؤ کی اوٹ
19
وَالنَّہَارَ مَانِعًا مِنَ الْهَلَكَاتِ
20
اور دن کو خطرات میں رکاوٹ کا ذریعہ بنا دے
20
وَاقْطَعْ عَنِّیْ قِطَعَ لُصُوْصِهٖ بِقُدْرَتِكَ
21
اپنی قدرت سے راہزنوں کی ٹولیوں کو مجھ سے ہٹائے رکھ
21
وَاحْرُسْنِیْ مِنْ وُحُوْشِهٖ بِقُوَّتِكَ
22
اپنی طاقت سے مجھے درندوں سے بچائے رکھ
22
حَتّٰی تَكُوْنَ السَّلَامَةُ فِیْهِ مُصَاحِبَتِیْ
23
یہاں تک کہ اس میں سلامتی میری ہمدم رہے
23
وَالْعَافِیَةُ فِیْهِ مُقَارِنَتِیْ وَالْیُمْنُ سَائِقِیْ
24
اور حفاظت میرے ساتھ ساتھ، برکت میرے پیچھے
24
وَالْیُسْرُ مُعَانِقِیْ وَالْعُسْرُ مُفَارِقِیْ
25
آسانی میرے ہمراہ، تنگی مجھ سے دور
25
وَالْفَوْزُ مُوَافِقِیْ وَالْاَمْنُ مُرَافِقِیْ
26
کامیابی میرے ساتھ اور امن میرا ساتھی ہو
26
اِنَّكَ ذُوالطَّوْلِ وَالْمَنِّ وَالْقُوَّةِ وَالْحَوْلِ
27
بے شک تو بخشش و احسان کا مالک اور قوت و طاقت والا ہے
27
وَأَنْتَ عَلٰی كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ وَبِعِبَادِكَ بَصِیْرٌ خَبِیْرٌ
28
تو ہی ہر چیز پر قدرت رکھتا ہےاور اپنے بندوں کو دیکھتا جانتا ہے۔
28