اَللّٰهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ عَلٰی مَرَدِّ نَوَازِلِ الْبَلَاءِ
1
اے معبود تیرے لیے حمد ہے آنے والی بلاؤں کو دور کرنے پر
1
وَمُلِمَّاتِ الضَّرَّاءِ وَكَشْفِ نَوَائِبِ اللَّأْوَاءِ
2
ناگوار مصیبتیں ہٹانے پر، در پیش آنے والے خطرات کو ٹالنے پر
2
وَتَوَالِیْ سُبُوْغِ النَّعْمَاءِ
3
اور پے در پے نعمتیں بخشنے پر
3
وَلَكَ الْحَمْدُ عَلٰی هَنِیْءِ عَطَائِكَ
4
تیرے لیے حمد ہے تیری بہترین عطاؤں پر
4
وَمَحْمُوْدِ بَلَائِكَ وَجَلِیْلِ اٰلَائِكَ
5
تیری خوب تر آزمائش پر اور تیری شاندار نعمتوں پر
5
وَلَكَ الْحَمْدُ عَلٰی اِحْسَانِكَ الْكَثِیْرِ
6
اور تیرے لیے حمد ہے تیرے بہت زیادہ احسان پر
6
وَخَیْرِكَ الْغَزِیْرِ وَتَكْلِیْفِكَ الْیَسِیْرِ وَدَفْعِ الْعَسِیْرِ
7
تیری جوش مارتی خیر پر، تیری طرف سے آسان فریضے پر اور تنگی دور رکھنے پر
7
وَلَكَ الْحَمْدُ یَارَبِّ عَلٰی تَثْمِیْرِكَ قَلِیْلَ الشُّكْرِ
8
اور تیرے لیے حمد ہے اے رب کہ تو تھوڑے سے شکر کا پھل دیتا ہے
8
وَاِعْطَائِكَ وَافِرَ الْاَجْرِ وَحَطِّكَ مُثْقَلَ الْوِزْرِ
9
تیرے لیے حمد ہے کہ زیادہ اجر عطا کرتا ہے، گناہوں کا بوجھ اتار دیتا ہے
9
وَقَبُوْلِكَ ضَیِّقَ الْعُذْرِ وَوَضْعِكَ بَاهِضَ الْاِصْرِ
10
بے موقع سا عذر بھی قبول کرتا ہے، تو سخت فریضے کا بوجھ اتارتا ہے
10
وَتَسْهِیْلِكَ مَوْضِعَ الْوَعْرِ وَمَنْعِكَ مُفْظِعَ الْاَمْرِ
11
تو دشواری کے مقام کو آسان کرتا ہے، اور دل ہلا دینے والے امور کو روکے ہوئے ہے
11
وَلَكَ الْحَمْدُ عَلَی الْبَلَاءِ الْمَصْرُوْفِ
12
تیرے لیے حمد ہے اس پر جو بلا ٹل چکی ہے
12
وَوَافِرِ الْمَعْرُوْفِ وَدَفْعِ الْمَخُوْفِ وَاِذْلَالِ الْعَسُوْفِ
13
نیکی میں اضافے پر، خوف دور ہونے پر، سرکشی کو رام کرنے پر
13
وَلَكَ الْحَمْدُ عَلٰی قِلَّةِ التَّكْلِیْفِ وَكَثْرَةِ التَّخْفِیْفِ
14
اور تیرے لیے حمد ہے کم فریضہ عائد کرنے پر اور اس میں زیادہ کمی کرنے پر
14
وَتَقْوِیَةِ الضَّعِیْفِ، وَاِغَاثَةِ اللَّهِیْفِ
15
کمزور کو قوت دینے پر، اور بے کس کی فریاد رسی پر
15
وَلَكَ الْحَمْدُ عَلٰی سَعَةِ اِمْہَالِكَ
16
اور تیرے لیے حمد ہے وسیع مہلت دینے پر
16
وَدَوَامِ اِفْضَالِكِ وَصَرْفِ اِمْحَالِكَ
17
ہمیشہ نعمتیں عطا کرنے پر، عذاب کو ٹال دینے پر
17
وَحَمِیْدِ أَفْعَالِكَ وَتَوَالِیْ نَوَالِكَ
18
تیرے اچھے اچھے کاموں پر اور تیری لگاتار رعنائیوں پر
18
وَلَكَ الْحَمْدُ عَلٰی تَأْخِیْرِ مُعَاجَلَةِ الْعِقَابِ
19
اور تیرے لیے حمد ہے عذاب کی جلدی کو التوا میں ڈالنے پر
19
وَتَرْكِ مُغَافَصَةِ الْعَذَابِ وَتَسْهِیْلِ طَرِیْقِ الْمَاٰبِ
20
اور عذاب میں جلدی نہ کرنے پر توبہ کی راہ کو آسان کرنے پر
20
وَاِنْزَالِ غَیْثِ السَّحَابِ، اِنَّكَ الْمَنَّانُ الْوَهَّابُ
21
اور ابر رحمت سے مینہ برسانے پر، بے شک تو احسان و عطا کرنے والا ہے۔
21