اَللّٰهُمَّ اِنِّیْ قَصَدْتُ اِلَیْكَ بِاِخْلَاصِ تَوْبَة نَصُوْحٍ
1
اے معبود میں نے تیری طرف رخ کیا سچے دل سے پکی توبہ کرنے کے لئے،
1
وَتَثْبِیْتِ عَقْدٍ صَحِیْحٍ
2
پکا پیمان باندھنے،
2
وَدُعَاءِ قَلْبٍ قَرِیْحٍ
3
رنجیدہ دل کے ساتھ پکارنے،
3
وَاِعْلَانِ قَوْلٍ صَرِیْحٍ
4
اور واضح بات کرنے کے لئے۔
4
اَللّٰهُمَّ فَتَقَبَّلْ مِنِّیْ مُخْلَصَ التَّوْبَةِ
5
اے معبود مجھ سےقبول فرما خالص توبہ،
5
وَاِقْبَالَ سَرِیْعِ الْاَوْبَةِ
6
جلد باز آ جانے کا قول،
6
وَمَصَارِعَ تَخَشُّعِ الْحَوْبَةِ
7
گناہوں کے خوف سے گر پڑنے کو۔
7
وَقَابِلْ رَبِّ تَوْبَتِیْ بِجَزِیْلِ الثَّوَابِ وَكَرِیْمِ الْمَاٰبِ
8
اے رب میری توبہ قبول کر بہت بڑے ثواب اور بہتر بازگشت کے ساتھ
8
وَحَطِّ الْعِقَابِ وَصَرْفِ الْعَذَابِ
9
عذاب کی بخشش، سزا میں در گزر،
9
وَغُنْمِ الْاِیَابِ وَسِتْرِ الْحِجَابِ
10
واپسی کی غنیمت، گناہوں کی پردہ پوشی فرما۔
10
وَامْحُ اَللّٰهُمَّ مَا ثَبَتَ مِنْ ذُنُوْبِیْ
11
اور اے معبود میرے جو گناہ تو نے لکھے وہ مٹا دے
11
وَاغْسِلْ بِقَبُوْلِہَا جَمِیْعَ عُیُوْبِیْ
12
میری توبہ قبول کرکے میرے گناہ دھو دے
12
وَاجْعَلْہَا جَالِیَةً لِقَلْبِیْ
13
اس توبہ کو میرے دل میں روشن کرنے والی،
13
شَاخِصَةً لِبَصِیْرَةِ لُبِّیْ
14
میری عقل کو بصیرت کا مقام دینے والی،
14
غَاسِلَةً لِدَرَنِیْ مُطَهِّرَةً لِنَجَاسَةِ بَدَنِیْ
15
میری میل کو دور کرنے والی، میرے بدن سے ناپاکی ہٹانے والی
15
مُصَحِّحَةً فِیْہَا ضَمِیْرِیْ
16
میرے قلب وضمیر کو درست کرنے والی
16
عَاجِلَةً اِلَی الْوَفَاءِ بِہَا بَصِیْرَتِیْ
17
میری عقل و سمجھ کو بصیرت سے ہمکنار کرنے والی بنا دے
17
وَاقْبَلْ یَارَبِّ تَوْبَتِیْ
18
اور اے پروردگار میری توبہ قبول فرما
18
فَاِنَّہَا تَصْدُرُ مِنْ اِخْلَاصِ نِیَّتِیْ
19
کہ یہ میری خالص نیت کے ساتھ انجام پا رہی ہے
19
وَمَحْضٍ مِنْ تَصْحِیْحِ بَصِیْرَتِیْ
20
اور سمجھ بوجھ کے ساتھ (انجام پا رہی ہے)
20
وَاحْتِفَالًا فِیْ طَوِیَّتِیْ
21
میرے باطن کے ہر پہلو سے ہو رہی ہے
21
وَاجْتِہَادًا فِیْ نَقَاءِ سَرِیْرَتِیْ
22
دل کے چھپے گوشوں کی توجہ سے ہوئی ہے
22
وَتَثْبِیْتًا لِاِنَابَتِیْ وَمُسَارِعَةً اِلٰی أَمْرِكَ بِطَاعَتِیْ
23
تیرے حضور میری بازگشت اور تیرے حکم پر جلد تر عمل کے ساتھ ہو رہی ہے۔
23
وَاجْلُ اَللّٰهُمَّ بِالتَّوْبَةِ عَنِّیْ ظُلْمَةَ الْاِصْرَارِ
24
اے معبود اس توبہ کے ذریعے مجھ سے گناہوں پر اصرار کی تاریکی دور کر دے
24
وَامْحُ بِہَا مَا قَدَّمْتُهُ مِنَ الْاَوْزَارِ
25
اور اس سے پہلے جو گناہ کرچکا ہوں وہ مٹا دے
25
وَاكْسُنِیْ لِبَاسَ التَّقْوٰی وَجَلَابِیْبَ الْهُدٰی
26
مجھے پرہیز گاری کا لباس پہنا اور ہدایت کی چادر اوڑھا دے
26
فَقَدْ خَلَعْتُ رِبْقَ الْمَعَاصِیْ عَنْ جَلَدِیْ
27
کیونکہ میں نے اپنے اوپر سے گناہوں کا لبادہ اتار دیا
27
وَنَزَعْتُ سِرْبَالَ الذُّنُوْبِ عَنْ جَسَدِیْ
28
اور خطاؤں کا پیراہن اپنے بدن سے کاٹ پھینکا ہے
28
مُسْتَمْسِكًا رَبِّ بِقُدْرَتِكَ
29
اے پروردگار میں نے تیری قدرت کا سہارا لیا ہے
29
مُسْتَعِیْنًا عَلٰی نَفْسِیْ بِعِزَّتِكَ
30
اپنے نفس کےخلاف تیری عزت سے مدد حاصل کر کے
30
مُسْتَوْدِعًا تَوْبَتِیْ مِنَ النَّكْثِ بِخَفْرَتِكَ
31
اپنی توبہ کو بچانے کیلئے تیرے سپرد کررہا ہوں
31
مُعْتَصِمًا مِنَ الْخِذْلَانِ بِعِصْمَتِكَ
32
اسے رسوائی سے محفوظ رکھنے کیلئے تیری نگہبانی میں دے رہا ہوں
32
مُقَارِنًا بِهٖ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ اِلَّا بِكَ
33
یہ کہہ کر کہ نہیں ہے حرکت و قوت مگر تجھ سے۔
33