بِسْمِ اللہِ الرَحْمٰنِ الرَحیمْ
1
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
1
اِلٰھِیْ ٲَسْكَنْتَنَا دَارًا حَفَرَتْ لَنَا حُفَرَ مَكْرِہَا
2
میرے معبود تو نے ہمیں ایسے گھر میں رکھا جس کو فریب کے کدال نے ہمارے لیے کھودا ہے
2
وَعَلَّقَتْنَا بِٲَیْدِی الْمَنَایَا فِیْ حَبَائِلِ غَدْرِہَا
3
اور تو نے ہمیں آرزوؤں کے ہاتھوں اس کے فریب کی رسیوں میں جکڑ دیا ہے
3
فَاِلَیْكَ نَلْتَجِیُ مِنْ مَكَائِدِ خُدَعِہَا
4
پس ہم اس دنیا کے فریبوں اور مکاریوں سے تیری پناہ چاہتے ہیں
4
وَبِكَ نَعْتَصِمُ مِنَ الْاِغْتِرَارِ بِزَخَارِفِ زِیْنَتِہَا
5
اور ہم اس کی جھوٹی زینتوں کے دھوکوں سے بچنے کے لیے تیرا مضبوط دامن پکڑتے ہیں
5
فَاِنَّھَا الْمُھْلِكَۃُ طُلَّابَھَا، الْمُتْلِفَۃُ حُلَّالَھَا
6
کہ یہ اپنے طلبگاروں کو ہلاک کرنے والی، یہاں آنے والوں کو تلف کرنے والی
6
الْمَحْشُوَّۃُ بِالْاٰفَاتِ، الْمَشْحُوْنَۃُ بِالنَّكَبَاتِ
7
آفتوں سے بھری، بدحالیوں سے پر ہے
7
اِلٰھِیْ فَزَہِّدْنَا فِیْہَا، وَسَلِّمْنَا مِنْہَا بِتَوْفِیْقِكَ وَعِصْمَتِكَ
8
میرے معبود ہمیں اس میں زہد عطا فرما اور اپنی مدد اور حفاظت کے ساتھ اس سے بچائے رکھ
8
وَانْزَعْ عَنَّا جَلَابِیْبَ مُخَالَفَتِكَ
9
اپنی مخالفت کی چادروں کو ہم سے جدا کر دے
9
وَتَوَلَّ ٲُمُوْرَنَا بِحُسْنِ كِفَایَتِكَ
10
اپنی بہترین کفایت سے ہمارے امور کی سرپرستی فرما
10
وَٲَوْفِرْ مَزِیْدَنَا مِنْ سَعَۃِ رَحْمَتِكَ
11
ہمارے لیے اپنی وسیع رحمت فراواں اور زیادہ کر دے
11
وَٲَجْمِلْ صِلَاتِنَا مِنْ فَیْضِ مَوَاھِبِكَ
12
اپنی عطاؤں کے فیض سے ہمیں بہترین جزائیں دے
12
وَاغْرِسْ فِیْ ٲَفْئِدَتِنَا ٲَشْجَارَ مَحَبَّتِكَ
13
ہمارے دلوں میں اپنی محبت کے درخت لگا دے
13
وَٲَتْمِمْ لَنَا ٲَنْوَارَ مَعْرِفَتِكَ
14
ہمیں اپنی معرفت کے سبھی انوار عطا کر دے
14
وَٲَذِقْنَا حَلَاوَۃَ عَفْوِكَ وَلَذَّۃَ مَغْفِرَتِكَ
15
اور اپنے عفو کی شیرینی اور بخشش کی لذت کا ذائقہ چکھا
15
وَٲَقْرِرْ ٲَعْیُنَنَا یَوْمَ لِقَائِكَ بِرُؤْیَتِكَ
16
اپنی ملاقات کے دن اپنے جمال سے ہماری آنکھیں ٹھنڈی فرما
16
وَٲَخْرِجْ حُبَّ الدُّنْیَا مِنْ قُلُوْبِنَا
17
اور ہمارے دلوں سے دنیا کی محبت نکال دے
17
كَمَا فَعَلْتَ بِالصَّالِحِیْنَ مِنْ صَفْوَتِكَ وَالْاَبْرَارِ مِنْ خَاصَّتِكَ
18
جیسا کہ تو نے اپنے مخصوص نیکوکاروں اور اپنے چنے ہوئے خوش کردار لوگوں کے لیے کیا
18
بِرَحْمَتِكَ یَا ٲَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ، وَیَا ٲَكْرَمَ الْاَ كْرَمِیْنَ
19
تجھے واسطہ تیری رحمت کا، اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے اور اے سب سے زیادہ کرم کرنے والے
19