بِسْمِ اللہِ الرَحْمٰنِ الرَحیمْ
1
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
1
اِلٰھِیْ لَوْ لَا الْوَاجِبُ مِنْ قَبُوْلِ ٲَمْرِكَ لَنَزَّھْتُكَ عَنْ ذِكْرِیْ اِیَّاكَ
2
میرے معبود اگر تیرا حکم ماننا واجب نہ ہوتا تو میں تیرا ذکر اپنی زبان پر نہ لاتا
2
عَلٰی ٲَنَّ ذِكْرِیْ لَكَ بِقَدْرِیْ لَا بِقَدْرِكَ
3
کیونکہ میں تیرا جو ذکر کرتا ہوں وہ میرے اندازے سے ہے نہ تیری شان کے مطابق
3
وَمَا عَسٰی ٲَنْ یَبْلُغَ مِقْدَارِیْ حَتّٰی ٲُجْعَلَ مَحَلًّا لِتَقْدِیْسِكَ
4
اور میری کیا بساط کہ میں تیری تقدیس و پاکیزگی کا محل قرار پا سکوں
4
وَمِنْ ٲَعْظَمِ النِّعَمِ عَلَیْنَا جَرَیَانُ ذِكْرِكَ عَلٰی ٲَلْسِنَتِنَا
5
یہ چیز ہم پر تیری عظیم نعمتوں میں سے ہے کہ تیرا ذکر ہماری زبانوں پر جاری ہے
5
وَاِذْنُكَ لَنَا بِدُعَائِكَ وَتَنْزِیْھِكَ وَتَسْبِیْحِكَ
6
اور ہمیں تجھ سے دعا مانگنے اور تیری پاکیزگی و نظافت بیان کرنے کی اجازت ہے
6
اِلٰھِیْ فَٲَلْھِمْنَا ذِكْرَكَ فِی الْخَلَاءِ وَالْمَلَاءِ وَاللَّیْلِ وَالنَّہَارِ
7
میرے معبود ہمیں اپنے ذکر کی توفیق دے کہ ہم نہاں اور عیاں، رات اور دن
7
وَالْاِعْلَانِ وَالْاِسْرَارِ وَفِی السَّرَّاءِ وَالضَّرَّاءِ
8
ظاہر و باطن اور خوشی و غمی میں تیرا ذکر کیا کریں
8
وَاٰنِسْنَا بِالذِّكْرِ الْخَفِیِّ
9
ہمیں اپنے پوشیدہ ذکر سے مانوس فرما
9
وَاسْتَعْمِلْنَا بِالْعَمَلِ الزَّكِیِّ وَالسَّعْیِ الْمَرْضِیِّ
10
ہمیں پاکیزہ عمل اور پسندیدہ کوشش میں لگا
10
وَجَازِنَا بِالْمِیْزَانِ الْوَفِیِّ
11
اور پوری میزان سے ہمیں جزا دے
11
اِلٰھِیْ بِكَ ہَامَتِ الْقُلُوْبُ الْوَالِھَۃُ
12
میرا محبت بھرا دل تجھ سے لگاؤ رکھے ہوئے ہے
12
وَعَلٰی مَعْرِفَتِكَ جُمِعَتِ الْعُقُوْلُ الْمُتَبَایِنَۃُ
13
تیری معرفت میں مختلف قسم کی عقلیں اتفاق رکھتی ہیں
13
فَلَا تَطْمَئِنُّ الْقُلُوْبُ اِلَّا بِذِكْرَاكَ
14
پس دل چین نہیں پکڑتے مگر تیرے ذکر سے
14
وَلَا تَسْكُنُ النُّفُوْسُ اِلَّا عِنْدَ رُؤْیَاكَ
15
اور تیری ذات پر یقین سے نفسوں کو سکوں ملتا ہے
15
ٲَنْتَ الْمُسَبَّحُ فِیْ كُلِّ مَكَانٍ، وَالْمَعْبُوْدُ فِیْ كُلِّ زَمَانٍ
16
تو ہی ہے جس کی تسبیح ہر جگہ ہوتی ہے اور جو ہر زمانے میں معبود ہے
16
وَالْمَوْجُوْدُ فِیْ كُلِّ ٲَوَانٍ
17
اور ہر وقت ہر جگہ موجود ہے
17
وَالْمَدْعُوُّ بِكُلِّ لِسَانٍ، وَالْمُعَظَّمُ فِیْ كُلِّ جَنَانٍ
18
اور ہر زبان سے پکارا جاتا ہے اور ہر دل میں تیری عظمت قائم ہے
18
وَٲَسْتَغْفِرُكَ مِنْ كُلِّ لَذَّۃٍ بِغَیْرِ ذِكْرِكَ
19
میں معافی چاہتا ہوں تجھ سے تیرے ذکر کے سوا ہر لذت سے
19
وَمِنْ كُلِّ رَاحَۃٍ بِغَیْرِ ٲُنْسِكَ
20
تیری محبت کے سوا ہر راحت سے
20
وَمِنْ كُلِّ سُرُوْرٍ بِغَیْرِ قُرْبِكَ
21
تیری قربت کے سوا ہر خوشی پر
21
وَمِنْ كُلِّ شُغْلٍ الْحَقُّ بِغَیْرِ طَاعَتِكَ
22
اور معافی چاہتا ہوں تجھ سے تیری اطاعت کے سوا ہر کام سے
22
اِلٰھِیْ ٲَنْتَ قُلْتَ وَقَوْلُكَ الْحَقُّ
23
میرے معبود تو نے ہی کہا ہے اور تیرا قول حق ہے
23
یَا ٲَیُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا اذْكُرُوا اللہَ ذِكْرًا كَثِیْرًا وَسَبِّحُوْھُ بُكْرَۃً وَٲَصِیْلًا
24
کہ اے ایمان لانے والو، ذکر کرو اللہ کا بہت زیادہ ذکر اور صبح و شام اس کی پاکیزگی بیان کرو
24
وَقُلْتَ وَقَوْلُكَ الْحَقُّ فَاذْكُرُوْنِیْ ٲَذْكُرْكُمْ
25
نیز تو نے ہی کہا اور تیرا قول حق ہے: پس تم مجھے یاد کرو میں تمہیں یاد کروں گا
25
فَٲَمَرْتَنَا بِذِكْرِكَ وَوَعَدْتَنَا عَلَیْہِ ٲَنْ تَذْكُرَنَا
26
تو نے ہمیں اپنی یاد کا حکم دیا اور ہم سے وعدہ کیا اس پر کہ تو بھی ہمیں یاد کرے گا
26
تَشْرِیْفًا لَنَا وَتَفْخِیْمًا وَاِعْظَامًا
27
یہ ہمارے لیے شرف و احترام اور بڑائی ہے
27
وَھَا نَحْنُ ذَاكِرُوْكَ كَمَا ٲَمَرْتَنَا، فَٲَنْجِزْ لَنَا مَا وَعَدْتَنَا
28
تو اب ہم تجھے یاد کر رہے ہیں جیسے تو نے حکم دیا ہے پس تو بھی ہم سے کیا ہوا وعدہ پورا کر
28
یَا ذَاكِرَ الذَّاكِرِیْنَ وَیَا ٲَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ
29
اے یاد کرنے والوں کو یاد کرنے والے اور اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے
29