یہ دو رکعتی نماز ہے کہ ہر رکعت میں سورۂ حمد و سورۂ قدر کے بعد پندرہ مرتبہ رب عفوك عفوك کہے۔ پھر رکوع میں جا کر دس مرتبہ رب عفوك عفوك کہے۔ رکوع سے سر اٹھا کر بھی دس مرتبہ یہی کہے۔ سجدے میں جا کر دس مرتبہ، سجدے سے سر اٹھانے کے بعد دس مرتبہ دوسرے سجدے میں دس مرتبہ اور سجدے سے سر اٹھانے کے بعد دس مرتبہ یہی کہے۔ پس دوسری رکعت کو بھی اسی طرح ادا کرے جیسا کے نماز جعفر طیارؑ پڑھی جاتی ہے۔
مؤلف کہتے ہیں نماز استغفار بھی مثل نماز عفو کے ہے، اتنا فرق ہے کہ رب عفوك کی بجائے استغفر ﷲ کہا جائے گا۔ یہ نماز وسعت رزق کیلئے بھی مفید ہے انشاء اللہ۔