سب سے پہلے آٹھ رکعت نماز نافلہ عصر بجالائے اور اس کے بعد فریضۂ عصر مذکورہ آداب کے ساتھ ادا کرے۔ بہتر ہو گا کہ پہلی رکعت میں سورۂ حمد کے بعد سورۂ نصر یا سورۂ تکاثر یا ایسی ہی کوئی سورت پڑھے۔ دوسری رکعت میں سورۂ حمد کے بعد سورۂ توحید پڑھے اور پھر نماز ظہر کی طرح عصر کی چار رکعتیں پوری کرے۔ ادائے نماز کے بعد تعقیبات مشترکہ اور نماز عصر کی مختصر تعقیبات بھی پڑھے کہ جن میں ایک یہ بھی ہے کہ ستر مرتبہ استغفار پڑھے دس مرتبہ سورۂ قدر پڑھے اور پھر سجدۂ شکر بجا لائے۔

جب مسجد سے باہر نکلنا چاہے تو یہ دعا پڑھے:

اَللّٰھُمَّ دَعَوْتَنِیْ فَٲَجَبْتُ دَعْوَتَكَ
1
اے معبود! تو نے مجھے بلایا تو میں نے اس پر لبیک کہا
1
وَصَلَّیْتُ مَكْتُوْبَتَك
2
میں نے تیری فرض شدہ نماز پڑھی
2
وَانْتَشَرْتُ فِیْ ٲَرْضِكَ كَمَا ٲَمَرْتَنِیْ
3
اور زمین پر چلنے پھر نے لگاہوں جیسے تو نے حکم دیا ہے۔
3
فَٲَسْٲَلُكَ مِنْ فَضْلِكَ الْعَمَلَ بِطَاعَتِكَ
4
پس تیرا فضل چاہتا ہوں کہ تیری فرمانبرداری میں عمل انجام دوں
4
وَاجْتِنَابَ مَعْصِیَتِكَ
5
نافرمانی سے پرہیز کروں
5
وَالْكَفَافَ مِنَ الرِّزْقِ بِرَحْمَتِكَ
6
اور تیری رحمت سے اتنا ملے جو کافی ہو۔
6