معصومین سے روایت کی گئی ہے کہ انسان کو جمعہ کے دن آٹھ رکعت نماز ادا کرنا چاہیے کہ جس میں دوسری رکعت پر سلام دے پہلی چار رکعتیں رسولؐ خدا کو ہدیہ کرے، اور دوسری چار رکعتیں جناب الزہرا سلام اللہ علیہا کو ہدیہ کرے۔ اسی طرح ہفتے کے روز چار رکعت نماز پڑھ کر حضرت امیر المؤمنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام کو ہدیہ کرے۔ نیز ہر روز چار رکعت نماز پڑھے، اور ترتیب کے ساتھ ایک ایک امامؑ کو ہدیہ کرتا رہے یہاں تک کہ جمعرات کے دن نماز پڑھ کر حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کیلئے ہدیہ کرے۔ پھر روز جمعہ آٹھ رکعت نماز ادا کرے اور پہلے کی طرح رسول خدا اور حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کو ہدیہ پیش کرے۔ اگلے روز یعنی ہفتہ کے دن چار رکعت نماز پڑھ کر حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کو ہدیہ پیش کرے، اور اسی طرح روزانہ چار رکعت نماز پڑھ کر ترتیب کے ساتھ ہر امام کو ہدیہ کرتا جائے۔ چنانچہ جمعرات کے دن چار رکعت نماز بجا لا کر حضرت امام العصرؑ عجل فرجہ کیلئے ہدیہ کرے اور ہر دوسری رکعت کے بعد یہ دعا پڑھے:

اَللّٰھُمَّ ٲَنْتَ اَلسَّلَامُ وَمِنْكَ اَلسَّلَامُ
1
اے معبود تو سلام ہے سلامتی تیری طرف سے ہے
1
وَاِلَیْكَ یَعُوْدُ اَلسَّلَامُ
2
اور سلامتی تیری ہی طرف پلٹتی ہے
2
حَیِّنَا رَبَّنَا مِنْكَ بِالسَّلَامِ
3
اے ہمارے پروردگار ہمیںسلامتی میں رکھ
3
اَللّٰھُمَّ اِنَّ ہٰذِھِ الرَّكَعَاتِ ھَدِیَّۃٌ مِنَّا اِلٰی وَلِیِّكَ (فُلَان)
4
اے معبود یقیناً یہ چند رکعتیں ہماری طرف سے ہدیہ ہیں تیرے فلاں ولی کیلئے
4
فَصَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِہٖ وَبَلِّغْہُ اِیَّاہَا
5
پس رحمت فرما محمدؐ اور ان کی آلؑ پر اور میری طرف بھی پہنچا دے
5
وَٲَعْطِنِیْ ٲَفْضَلَ ٲَمَلِیْ وَرَجَائِیْ
6
مجھے اس سے زیادہ عطا فرما جو امیدو آرزو ہے
6
فِیْكَ وَفِیْ رَسُوْلِكَ صَلَوَاتُكَ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ۔
7
تجھ سے، تیرے رسولؐ اور اس معصومؑ سے، تیری رحمت ہو انؐ پر اور ان کی آلؑ پر۔
7

اس کے بعد جو دعا مانگے اور فُلَان کی جگہ اس معصومؑ کا نام لے جس کے لئے نماز پڑھی ہے۔