پھر جب مغرب کی سرخی زائل ہو جائے تو مذکورہ آداب و شرائط کے ساتھ نماز عشا کے لیے اذان و اقامت کہے اور آداب و شرائط کی پابندی کرتے ہوئے نماز عشا ادا کرے۔ مناسب ہے کہ اس نماز کے قنوت اور اس کی تعقیبات کو بھی طول دے کہ اس کیلئے وقت کے دامن میں خاصی وسعت ہوتی ہے۔ لہٰذا تعقیبات میں صبح سے شام تک کے درمیانی وقت کیلئے مشترکہ تعقیبات اور دعائیں پڑھے، پھر نماز عشا کی مختصر دعائیں پڑھے کہ ان کی قدر و قیمت بہت زیادہ ہے ان میں وہ دعا بھی ہے جو طلب رزق کیلئے ہے اور مفاتیح الجنان میں منقول ہے۔ یہ بھی مستحب ہے کہ سات مرتبہ سورہ قدر کی تلاوت کرے اور پھر کہے:
اَللّٰھُمَّ رَبَّ السَّمٰوَاتِ السَّبْعِ وَمَا ٲَظَلَّتْ
1
اے معبود! اے سات آسمانوں اور ان کے تلے موجود چیزوں کے رب
1
وَرَبَّ الْاَرَضِیْنَ السَّبْعِ وَمَا ٲَقَلَّتْ
2
اے سات زمینوں اور جو چیزیں ان پر ہیں ان کے پروردگار
2
وَرَبَّ الشَّیَاطِیْنِ وَمَا ٲَضَلَّتْ
3
اے شیطانوں کے رب اور جن کو وہ بہکاتے ہیں
3
وَرَبَّ الرِّیَاحِ وَمَا ذَرَتْ
4
اے ہواؤں کے رب اور جنہیں وہ لاتی ہیں
4
اَللّٰھُمَّ رَبَّ كُلِّ شَیْءٍ وَاِلٰہَ كُلِّ شَیْءٍ وَمَلِیْكَ كُلِّ شَیْءٍ
5
اے معبود! اے سب چیزوں کے رب، اے سب چیزوں کے معبود ، اور سب چیزوں کے مالک
5
ٲَنْتَ ﷲُ الْمُقْتَدِرُ عَلٰی كُلِّ شَیْءٍ
6
تو ہی وہ اللہ ہے جس کا ہر چیز پر اقتدار ہے
6
ٲَنْتَ ﷲُ الْاَوَّلُ فَلَا شَیْءَ قَبْلَكَ
7
تو وہ اللہ ہے کہ سب سے پہلے ہے تجھ سے پہلے کوئی چیز نہیں
7
وَٲَنْتَ الْاٰخِرُ فَلَا شَیْءَ بَعْدَكَ
8
تو سب سے آخر ہے کہ تیرے بعد کوئی چیز نہیں
8
وَٲَنْتَ الظَّاھِرُ فَلَا شَیْءَ فَوْقَكَ
9
تو ظاہر ہے کوئی چیز تجھ سے بالا نہیں
9
وَٲَنْتَ الْبَاطِنُ فَلَا شَیْءَ دُوْنَكَ
10
تو باطن ہے کوئی چیز تیرے نیچے نہیں
10
رَبَّ جَبْرَائِیْلَ وَمِیْكَائِیْلَ وَاِسْرَافِیْلَ
11
اے جبرائیلؑ، میکائیلؑ اور اسرافیلؑ کے پروردگار
11
وَاِلٰہَ اِبْرَاھِیْمَ وَاِسْمَاعِیْلَ وَاِسْحٰقَ وَیَعْقُوْبَ وَالْاَسْبَاطِ
12
اور اے ابراہیمؑ، اسماعیلؑ، اسحٰقؑ و یعقوبؑ کے معبود
12
ٲَسْٲَلُكَ ٲَنْ تُصَلِّیَ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ وَٲَنْ تَوَلَّانِیْ بِرَحْمَتِكَ
13
میں سوال کرتا ہوں کہ تو محمدؐ و آلؑ محمدؐ پر رحمت نازل فرما اور اپنی رحمت سے میری نگہبانی کر
13
وَلَا تُسَلِّطْ عَلَیَّ ٲَحَدًا مِنْ خَلْقِكَ مِمَّنْ لَا طَاقَۃَ
14
اپنی مخلوق میں سے کسی کو مجھ پر تسلط نہ دے کہ مجھ میں جس کے برداشت کی طاقت نہ ہو
14
ٲَتَحَبَّبُ اِلَیْكَ فَحَبِّبْنِیْ، وَفِی النَّاسِ فَعَزِّزْنِیْ
15
اے معبود! میں تجھ سے محبت کرتا ہوں تو بھی مجھے اپنا محبوب اور لوگوں میں عزت دار بنا
15
وَمِنْ شَرِّ شَّیَاطِیْنِ الْجِنِّ وَالْاِنْسِ فَسَلِّمْنِیْ یَارَبَّ الْعَالَمِیْنَ
16
اور مجھے جنوں اور انسانوں میں سے شیطانوں کے شر سے محفوظ فرما اے جہانوں کے پروردگار
16
وَصَلّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِہٖ
17
اور رحمت فرما محمدؐ اور ان کی اٰلؑ پر۔
17
اس کے بعد دو رکعت نماز وتیرہ ادا کرے اور وہ دو رکعت نافلہ ہے جو فریضۂ عشا کے بعد بیٹھ کر پڑھی جاتی ہے۔ مستحب ہے کہ نماز وتیرہ میں قرآن مجید کی ایک صد آیات پڑھی جائیں اور بہتر ہے کہ پہلی رکعت میں سورہ حمد کے بعد سورہ واقعہ اور دوسری رکعت میں حمد کے بعد سورہ توحید پڑھے اور نماز کا سلام دینے کے بعد جو چاہے دعا مانگے۔