اس بارے میں رسولؐ خدا نے وصیت فرمائی ہے اور یہ دو رکعت ہے جو مغرب و عشا کے درمیان پڑھی جاتی ہے۔ پہلی رکعت میں سورۂ حمد کے بعد تیرہ مرتبہ سورۂ زلزال اور دوسری رکعت میں سورۂ حمد کے بعد پندرہ مرتبہ سورۂ تو حید پڑھے۔ اگر اس نماز کو اپنا معمول بنایا جائے اور اسے روزانہ ادا کیا جائے تو پھر اس کے ثواب کو خدا کے سوا کوئی بھی شمار نہیں کر سکتا۔