یہ دعا امام محمد تقی علیہ السلام کی نماز زیارت کے بعد پڑ ھنی چاہئیے اور وہ یہ ہے:

اَللّٰھُمَّ ٲَنْتَ الرَّبُّ وَٲَنَا الْمَرْبُوْبُ
1
اے معبود! تو پروردگار ہے اور میں پروردہ ہوں
1
وَٲَنْتَ الْخَالِقُ وَٲَنَا الْمَخْلُوْقُ
2
تو پیدا کرنے والا ہے اور میں پیدا شدہ ہوں
2
وَٲَنْتَ الْمَالِكُ وَٲَنَا الْمَمْلُوْكُ
3
تو مالک ہے اور میں تیری ملکیت ہوں
3
وَٲَنْتَ الْمُعْطِیْ وَٲَنَا السَّائِلُ
4
تو عطا کرنے والا ہے اور میں مانگنے والا ہوں
4
وَٲَنْتَ الرَّازِقُ وَٲَنَا الْمَرْزُوْقُ
5
تو رزق دینے والا ہے اور میں لینے والا ہوں
5
وَٲَنْتَ الْقَادِرُ وَٲَنَا الْعَاجِزُ
6
تو قدرت والا ہے اور میں ناتواں ہوں
6
وَٲَنْتَ الْقَوِیُّ وَٲَنَا الضَّعِیْفُ
7
اور تو طاقت والا ہے اور میں بے زور ہوں
7
وَٲَنْتَ الْمُغِیْثُ وَٲَنَا الْمُسْتَغِیْثُ
8
اور تو فریاد سننے والا ہے اور میں فریاد کرنے والا ہوں
8
وَٲَنْتَ الدَّائِمُ وَٲَنَا الزَّائِلُ
9
تو ہمیشہ رہنے والا اور میں نابود ہونے والا
9
وَٲَنْتَ الْكَبِیْرُ وَٲَنَا الْحَقِیْرُ
10
اور تو بڑائی والا ہے اور میں کمترین ہوں
10
وَٲَنْتَ الْعَظِیْمُ وَٲَنَا الصَّغِیْرُ
11
تو بزرگی والا اور میں بے حیثیت ہوں
11
وَٲَنْتَ الْمَوْلٰی وَٲَنَا الْعَبْدُ
12
تو آقا ہے اور میں غلام ہوں
12
وَٲَنْتَ الْعَزِیْزُ وَٲَنَا الذَّلِیْلُ
13
اور تو عزت والا ہے اور میں پست ہوں
13
وَٲَنْتَ الرَّفِیْعُ وَٲَنَا الْوَضِیْعُ
14
تو بلندی والا ہے اور میں گرا پڑا ہوں
14
وَٲَنْتَ الْمُدَبِّرُ وَٲَنَا الْمُدَبَّرُ
15
تو تدبیر کرنے والا ہے اور میں تدبیر شدہ ہوں
15
وَٲَنْتَ الْبَاقِیْ وَٲَنَا الْفَانِیْ
16
تو باقی رہنے والا ہے اور میں فنا ہونے والا ہوں
16
وَٲَنْتَ الدَّیَّانُ وَٲَنَا الْمُدَانُ
17
اور تو جزا دینے والا اور میں جزا لینے والا ہوں
17
وَٲَنْتَ الْبَاعِثُ وَٲَنَا المَبْعُوْثُ
18
اور تو بھیجنے والا ہے اور میں بھیجا ہوا ہوں
18
وَٲَنْتَ الْغَنِیُّ وَٲَنَا الْفَقِیْرُ
19
اور تو مالک اموال اور میں تہی دست ہوں
19
وَٲَنْتَ الْحَیُّ وَٲَنَا الْمَیِّتُ
20
اور تو زندہ رہنے والا اور میں مرنے والا ہوں
20
تَجِدُ مَنْ تُعَذِّبُ یَا رَبِّ غَیْرِیْ
21
تو میرے سوا کسی اور کو عذاب کر سکتا ہے اے پروردگار
21
وَلَا ٲَجِدُ مَنْ یَرْحَمُنِیْ غَیْرَكَ۔
22
لیکن مجھے تیرے سوا کوئی رحم کرنے والا نہیں ملتا
22
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ وَقَرِّبْ فَرَجَھُمْ
23
اے معبود محمدؐ وآل محمدؐ پر رحمت نازل فرما اور ان کی کشائش میں جلدی فرما
23
وَارْحَمْ ذُلِّیْ بَیْنَ یَدَیْكَ، وَتَضَرُّعِیْ اِلَیْكَ
24
رحم کر اپنے حضور میری پستی پر، اپنے ہاں میری زاری پر
24
وَوَحْشَتِیْ مِنَ النَّاسِ، وَٲُنْسِیْ بِكَ یَا كَرِیْمُ
25
اور رحم کر مجھ پر کہ میں لوگوں سے دور اور تیرے قریب ہوں
25
تَصَدَّقْ عَلَیَّ فِیْ ہٰذِھِ السَّاعَۃِ بِرَحْمَۃٍ مِنْ عِنْدِكَ
26
اے داتا و سخی بخشش فرما مجھ پر اس گھڑی میں اپنی خاص رحمت سے
26
تَھْدِیْ بِہَا قَلْبِیْ، وَتَجْمَعُ بِہَا ٲَمْرِیْ
27
کہ تو اس سے میرے دل کو ہدایت دے، میرے سارے کام سنوار دے
27
وَتَلُمُّ بِہَا شَعَثِیْ، وَتُبَیِّضُ بِہَا وَجْھِیْ
28
میری پریشانی کو دور فرما، میرا چہرہ روشن فرما دے
28
وَتُكْرِمُ بِہَا مَقَامِیْ، وَتَحُطُّ بِہَا عَنِّیْ وِزْرِیْ
29
میری عزت بڑھا دے، میرے گناہوں کا بوجھ ہلکا کر دے
29
وَتَغْفِرُ بِہَا مَا مَضٰی مِنْ ذُنُوْبِیْ
30
میرے پچھلے گناہوں کی پردہ پوشی کر دے
30
وَتَعْصِمُنِیْ فِیْمَا بَقِیَ مِنْ عُمْرِیْ
31
اور آئندہ زندگی میں گناہوں سے بچائے رکھ
31
وَتَسْتَعْمِلُنِیْ فِیْ ذٰلِكَ كُلِّہٖ بِطَاعَتِكَ وَمَا یُرْضِیْكَ عَنِّیْ
32
نیز ان باتوں میں مجھے اپنی فرمانبرداری دے کہ جس سے تو مجھ پر راضی ہے
32
وَتَخْتِمُ عَمَلِیْ بِٲَحْسَنِہٖ
33
میرے عمل کا انجام بہتر کر دے
33
وَتَجْعَلُ لِیْ ثَوَابَہُ الْجَنَّۃَ
34
اور اس کا بدلے جنت عطا کر
34
وَتَسْلُكُ بِیْ سَبِیْلَ الصَّالِحِیْنَ
35
مجھ کو نیکوں کی راہ پر ڈال دے
35
وَتُعِیْنُنِیْ عَلٰی صَالِحِ مَا ٲَعْطَیْتَنِیْ
36
جس نیکی کی مجھے توفیق دی ہے اس میں میری مدد فرما
36
كَمَا ٲَعَنْتَ الصَّالِحِیْنَ عَلٰی صَالِحِ مَا ٲَعْطَیْتَھُمْ
37
جیسے تو نے ان نیکوکاروں کی مدد فرمائی جن کو نیکی کی توفیق دی
37
وَلَا تَنْزِعْ مِنِّیْ صَالِحًا ٲَبَدًا
38
اس نیک روی کو مجھ سے نہ چھین
38
وَلَا تَرُدَّنِیْ فِیْ سُوْءٍ اسْتَنْقَذْتَنِیْ مِنْہُ ٲَبَدًا
39
اور مجھے اس برائی میں نہ ڈال جس سے مجھ کو نکالا ہے
39
وَلَا تُشْمِتْ بِیْ عَدُوًّا وَلَا حَاسِدًا ٲَبَدًا
40
میرے دشمن اور حاسد کو مجھ پر ہنسنے کا مو قع نہ دے
40
وَلَا تَكِلْنِیْ اِلٰی نَفْسِیْ طَرْفَۃَ عَیْنٍ ٲَبَدًا
41
اور مجھے ایک پل کے لیے بھی میرے نفس کے سپرد نہ کر
41
وَلَا ٲَقَلَّ مِنْ ذٰلِكَ وَلَا ٲَكْثَرَ، یَا رَبَّ الْعَالَمِیْنَ۔
42
نہ اس سے کم اور زیادہ وقت کے لیے ایسا ہونے دے، اے جہانوں کے پروردگار
42
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ
43
اے معبود! محمدؐ اور اس کی آلؑ پر رحمت نازل کر
43
وَٲَرِنِی الْحَقَّ حَقًّا فَٲَتَّبِعَہٗ
44
اور مجھے حق کو حقیقت کی طرح دکھا کہ اس کی پیروی کروں
44
وَالْبَاطِلَ بَاطِلًا فَٲَجْتَنِبَہٗ
45
اور دکھا مجھے باطل کو باطل کہ اس سے بچوں
45
وَلَا تَجْعَلْہُ عَلَیَّ مُتَشَابِہًا
46
اور ان کے بارے میں مجھ کو شبہہ میں نہ رکھ
46
فَٲَتَّبِعَ ھَوَایَ بِغَیْرِ ھُدًى مِنْكَ
47
تاکہ میں تیری ہدایت کے بجائے خواہش کے پیچھے نہ چلوں
47
وَاجْعَلْ ھَوَایَ تَبَعًا لِطَاعَتِكَ
48
بلکہ میری خواہش کو اپنی اطاعت کے تابع کر دے
48
وَخُذْ رِضَا نَفْسِكَ مِنْ نَفْسِیْ
49
میرے نفس کو اپنی رضا کا تابع بنا
49
وَاھْدِنِیْ لِمَا اخْتُلِفَ فِیْہِ مِنَ الْحَقِّ بِاِذْنِكَ
50
اور مقام اختلاف میں اپنے حکم کے موافق مجھے راہ حق کی ہدایت فرما
50
اِنَّكَ تَھْدِیْ مَنْ تَشَاءُ اِلٰی صِرَاطٍ مُسْتَقِیْمٍ۔
51
بے شک تو جسے چاہے راہ راست کی ہدایت کرتا ہے
51

اس کے بعد اپنی حاجات طلب کرے کہ انشاء اللہ وہ پوری ہو جائیں گی۔