شیخ ابن فہدؒ نے امام جعفر صادقؑ سے نقل کیا ہے کہ آپؑ نے فرمایا: ہر وہ دعا جس کے آغاز میں خدا کی تمجید و بزرگی اور ثنا و تعریف نہ ہو وہ ابتر و ناکام ہوتی ہے۔ پہلے خدا کی تمجید ہوتی ہے پھر ثناء اور تعریف ہوتی ہے۔ راوی نے پوچھا کم سے کم تمجید کیا ہے جو کافی ہو سکتی ہے؟ آپؑ نے فرمایا یوں کہا کرو:

اَللّٰهُمَّ أَنْتَ الْاَوَّلُ فَلَیْسَ قَبْلَكَ شَیْءٌ
1
اے معبود! تو ایسا اول ہے کہ تجھ سے پہلے کوئی چیز نہ تھی
1
وَأَنْتَ الْاٰخِرُ فَلَیْسَ بَعْدَكَ شَیْءٌ
2
تو ایسا آخر ہے کہ تیرے بعد کوئی چیز نہ ہو گی
2
وَأَنْتَ الظَّاهِرُ فَلَیْسَ فَوْقَكَ شَیْءٌ
3
تو ایسا ظاہر ہے کہ تجھ سے اوپر کوئی چیز نہیں
3
وَأَنْتَ الْبَاطِنُ فَلَیْسَ دُوْنَكَ شَیْءٌ
4
تو ایسا باطن ہے کہ تجھ سے نیچے کوئی چیز نہیں
4
وَأَنْتَ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ
5
اور تو غالب ہے حکمت والا۔
5