وہ اشعار یہ ہیں۔

ٲَیُّھَا الرَّاكِبُ الْمُجِدُّ رُوَیْدًا، بِقُلُوْبٍ تَقَلَّبَتْ فِیْ جَوَاھَا
1
اے تیز رفتار سوار مہلت دے، ان دلوں کو جو سوز میں تڑپتے ہیں
1
اِنْ تَرَائَتْ ٲَرْضُ الْغَرِیَّیْنِ فَاخْضَعْ، وَاخْلَعِ النَّعْلَ دُوْنَ وَادِیْ طُوَاھَا
2
جب تو زمین نجف کو دیکھے تو جھک جا، اس وادئ طویٰ میں آنے سے قبل جوتے اتار دے
2
وَاِذَا شِمْتَ قُبَّۃَ الْعَالَمِ، الْاَعْلٰی وَٲَنْوَارُ رَبِّھَا تَغْشَاھَا
3
جب تو عالم بالا کے اس قبہ کو دیکھے گا، تو اس کے رب کا نور تیری آنکھیں منور کر دے گا۔
3
فَتَوَاضَعْ فَثَمَّ دَارَۃُ قُدْسٍ، تَتَمَنّٰی الْاَفْلَاكُ لَثْمَ ثَرَاھَا
4
جھک جا کہ یہ پاکیزگی کا وہ میدان ہے ، کہ آسمان اس کی خاک کو چومنا چاہتا ہے
4
قُلْ لَہٗ وَالدُّمُوْعُ سَفْحُ عَقِیْقٍ، وَالْحَشَا تَصْطَلِیْ بِنَارِ غَضَاھَا
5
ان سے کہو جبکہ آنکھوں میں خون کے آنسو ہوں، اور دل ان کے عشق میں سوزاں ہو
5
یَابْنَ عَمِّ النَّبِیِّ ٲَنْتَ یَدُ ﷲِ، الَّتِیْ عَمَّ كُلَّ شَیْءٍ نَدَاھَا
6
اے نبیؐ کے ابن عم آپ اللہ کا وہ ہاتھ ہیں، جس سے ہر چیز کو عطا و بخشش ملتی ہے
6
ٲَنْتَ قُرْاٰنُہُ الْقَدِیْمُ وَٲَوْصَافُكَ، اٰیَاتُہُ الَّتِیْ ٲَوْحَاھَا
7
آپ وہ قرآن اول ہیں جس کے اوصاف، ان آیتوں میں آئے جو آنحضرتؐ پر نازل ہوئیں
7
خَصَّكَ ﷲُ فِیْ مَأثِرَ شَتّٰی، ھِيَ مِثْلُ الْاَعْدَادِ لَا تَتَنَاھٰی
8
خدا نے آپ کو بہت سی صفات میں خاص کیا، کہ جو اعداد کی طرح بے انتہا ہیں
8
لَیْتَ عَیْنًا بِغَیْرِ رَوْضِكَ تَرْعٰی، قَذِیَتْ وَاسْتَمَرَّ فِیْھَا قَذَاھَا
9
ہائے وہ آنکھ جو آپ کے روضہ کے سوا کسی چیز کو دیکھے، اس میں خاک پڑے اور ہمیشہ ہی پڑی رہے
9
ٲَنْتَ بَعْدَ النَّبِیِّ خَیْرُ الْبَرَایَا، وَالسَّمَا خَیْرُ مَا بِھَا قَمَرَاھَا
10
بعد از نبیؐ آپ ساری مخلوق سے بہتر ہیں، جیسے آسمان میں شمس و قمر سب سے بہتر ہیں
10
لَكَ ذَاتٌ كَذَاتِہٖ حَیْثُ لَوْ لَا، ٲَنَّھَا مِثْلُھَا لَمَا اٰخَاھَا
11
آپ نبی اکرمؐ کی مانند ہیں کہ آپ نہ ہوتے، تو نہ کوئی ان کی مانند ہوتا نہ ان کا بھائی بنتا
11
قَدْ تَرَاضَعْتُمَا بِثَدْیِ وِصَالٍ، كَانَ مِنْ جَوْھَرِ التَّجَلِّیْ غِذَاھَا
12
آپ دونوں نے ایک جگہ سے روحانی غذا پائی، تجلیات کا جوہر ہی آپ دونوں کی غذا ہے
12
یَا ٲَخَا الْمُصْطَفٰی لَدَیَّ ذُنُوْب، ھِيَ عَیْنُ الْقَذَا وَٲَنْتَ جَلَاھَا
13
اے مصطفٰیؐ کے بھائی میں گناہ گار ہوں، میری آنکھوں میں دھول ہے اور آپ اس کی روشنی ہیں
13
لَكَ فِیْ مُرْتَقَی الْعُلٰی وَالْمَعَالِیْ، دَرَجَاتٌ لَا یُرْتَقٰی ٲَدْنَاھَا
14
آپ کے لئے درجات کی بہت بلندیاں ہیں، وہ درجات جن تک کوئی نہیں پہنچ پاتا
14
لَكَ نَفْسٌمِنْ مَعْدِنِ اللُّطْفِ صِیْغَتْ، جَعَلَ ﷲُ كُلَّ نَفْسٍ فِدَاھَا
15
آپ کا نفس لطافت کے خزانے سے بنایا گیا، خدا ہر نفس کو آپ کا فدیہ قرار دے
15