سید ابن طاؤس نے ربیع الثانی، جمادی الاول اور جمادی الثانی کے مہینوں میں سے ہر ایک کے پہلے دن کیلئے ایک دعا نقل کی ہے۔

شیخ مفید نے ۲۳۲ھ میں ۱۰ ربیع الثانی کو امام حسن عسکریؑ کی ولادت باسعادت ذکر کی ہے، لہذا یہ بہت بابرکت دن ہے اور اس نعمت کے شکرانے میں اس دن روزہ رکھنا مستحب ہے۔