۹

رسول اللہ سے مروی ہے کہ جو شخص ماہ رجب میں سو مرتبہ کہے:

اَسْتَغْفِرُ ﷲ الَّذِیْ لَا اِلٰہَ اِلَّاھُوَ
1
بخشش چاہتا ہوں اللہ سے کہ جس کے سوا کوئی معبود نہیں
1
وَحْدَھٗ لَا شَرِیْكَ لَہٗ وَاَتُوْبُ اِلَیْہَ
2
وہ یگانہ ہے اس کا کوئی شریک نہیں اور میں اس کے حضور توبہ کرتا ہوں۔
2

اور اس کے بعد صدقہ دے تو حق تعالیٰ اس پر اپنی تمام تر رحمت و مغفرت نازل کرے گا اور جو اسے چار سو مرتبہ پڑھے گا تو خدا اسے سو شہیدوں کا اجر دے گا۔

۱۰

رسول اللہ سے روایت ہوئی کہ ماہ رجب میں جو شخص ہزار مرتبہ لَا اِلٰہَ اِلَّا ﷲ کہے تو حق تعالیٰ اس کیلئے ہزار نیکیاں لکھے گا اور جنت میں اس کیلئے سو شہر بنائے گا۔

۱۱

روایت ہوئی ہے کہ جو شخص رجب کے مہینے میں صبح شام ستر، ستر مرتبہ پڑھے

اَسْتَغْفِرُ ﷲ وَاَتُوْبُ اِلَیْہَ
3
بخشش چاہتا ہوں اور اسی کے حضور توبہ کرتا ہوں
3

اور پھر اپنے ہاتھوں کو بلند کر کے کہے

اَللّٰھُمَّ اغْفَرْلِیْ وَتُبْ عَلَیَّ
4
اے معبود! مجھے بخش دے اور توبہ قبول کر لے
4

تو اگر وہ اس مہینے میں مر جائے تو حق تعالیٰ اس ماہ کی برکت سے اس پر راضی ہو گا اور آتش جہنم اسے نہ چھوئے گی۔

۱۲

رجب کے پورے مہینے میں ہزار مرتبہ پڑھے تاکہ حق تعالیٰ اس کو بخش دے۔

اَسْتَغْفِرُ ﷲَ ذَا الْجَلَالِ وَالْاِكْرَامِ مِنْ جَمِیْعِ الذُّنُوْبِ وَالْاٰثَامِ
5
بخشش چاہتا ہوں خدا سے جو صاحب جلالت و بزرگی ہے اپنے تمام گناہوں اور خطاؤں پر طالب عفو ہوں۔
5
۱۳

سید نے اقبال میں رسول اللہ سے نقل کیا ہے کہ ماہ رجب میں سورۂ اخلاص کے دس ہزار مرتبہ یا ایک ہزار مرتبہ یا ایک سو مرتبہ پڑھنے کی بہت زیادہ فضیلت ہے۔ نیز یہ روایت بھی ہے کہ ماہ رجب میں جمعہ کے روز جو شخص سو مرتبہ سورۂ اخلاص پڑھے تو قیامت میں اس کیلئے ایک خاص نور ہو گا جو اسے جنت کی طرف لے جائے گا۔

۱۴

سید نے روایت نقل کی ہے کہ جو شخص ماہ رجب میں ایک دن روزہ رکھے اور چار رکعت نماز ادا کرے کہ جس کی پہلی رکعت میں الحمد کے بعد سو مرتبہ آیۃ الکرسی اور دوسری رکعت میں الحمد کے بعد دو سو مرتبہ سورہ قُلْ ھُوَ ﷲُ پڑھے تو وہ شخص مرنے سے پہلے جنت میں اپنا مقام خود دیکھ لے گا۔ یا اسے جنت میں اس کا مقام دکھایا جائے گا۔

۱۵

سید نے رسول اللہ سے یہ روایت بھی نقل کی ہے کہ جو شخص رجب میں جمعہ کے روز نماز ظہر و عصر کے درمیان چار رکعت نماز پڑھے جس کی ہر رکعت میں سورہ حمد کے بعد سات مرتبہ آیت الکرسی اور پانچ مرتبہ سورۂ توحید پڑھے اور نماز کے بعد دس مرتبہ کہے:

اَسْتَغْفِرُ ﷲ الَّذِیْ لَا اِلٰہَ اِلَّا ھُوَ وَاَسْئَلُہُ التَّوْبَۃَ
6
بخشش چاہتا ہوں خدا سے جس کے سوا کوئی معبود نہیں اور اسی سے توبہ کا سوالی ہوں۔
6

پس حق تعالیٰ اس نماز کے ادا کرنے کے دن سے اس کی موت تک ہر روز اس کیلئے ہزار نیکیاں لکھے گا، ہر آیت جو اس نے نماز میں پڑھی ہے اس کے بدلے میں اسے جنت میں یاقوت سرخ کا شہر عنایت کرے گا، ہر ہر حرف کے عوض سفید موتیوں کا محل عطا کرے گا، حور العین سے اس کی تزویج کرے گا، خدائے تعالیٰ اس سے راضی و خوشنود ہو گا، اس کا نام عبادت گزاروں میں لکھا جائے گا اور خدا اس کا خاتمہ بخشش اور نیک بختی پر کرے گا۔

۱۶

رجب کے مہینے میں تین دن یعنی جمعرات، جمعہ اور ہفتہ کو روزہ رکھے کیونکہ روایت ہوئی ہے کہ جو محترم مہینوں کے ان دنوں میں روزہ رکھے تو حق تعالیٰ اس کو نو سو برس کی عبادت کا ثواب عطا فرمائے گا۔

۱۷

پورے ماہ رجب میں ساٹھ رکعت نماز اس طرح پڑھے کہ ہر شب میں دو رکعت بجا لائے جس کی ہر رکعت میں سورۂ حمد ایک مرتبہ، سورۂ کافرون تین مرتبہ اور سورۂ قل ھو اللہ ایک مرتبہ پڑھے اور جب سلام دے چکے تو اپنے ہاتھ بلند کر کے یہ پڑھے:

لَا اِلٰہَ اِلَّا ﷲُ وَحْدَھٗ لَا شَرِیْكَ لَہٗ
7
اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں جو یکتا ہے کوئی اس کا شریک نہیں
7
لَہُ الْمُلْكُ وَلَہُ الْحَمْدُ
8
حکومت اسی کی اور حمد اسی کیلئے ہے
8
یُحْیِیْ وَیُمِیْتُ وَھُوَ حَیٌّ لَا یَمُوْتُ بِیَدِھِ الْخَیْرُ
9
وہ زندہ کرتا اور موت دیتا ہے وہ زندہ ہے اسے موت نہیں ہر بھلائی اس کے ہاتھ میں ہے
9
وَھُوَ عَلٰی كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ وَاِلَیْہِ الْمَصِیْرُ
10
اور وہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے اور بازگشت اسی کی طرف ہے
10
وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰهِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمِ
11
نہیں کوئی طاقت و قوت مگر جو بلند و بزرگ خدا سے ہے
11
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ النَّبِیِّ الْاُمِّیِّ وَاٰلِہٖ
12
اے معبود ! نبی امّی محمدؐ پر اور ان کی آلؑ پر رحمت فرما۔
12

یہ دعا پڑھنے کے بعد دونوں ہاتھ اپنے منہ پر پھیرے۔ حضرت رسول اللہ سے روایت ہوئی ہے کہ جو شخص یہ عمل انجام دے حق تعالیٰ اس کی دعا قبول کرے گا اور اسے ساٹھ حج اور ساٹھ عمرہ کا ثواب عطا فرمائے گا۔

۱۸

حضرت رسول اللہ سے روایت کی گئی ہے کہ جو شخص رجب کے مہینے کی ایک رات میں دو رکعت نماز ادا کرے کہ اس میں سو مرتبہ سورہ قُلْ ھُوَ اللہُ پڑھے تو وہ ایسے ہے کہ جیسے اس نے حق تعالیٰ کیلئے سو سال کے روزہ رکھے ہوں۔ پس اللہ تعالیٰ اس کو بہشت میں ایسے سو محلات عنایت کرے گا کہ جن میں سے ہر ایک کسی نہ کسی نبیؐ کی ہمسائیگی میں واقع ہو گا۔

۱۹

حضرت رسول اللہ سے مروی ہے کہ جو شخص ماہ رجب کی ایک رات میں دس رکعت نماز پڑھے کہ جس کی ہر رکعت میں سورۂ فاتحہ و سورۂ کافرون ایک ایک مرتبہ اور سورۂ قل ھو اللہ تین مرتبہ پڑھے تو اللہ تعالیٰ اس کا ہر وہ گناہ بخش دے گا جو اس نے کیا ہو گا۔

۲۰

علامہ مجلسیؒ نے زاد المعاد میں ذکر فرمایا کہ مولا امیرؑ سے نقل کیا گیا ہے کہ رسولؐ خدا نے فرمایا ہے کہ جو شخص رجب، شعبان اور رمضان کی ہر رات اور دن میں سورۂ حمد، آیۃ الکرسی، سورۂ کافرون، سورۂ اخلاص، سورۂ فلق اور سورۂ ناس میں سے ہر ایک تین تین مرتبہ پڑھے اور پھر تین مرتبہ کہے:

سُبْحَانَ ﷲِ، وَالْحَمْدُ لِلّٰهِ
13
خدا پاک ہے اور حمد اسی کیلئے ہے
13
وَلَا اِلٰہَ اِلَّا ﷲُ، وَﷲُ ٲَكْبَرُ
14
خدا کے سوا کوئی معبود نہیں اور اللہ بزرگ تر ہے
14
وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰهِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمِ۔
15
اور نہیں کوئی طاقت و قوت مگر وہ جو بلند و بزرگ خدا سے ہے
15

تین مرتبہ کہے:

اَللّٰھُمَّ صَلَّی ﷲُ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ۔
16
اے معبود ! محمدؐ و آل محمدؑ پر رحمت نازل فرما
16
اَلَّلھُمَّ اغْفِرْ لِلْمُؤْمِنِیْنَ وَالْمُؤمِنَاتِ
17
اے معبود! مومن مردوں اور مومن عورتوں کو بخش دے
17

اور چار سو مرتبہ کہے:

اَسْتَغْفر ﷲ وَاَتُوْبُ اِلَیْہِ
18
میں خدا سے بخشش چاہتا ہوں اور اسی کی طرف پلٹتا ہوں
18

پس خدا تعالیٰ اس کے گناہ بخش دے گا چاہے وہ بارش کے قطروں، درختوں کے پتوں اور دریاؤں کی جھاگ جتنے ہی کیوں نہ ہوں۔ نیز علامہ مجلسیؒ فرماتے ہیں کہ اس مہینے کی ہر رات میں ہزار مرتبہ لَا اِلٰہَ اِلَّا ﷲُ کہنا بھی نقل ہوا ہے۔

یاد رہے کہ ماہ رجب میں امام علی رضاؑ کی زیارت کو جانا مستحب ہے، جیساکہ اس ماہ میں عمرہ ادا کرنے کی بھی زیادہ فضیلت ہے اور عمرہ کی فضیلت حج کے قریب قریب ہے۔ روایت ہوئی ہے کہ امام زین العابدینؑ ماہ رجب میں عمرہ ادا فرماتے، خانہ کعبہ میں نمازیں پڑھتے شب و روز سجدے میں رہتے اور سجدے میں یہ کلمات ادا فرماتے:

عَظُمَ الذَّنْبُ مِنْ عَبْدِكَ فَلْیَحْسُنِ الْعَفْوُ مَنْ عِنْدِكَ
19
تیرے بندے کا گناہ بہت بڑا ہے پس تیری طرف سے در گزر بھی خوب ہونی چاہیئے۔
19