ماہ رجب، شعبان اور ماہ رمضان کی تیرھویں شب میں دو رکعت نماز مستحب ہے کہ اس کی ہر رکعت میں سورۂ حمد کے بعد سورۂ یٰسین، سورۂ ملک اور سورۂ توحید پڑھے۔ چودھویں شب میں چار رکعت نماز دو دو رکعت کر کے اسی طرح پڑھے اور پندرھویں شب میں چھ رکعت نماز دو دو کر کے اسی طرح سے پڑھے۔ امام جعفر صادقؑ کا ارشاد ہے کہ اس طریقے سے یہ تین نمازیں بجا لانے والا ان تینوں مہینوں کی تمام فضیلتیں حاصل کرے گا اور سوائے شرک کے اس کے سبھی گناہ معاف ہو جائیں گے۔