ابن عباس سے روایت ہے کہ رسولؐ اللہ نے فرمایا کہ ماہ رمضان کا ہر روزہ اپنی جگہ فضیلت رکھتا ہے، لیکن ہر دن کی مخصوص دعا پڑھنے سے اس کی عظمت دو چند ہو جاتی ہے۔ آنحضرتؐ نے رمضان مبارک کے دنوں میں پڑھی جانے والی دعاؤں کی فضیلت بھی بیان فرمائی ہے، مگر یہاں ہم صرف ہر دن کی دعا ہی کا ذکر کریں گے۔
پہلے دن کی دعا
اَللّٰھُمَّ اجْعَلْ صِیَامِیْ فِیْہِ صِیَامَ الصَّائِمِیْنَ
1
اے معبود! میرا آج کا روزہ حقیقی روزے داروں جیسا قرار دے
1
وَقِیَامِیْ فِیْہِ قِیَامَ الْقَائِمِیْنَ
2
میری عبادت کو سچے عبادت گزاروں جیسی قرار دے
2
وَنَبِّھْنِیْ فِیْہِ عَنْ نَوْمَۃِ الْغَافِلِیْنَ
3
آج مجھے غافل لوگوں جیسی نیند سے بیدار کر دے
3
وَھَبْ لِیْ جُرْمِیْ فِیْہِ یَا اِلٰہَ الْعَالَمِیْنَ
4
اور آج میرے گناہ بخش دے اے جہانوں کے پالنے والے
4
وَاعْفُ عَنِّیْ یَا عَافِیًا عَنِ الْمُجْرِمِیْنَ۔
5
اور مجھ سے درگزر کر اے گناہگاروں سے درگزر کرنے والے
5