اَللّٰھُمَّ اجْعَلْ صِیَامِیْ فِیْہِ بِالشُّكْرِ وَالْقَبُوْلِ
1
اے معبود! میرے اس ماہ کے روزوں کو پسندیدہ اور قبول کیے ہوئے قرار دے
1
عَلٰی مَا تَرْضَاہُ وَیَرْضَاہُ الرَّسُوْلُ
2
اس صورت میں جس کو تو اور تیرا رسولؐ پسند فرماتا ہے
2
مُحْكَمَۃً فُرُوْعُہٗ بِالْاُصُوْلِ
3
کہ اس کے فروع اس کے اصول سے پختہ تعلق رکھتے ہوں
3
بِحَقِّ سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَاٰلِہٖ الطَّاھِرِیْنَ
4
بواسطہ ہمارے سردار حضرت محمدؐ اور ان کی پاکیزہ آلؑ کے
4
وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ۔
5
اور حمد ہے خدا کیلئے جو جہانوں کا رب ہے۔
5
مؤلف کہتے ہیں کہ ان دعاؤں کی تقدیم و تاخیر اور ان کی عبارتوں میں اختلاف ہے ۔ لیکن جن روایتوں میں اختلاف کا تذکرہ ہوا ہے ہم ان کو معتبر نہیں سمجھتے ، لہذا ہم نے ان کا ذکر نہیں کیا۔ کفعمی نے ستائیسویں دن کی دعا کو انتیسویں دن کی دعا قرار دیا ہے تاہم مذہب شیعہ کے موافق اس کا تیسویں دن پڑھنا بھی بعید نہیں ہے۔