چوتھی قسم - ماہ رمضان میں دنوں کے اعمال

ان میں چند امور ہیں:

﴿۱﴾ شیخ و سید سے منقول یہ دعا ہر روز پڑھے:

اَللّٰھُمَّ ہٰذَا شَھْرُ رَمَضَانَ الَّذِیْ ٲَنْزَلْتَ فِیْہِ الْقُرْاٰنَ
1
اے معبود!یہ رمضان کا مہینہ ہے کہ جس میں تو نے قرآن پاک اتارا
1
ھُدًى لِلنَّاسِ وَبَیِّنَاتٍ مِنَ الْھُدٰی وَالْفُرْقَانِ
2
جو لوگوں کے لیے رہنما ہے اس میں ہدایت کی دلیلیں اور حق و باطل کا فرق واضح ہے
2
وَہٰذَا شَھْرُ الصِّیَامِ، وَہٰذَا شَھْرُ الْقِیَامِ
3
یہ روزے رکھنے کا مہینہ ہے، یہ راتوں کی عبادت کا مہینہ ہے
3
وَہٰذَا شَھْرُ الْاِنَابَۃِ، وَہٰذَا شَھْرُ التَّوْبَۃِ
4
اور یہ خدا کی طرف واپسی کا مہینہ ہے، یہ توبہ قبول ہونے کا مہینہ ہے
4
وَہٰذَا شَھْرُ الْمَغْفِرَۃِ وَالرَّحْمَۃِ
5
یہ بخشے جانے اور رحمت نازل ہونے کا مہینہ ہے
5
وَہٰذَا شَھْرُ الْعِتْقِ مِنَ النَّارِ وَالْفَوْزِ بِالْجَنَّۃِ
6
یہ جہنم سے رہائی پانے اور جنت میں جانے کی کامیابی کا مہینہ ہے
6
وَہٰذَا شَھْرٌ فِیْہِ لَیْلَۃُ الْقَدْرِ
7
اور یہ وہ مہینہ ہے کہ اس میں شب قدر ہے
7
الَّتِیْ ھِیَ خَیْرٌ مِنَ ٲَلْفِ شَھْرٍ۔
8
کہ جو ایک ہزار مہینوں سے بہتر ہے
8
اَللّٰھُمَّ فَصَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ
9
پس اے معبود! محمدؐ اور آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما
9
وَٲَعِنِّیْ عَلٰی صِیَامِہٖ وَقِیَامِہٖ
10
اور اس ماہ کے روزے رکھنے اور عبادت میں میری مدد فرما
10
وَسَلِّمْہُ لِیْ وَسَلِّمْنِیْ فِیْہِ
11
اسے میرے لیے پورا کر اور مجھے اس میں سلامت رکھ
11
وَٲَعِنِّیْ عَلَیْہِ بِٲَفْضَلِ عَوْ نِكَ
12
اور اس ماہ میں میری بہترین مدد فرما
12
وَوَفِّقْنِیْ فِیْہِ لِطَاعَتِكَ
13
اس میں اپنی بندگی کی توفیق دے
13
وَطَاعَۃِ رَسُوْلِكَ وَٲَوْلِیَائِكَ صَلَّی ﷲُ عَلَیْھِمْ
14
نیز اپنے رسولؐ اور اپنے دوستوں کی پیروی کی (توفیق دے)، رحمت خدا ہو ان پر
14
وَفَرِّغْنِیْ فِیْہِ لِعِبَادَتِكَ وَدُعَائِكَ وَتِلَاوَۃِ كِتَابِكَ
15
اور اس مہینے میں اپنی عبادت کرن،ے دعا مانگنے اور تلاوت قرآن کا موقع دے
15
وَٲَعْظِمْ لِیْ فِیْہِ الْبَرَكَۃَ
16
اس ماہ میں مجھے بہت زیادہ برکت دے
16
وَٲَحْسِنْ لِیْ فِیْہِ الْعَافِیَۃَ
17
مجھے بہتر سے بہتر آسائش عطا فرما
17
وَٲَصِحَّ فِیْہِ بَدَنِیْ، وَٲَوْسِعْ فِیْہِ رِزْقِیْ
18
میرے بدن کو سلامت رکھ، میرے رزق میں وسعت دے
18
وَاكْفِنِیْ فِیْہِ مَا ٲَھَمَّنِیْ
19
اس ماہ میں میری پریشانی میں مددگار بن
19
وَاسْتَجِبْ فِیْہِ دُعَائِیْ، وَبَلِّغْنِیْ فِیْہِ رَجَائِیْ۔
20
میری دعا کو شرف قبولیت عطا فرما اور میری امید پوری کر
20
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ
21
اے معبود! محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما
21
وَٲَذْھِبْ عَنِّیْ فِیْہِ النُّعَاسَ وَالْكَسَلَ وَالسَّٲْمَۃَ
22
اور اس مہینے میں مجھ سے دور رکھ اونگھ، سستی، چڑچڑاہٹ،
22
وَالْفَتْرَۃَ وَالْقَسْوَۃَ وَالْغَفْلَۃَ وَالْغِرَّۃَ
23
سستی، سنگ دلی، بے خبری اور فریب کو دور رکھ
23
وَجَنِّبْنِیْ فِیْہِ الْعِلَلَ وَالْاَسْقَامَ وَالْھُمُوْمَ
24
اور اس مہینے میں مجھے بچائے رکھ دردوں، بیماریوں، پریشانیوں سے
24
وَالْاَحْزَانَ وَالْاَعْرَاضَ وَالْاَمْرَاضَ وَالْخَطَایَا وَالذُّنُوْبَ
25
اور غموں، دکھوں، بیماریوں، خطاؤں اور گناہوں سے بچائے رکھ
25
وَاصْرِفْ عَنِّیْ فِیْہِ السُّوْءَ وَالْفَحْشَاءَ
26
اور اس مہینے میں مجھ سے دور کر دے ہر برائی، بے حیائی،
26
وَالْجَھْدَ وَالْبَلَاءَ وَالتَّعَبَ وَالْعَنَاءَ
27
رنج، کٹھن، سختی اور بے دلی دور کر دے
27
اِنَّكَ سَمِیْعُ الدُّعَاءِ۔
28
بے شک تو دعا کا سننے والا ہے
28
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ
29
اے معبود! محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما
29
وَٲَعِذْنِیْ فِیْہِ مِنَ الشَّیْطَانِ الرَّجِیْمِ
30
اور اس ماہ میں مجھے دھتکارے ہوئے شیطان سے پناہ دے
30
وَھَمْزِھٖ وَلَمْزِھٖ وَنَفْثِہٖ وَنَفْخِہٖ وَوَسْوَسَتِہٖ
31
اور اس کے اشارے، سرگوشی، اس کے منتر، اس کی پھونک، اس کے برے خیال
31
وَتَثْبِیْطِہٖ وَبَطْشِہٖ وَكَیْدِھِ وَمَكْرِھٖ
32
رکاوٹ، داؤ، بناوٹ اور اس کے پھندے،
32
وَحَبَائِلِہٖ وَخُدَعِہٖ وَٲَمَانِیِّہٖ وَغُرُوْرِھٖ وَفِتْنَتِہٖ
33
دھوکے، آرزو، بہلاوے، بہکاوے اور اس کے جالوں،
33
وَشَرَكِہٖ وَٲَحْزَابِہٖ وَٲَتْبَاعِہٖ وَٲَشْیَاعِہٖ
34
ٹولیوں، پیروکاروں، ساتھیوں، دوستوں
34
وَٲَوْلِیَائِہٖ وَشُرَكَائِہٖ وَجَمِیْعِ مَكَائِدِھٖ۔
35
اور اس کے ہمکاروں اور اس کے دھوکوں سے پناہ دے
35
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ
36
اے معبود! محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما
36
وَارْزُقْنَا قِیَامَہٗ وَصِیَامَہٗ
37
اور ہمیں اس ماہ میں نماز روزہ نصیب فرما
37
وَبُلُوْغَ الْاَمَلِ فِیْہِ وَفِیْ قِیَامِہٖ
38
اور اس میں امید پوری فرما
38
وَاسْتِكْمَالَ مَا یُرْضِیْكَ عَنِّیْ
39
اور اس ماہ میں عبادت کرنے کی کمال حد جس میں تو مجھ سے راضی ہو
39
صَبْرًا وَاحْتِسَابًا وَاِیْمَانًا وَیَقِیْنًا
40
اس میں مجھے برداشت، خوش رفتاری، ایمان اور یقین عطا فرما
40
ثُمَّ تَقَبَّلْ ذٰلِكَ مِنِّیْ بِالْاَضْعَافِ الْكَثِیْرَۃِ
41
پھر اسے میری طرف سے قبول فرما کئی گنا بڑھا کر
41
وَالْاَجْرِ الْعَظِیْمِ، یَا رَبَّ الْعَالَمِیْنَ۔
42
اور اس پر بہت بڑا اجر دے، اے جہانوں کے پالنے والے
42
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ
43
اے معبود! محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما
43
وَارْزُقْنِی الْحَجَّ وَالْعُمْرَۃَ وَالْجِدَّ وَالْاِجْتِہَادَ
44
اور نصیب فرما مجھے حج و عمرہ، کوشش،
44
وَالْقُوَّۃَ وَالنَّشَاطَ وَالْاِنَابَۃَ وَالتَّوْبَۃَ
45
طاقت، جوش، بازگشت، توبہ،
45
وَالتَّوْفِیْقَ وَالْقُرْبَۃَ وَالْخَیْرَ الْمَقْبُوْلَ
46
تقرب، پسندیدہ نیکی،
46
وَالرَّغْبَۃَ وَالرَّھْبَۃَ وَالتَّضَرُّعَ وَالْخُشُوْعَ
47
چاہت، ڈر، عاجزی، فروتنی،
47
وَالرِّقَّۃَ وَالنِّیَّۃَ الصّادِقَۃَ، وَصِدْقَ اللِّسَانِ
48
نرمی، اور کھری نیت رکھنے اور سچ بولنے کی توفیق دے
48
وَالْوَجَلَ مِنْكَ، وَالرَّجَاءَ لَكَ
49
اور یوں کر کہ میں تجھ سے ڈروں تجھ سے امید رکھوں
49
وَالتَّوَكُّلَ عَلَیْكَ، وَالثِّقَۃَ بِكَ
50
تجھ پر بھروسہ کروں اور تجھے سہارا بناؤں
50
وَالْوَرَعَ عَنْ مَحَارِمِكَ
51
اور تیری حرام کردہ چیزوں سے پرہیز کروں
51
مَعَ صَالِحِ الْقَوْلِ، وَمَقْبُوْلِ السَّعْیِ
52
اس کے ساتھ بات میں نرمی ہو ، کوشش قبول ہو
52
وَمَرْفُوْعِ الْعَمَلِ، وَمُسْتَجَابِ الدَّعْوَۃِ
53
کردار بلند ہو اور میری ہر دعا مقبول بارگاہ ہو
53
وَلَا تَحُلْ بَیْنِیْ وَبَیْنَ شَیْءٍ مِنْ ذٰلِكَ
54
اور میرے اور ان چیزوں کے درمیان کوئی رکاوٹ نہ آنے دے
54
بِعَرَضٍ وَلَا مَرَضٍ وَلَا ھَمٍّ وَلَا غَمٍّ
55
جیسے دکھ، بیماری، پریشانی، رنج،
55
وَلَا سُقْمٍ وَلَا غَفْلَۃٍ وَلَا نِسْیَانٍ
56
نقص، بے خبری اور فراموشی وغیرہ
56
بَلْ بِالتَّعَاھُدِ وَالتَّحَفُّظِ لَكَ وَفِیْكَ
57
بلکہ ان عبادتوں میں تیری طرف سے توفیق و حفاظت ہو، تیرے لیے ان پر کاربند رہوں
57
وَالرِّعَایَۃِ لِحَقِّكَ وَالْوَفَاءِ بِعَھْدِكَ وَوَعْدِكَ
58
تیرے حق کا لحاظ کروں اور تو اپنا پیمان اور اپنا وعدہ پورا فرمائے
58
بِرَحْمَتِكَ یَا ٲَرْحَمَ الرّاحِمِیْنَ۔
59
الٰہی اپنی رحمت سے اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے
59
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ
60
اے معبود! محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما
60
وَاقْسِمْ لِیْ فِیْہِ ٲَفْضَلَ مَا تَقْسِمُہٗ لِعِبَادِكَ الصَّالِحِیْنَ
61
اور اس ماہ میں تو نے جو حصہ اپنے نیک بندوں کیلئے رکھا ہے مجھے اس میں سے زیادہ عطا کر
61
وَٲَعْطِنِیْ فِیْہِ ٲَفْضَلَ مَا تُعْطِیْ ٲَوْلِیَائَكَ الْمُقَرَّبِیْنَ
62
اور اس مہینے میں تو نے اپنے قریبی دوستوں کو جو کچھ عطا کیا ہے اس میں سے مجھے زیادہ حصہ دے
62
مِنَ الرَّحْمَۃِ وَالْمَغْفِرَۃِ وَالتَّحَنُّنِ وَالْاِجَابَۃِ
63
یعنی رحمت، بخشش، محبت، قبولیت
63
وَالْعَفْوِ، وَالْمَغْفِرَۃِ الدَّائِمَۃِ، وَالْعَافِیَۃِ وَالْمُعَافَاۃِ
64
اور درگزر، نیز ہمیشہ کے لیے بخشش آرام، آسودگی
64
وَالْعِتْقِ مِنَ النَّارِ، وَالْفَوْزِ بِالْجَنَّۃِ، وَخَیْرِ الدُّنْیَا وَالْاٰخِرَۃِ
65
اور آگ سے خلاصی جنت میں جانے کی کامیابی اور دنیا و آخرت کی بھلائی میں زیادہ حصہ دے
65
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ
66
اے معبود! محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما
66
وَاجْعَلْ دُعَائِیْ فِیْہِ اِلَیْكَ وَاصِلًا
67
اور اس مہینے میں میری دعا کو ایسا بنا کہ تجھ تک پہنچ جائے
67
وَرَحْمَتَكَ وَخَیْرَكَ اِلَیَّ فِیْہِ نَازِلًا
68
اور تیری رحمت اور بھلائی اس میں مجھ پر نازل ہو
68
وَعَمَلِیْ فِیْہِ مَقْبُوْلًا، وَسَعْیِیْ فِیْہِ مَشْكَوْرًا
69
اور اس ماہ میں میرا عمل تجھے قبول، میری کوشش تجھے پسند،
69
وَذَنْبِیْ فِیْہِ مَغْفُوْرًا
70
اور اس میں تو میرا گناہ بخش دے
70
حَتّٰی یَكُوْنَ نَصِیْبِیْ فِیْہِ الْاَكْثَرُ وَحَظِّیْ فِیْہِ الْاَوْفَرَ
71
یہاں تک کے اس ماہ میں میرا نصیب بڑ جائے اور میرا حصہ زیادہ ہو جائے
71
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ
72
اے معبود! محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما
72
وَوَفِّقْنِیْ فِیْہِ لِلَیْلَۃِ الْقَدْرِ عَلٰی ٲَفْضَلِ حَالٍ
73
اور اس ماہ میں مجھے شب قدر سے بہرہ ور فرما اس بہترین صورت میں
73
تُحِبُّ ٲَنْ یَكُوْنَ عَلَیْہَا ٲَحَدٌ مِنْ ٲَوْلِیَائِكَ وَٲَرْضَاہَا لَكَ
74
جسے تو پسند کرے کہ تیرے دوستوں میں سے ہر ایک اسی حال میں ہو جو تیرے لیے بہت پسندیدہ ہے
74
ثُمَّ اجْعَلْہَا لِیْ خَیْرًا مِنْ ٲَلْفِ شَھْرٍ
75
پھر شب قدر کو میرے لیے ہزار مہینوں سے بہتر قرار دے
75
وَارْزُقْنِیْ فِیْہَا ٲَفْضَلَ مَا رَزَقْتَ ٲَحَدًا
76
اور اس میں وہ بہترین روزی دے جو تو نے کسی شخص کو دی
76
مِمَّنْ بَلَّغْتَہٗ اِیَّاہَا وَٲَكْرَمْتَہٗ بِہَا
77
اور وہ اس تک پہنچائی اور یوں اس کو سرفراز کیا ہے
77
وَاجْعَلْنِیْ فِیْہَا مِنْ عُتَقَائِكَ مِنْ جَھَنَّمَ
78
مجھے اس میں جہنم سے آزاد کیے گئے لوگوں میں قرار دے
78
وَطُلَقَائِكَ مِنَ النَّارِ وَسُعَدَاءِ خَلْقِكَ
79
کہ جو آگ سے خلاصی پا گئے ہیں اور تیری مخلوق میں سے خوش بخت ہیں
79
بِمَغْفِرَتِكَ وَرِضْوَانِكَ یَا ٲَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ۔
80
تیری بخشش و خوشنودی کے ساتھ، اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے
80
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ
81
اے معبود! محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما
81
وَارْزُقْنَا فِیْ شَھْرِنَا ھٰذَا الْجِدَّ وَالْاِجْتِھَادَ
82
اور ہمیں اس ماہ رمضان میں نصیب کر سعی، کوشش،
82
وَالْقُوَّۃَ وَالنَّشَاطَ وَمَا تُحِبُّ وَتَرْضٰی
83
طاقت ولولہ اور وہ چیز جسے تو چاہے اور پسند کرے
83
اَللّٰھُمَّ رَبَّ الْفَجْرِ وَلَیَالٍ عَشْرٍ وَالشَّفْعِ وَالْوَتْرِ
84
اے اللہ! اے ایک صبح اور دس راتوں اور شفع و وتر کے رب
84
وَرَبَّ شَھْرِ رَمَضَانَ وَمَا ٲَنْزَلْتَ فِیْہِ مِنَ الْقُرْاٰنِ
85
اور ماہ رمضان کے مالک اور اس قرآن کے مالک جو تو نے اس ماہ میں نازل کیا
85
وَرَبَّ جَبْرَائِیْلَ وَمِیْكَائِیْلَ وَاِسْرَافِیْلَ وَعِزْرَائِیْلَ
86
اور جبرائیلؑ و میکائیلؑ و اسرافیلؑ و عزرائیلؑ کے رب
86
وَجَمِیْعِ الْمَلَائِكَۃِ الْمُقَرَّبِیْنَ
87
اور تمام مقرب فرشتوں کے رب
87
وَرَبَّ اِبْرَاھِیْمَ وَاِسْمٰعِیْلَ وَاِسْحٰقَ وَیَعْقُوْبَ
88
اور اے حضرت ابراہیمؑ و اسماعیلؑ و اسحاقؑ و یعقوبؑ کے رب
88
وَرَبَّ مُوْسٰی وَعِیْسٰی وَجَمِیْعِ النَّبِیِّیْنَ وَالْمُرْسَلِیْنَ
89
اور حضرت موسٰیؑ و عیسٰیؑ اور سارے نبیوں اور رسولوں کے رب
89
وَرَبَّ مُحَمَّدٍ خَاتَمِ النَّبِیِّیْنَ صَلَوَاتُكَ عَلَیْہِ وَعَلَیْھِمْ ٲَجْمَعِیْنَ
90
اور اے نبیوں کے خاتم حضرت محمدؐ کے رب ان پر اور سب پہلے نبیوں پر تیری رحمتیں ہوں میں
90
وَٲَسْٲَلُكَ بِحَقِّكَ عَلَیْھِمْ
91
سوال کرتا ہوں تجھ سے تیرے حق کے واسطے سے جو ان پر ہے،
91
وَبِحَقِّھِمْ عَلَیْكَ وَبِحَقِّكَ الْعَظِیْمِ
92
اور ان کے حق کے واسطے سے جو تجھ پر ہے اور تیرے بزرگ تر حق کے واسطے سے
92
لَمَّا صَلَّیْتَ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَعَلَیْھِمْ ٲَجْمَعِیْنَ
93
کہ ضرور ان پر اور ان کی آل پررحمت کر اور ان سب پر رحمت کر
93
وَنَظَرْتَ اِلَیَّ نَظْرَۃً رَحِیْمَۃً تَرْضٰی بِھَا عَنِّیْ
94
اور مجھ پر ایسی نظر فرما جو مہربانی کی نظر ہو کہ تو مجھ سے ایسا راضی ہو جائے
94
رِضًى لَا سَخَطَ عَلَیَّ بَعْدَہٗ ٲَبَدًا
95
اور اس کے بعد کبھی ناراض نہ ہو
95
وَٲَعْطَیْتَنِیْ جَمِیْعَ سُؤْلِیْ وَرَغْبَتِیْ وَٲُمْنِیَتِیْ وَاِرَادَتِیْ
96
اور میری تمام مرادیں، خواہشیں، آرزوئیں اور ارادے پورے فرما
96
وَصَرَفْتَ عَنِّیْ مَا ٲَكْرَھُ وَٲَحْذَرُ
97
وہ چیزیں مجھ سے دور کر دے جن سے میں اپنی جان کیلئے ڈرتا ہوں
97
وَٲَخَافُ عَلٰی نَفْسِیْ وَمَا لَا ٲَخَافُ
98
اور خوف کھاتا ہوں اور خوف نہیں کھاتا
98
وَعَنْ ٲَھْلِیْ وَمَالِیْ وَاِخْوَانِیْ وَذُرِّیَّتِیْ
99
اور انہیں میرے رشتہ داروں، میرے مال، میرے بھائیوں اور اولاد سے بھی دور فرما
99
اَللّٰھُمَّ اِلَیْكَ فَرَرْنَا مِنْ ذُنُوْبِنَا فَاٰوِنَا تَائِبِیْنَ
100
اے معبود! ہم اپنے گناہوں سے تیری طرف بھاگے ہیں ہمیں توبہ کرنے والوں کی سی پناہ دے
100
وَتُبْ عَلَیْنَا مُسْتَغْفِرِیْنَ، وَاغْفِرْ لَنَا مُتَعَوِّذِیْنَ
101
اور توجہ کر کہ ہم بخشش کے طالب ہیں، ہمیں بخش دے پناہ دیتے ہوئے
101
وَٲَعِذْنَا مُسْتَجِیْرِیْنَ، وَٲَجِرْنَا مُسْتَسْلِمِیْنَ
102
پناہ دے کہ طالب پناہ ہیں، ہمیں پناہ میں لے کہ سرنگوں ہیں
102
وَلَا تَخْذُلْنَا رَاھِبِیْنَ، وَاٰمِنَّا رَاغِبِیْنَ
103
ہمیں رسوا نہ کر کہ ڈرنے والے ہیں، ہم خواہاں ہیں امان دے
103
وَشَفِّعْنَا سَائِلِیْنَ
104
ہم سائل ہیں شفاعت قبول فرما
104
وَٲَعْطِنَا اِنَّكَ سَمِیْعُ الدُّعَاءِ قرِیْبٌ مُجِیْبٌ۔
105
اور حاجت پوری کر بے شک تو دعا سننے والا ہے قریب تر قبول کرنے والا ہے
105
اَللّٰھُمَّ ٲَنْتَ رَبِّیْ وَٲَنَا عَبْدُكَ
106
اے معبود! تو میرا پروردگار اور میں تیرا بندہ ہوں
106
وَٲَحَقُّ مَنْ سَٲَلَ الْعَبْدُ رَبَّہٗ
107
اور بندے کو زیادہ حق ہے کہ اپنے پروردگار سے سوال کرے
107
وَلَمْ یَسْٲَلِ الْعِبَادُ مِثْلَكَ كَرَمًا وَجُوْدًا
108
اور بندوں سے تیرے جیسے کرم و بخشش کا سوال نہیں کیا جا سکتا
108
یَا مَوْضِعَ شَكْوَی السَّائِلِیْنَ
109
اے سائلوں کے لیے مرکز شکایت
109
وَیَا مُنْتَہٰی حَاجَۃِ الرَّاغِبِیْنَ
110
اور اے محتاجوں کی حاجت برآری کی آخری امیدگاہ
110
وَیَا غِیَاثَ الْمُسْتَغِیْثِیْنَ
111
اے فریاد کرنے والوں کے فریاد رس
111
وَیَا مُجِیْبَ دَعْوَۃِ الْمُضْطَرِّیْنَ، وَیَا مَلْجَٲَ الْہَارِبِیْنَ
112
اے بے چاروں کی دعائیں قبول کرنے والے، اے بھاگنے والوں کی جائے پناہ
112
وَیَا صَرِیْخَ الْمُسْتَصْرِخِیْنَ، وَیَا رَبَّ الْمُسْتَضْعَفِیْنَ
113
اے چیخ و پکار کرنے والوں کے مددگار اور اے زیردستوں کے پروردگار
113
وَیَا كَاشِفَ كَرْبِ الْمَكْرُوْبِیْنَ
114
اے دکھی لوگوں کے دکھ دور کرنے والے
114
وَیَا فَارِجَ ھَمِّ الْمَھْمُوْمِیْنَ
115
اے پریشانوں کی پریشانی ہٹانے والے
115
وَیَا كَاشِفَ الْكَرْبِ الْعَظِیْمِ
116
اور اے بڑی مصیبت کے دور کرنے والے
116
یَا ﷲُ یَا رَحْمٰنُ یَا رَحِیْمُ، یَا ٲَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ
117
یا اللہ اے رحم کرنے والے اے مہربان، اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے
117
صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ
118
محمدؐ وآل محمدؐ پر رحمت نازل فرما
118
وَاغْفِرْ لِیْ ذُنُوْبِیْ وَعُیُوْبِیْ وَاِسَائَتِیْ
119
اور بخش دے میرے گناہ، میرے عیب، میری برائیاں
119
وَظُلْمِیْ وَجُرْمِیْ وَاِسْرَافِیْ عَلٰی نَفْسِیْ
120
میری ناانصافی، میرا جرم اور اپنے نفس پر میری زیادتی
120
وَارْزُقْنِیْ مِنْ فَضْلِكَ وَرَحْمَتِكَ
121
اور مجھ پر اپنا فضل و کرم اور رحمت فرما
121
فَاِنَّہٗ لَا یَمْلِكُہَا غَیْرُكَ
122
کیونکہ تیرے سوا کسی کو یہ اختیار نہیں
122
وَاعْفُ عَنِّیْ، وَاغْفِرْ لِیْ كُلَّ مَا سَلَفَ مِنْ ذُنُوْبِیْ
123
اور مجھے معاف فرما اور میرے گزشتہ گناہ معاف کر دے
123
وَاعْصِمْنِیْ فِیْمَا بَقِیَ مِنْ عُمْرِیْ
124
اور بقایا زندگی میں مجھے گناہ سے بچائے رکھ
124
وَاسْتُرْ عَلَیَّ وَعَلٰی وَالِدَیَّ وَوَلَدِیْ
125
اور پردہ پوشی فرما میری، میرے والدین کی، میری اولاد کی
125
وَقَرَابَتِیْ وَٲَھْلِ حُزَانَتِیْ وَمَنْ كَانَ مِنِّیْ بِسَبِیْلٍ
126
اور عزیزوں کی، میرے ملنے والوں کی جو میرے ہم قدم ہیں
126
مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَ وَالْمُؤْمِنَاتِ فِی الدُّنْیَا وَالْاٰخِرَۃِ
127
اور مومنین و مومنات میں سے ان سب کی، دنیا اور آخرت میں (پردہ پوشی فرما)
127
فَاِنَّ ذٰلِكَ كُلَّہٗ بِیَدِكَ
128
کیونکہ یہ بات کلی طور پر تیرے اختیار میں ہے
128
وَٲَنْتَ وَاسِعُ الْمَغْفِرَۃِ
129
اور تو بخش دینے میں وسعت والا ہے
129
فَلَا تُخَیِّبْنِیْ یَا سَیِّدِیْ، وَلَا تَرُدَّ دُعَائِیْ
130
پس ناامید نہ کر میرے آقا! میری دعا رد نہ کر
130
وَلَا یَدِیْ اِلٰی نَحْرِیْ حَتّٰی تَفْعَلَ ذٰلِكَ بِیْ
131
اور میرا ہاتھ میرے سینے ی طرف نہ پلٹا یہاں تک کہ مجھے وہ سب کچھ دے
131
وَتَسْتَجِیْبَ لِیْ جَمِیْعَ مَا سَٲَلْتُكَ
132
اور میری سب حاجتیں پوری کر دے جو میں نے طلب کیں
132
وَتَزِیْدَنِیْ مِنْ فَضْلِكَ
133
اور اپنے فضل سے مجھے کچھ زیادہ بھی دے
133
فَاِنَّكَ عَلٰی كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ وَنَحْنُ اِلَیْكَ رَاغِبُوْنَ۔
134
کہ بے شک تو ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے اور ہم تیری ہی طرف رغبت کرتے ہیں
134
اَللّٰھُمَّ لَكَ الْاَسْمَاءُ الْحُسْنٰی
135
اے معبود! تیرے لیے اچھے اچھے نام ہیں
135
وَالْاَمْثَالُ الْعُلْیَا، وَالْكِبْرِیَاءُ وَالْاٰلَاءُ
136
اور بلند ترین شانیں ہیں بڑائیاں اور نعمتیں ہیں
136
ٲَسْٲَلُكَ بِاسْمِكَ بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
137
میں سوال کرتا ہوں تجھ سے بواسطہ تیرے نام ﴿اللہ، رحمن، رحیم﴾ کے
137
اِنْ كُنْتَ قَضَیْتَ فِیْ ہٰذِھِ اللَّیْلَۃِ
138
اگر تو نے اس رات میں فیصلہ کر رکھا ہے
138
تَنَزُّلَ الْمَلَائِكَۃِ وَالرُّوْحِ فِیْہَا
139
ملائکہ اور روح کو زمین پر اتارنے کا
139
ٲَنْ تُصَلِّیَ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ
140
تو اس رات محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما
140
وَٲَنْ تَجْعَلَ اسْمِیْ فِی السُّعَدَاءِ، وَرُوْحِیْ مَعَ الشُّھَدَاءِ
141
اور یہ کہ قرار دے میرا نام نیک بختوں میں، میری روح کو شہیدوں کے ساتھ،
141
وَاِحْسَانِیْ فِیْ عِلِّیِّیْنَ، وَاِسَائَتِیْ مَغْفُوْرَۃً
142
میری نیکی کو درجۂ علیین میں، اور میرے گناہوں کو بخشے ہوئے قرار دے
142
وَٲَنْ تَھَبَ لِیْ یَقِیْنًا تُبَاشِرُ بِہٖ قَلْبِیْ
143
اور یہ کہ مجھے وہ یقین دے جو میرے دل میں جما رہے
143
وَاِیْمَانًا لَا یَشُوْبُہٗ شَكٌّ
144
وہ ایمان عطا کر جسے شک کا خطرہ نہ ہو
144
وَرِضًى بِمَا قَسَمْتَ لِیْ
145
جو کچھ تو نے دیا اس پر راضی رکھ
145
وَاٰتِنِیْ فِی الدُّنْیَا حَسَنَۃً وَفِی الْاٰخِرَۃِ حَسَنَۃً
146
مجھے اس دنیا میں نیکی اور آخرت میں خوشی نصیب فرما
146
وَقِنِیْ عَذَابَ النّارِ
147
اور مجھے آگ کے عذاب سے بچائے رکھ
147
وَاِنْ لَمْ تَكُنْ قَضَیْتَ فِیْ ہٰذِھِ اللَّیْلَۃِ
148
اور اگر تو نے آج کی رات میں فیصلہ نہیں کیا
148
تَنَزُّلَ الْمَلَائِكَۃِ وَالرُّوْحِ فِیْہَا
149
ملائکہ اور روح کو نازل کرنے کا
149
فَٲَخِّرْنِیْ اِلٰی ذٰلِكَ وَارْزُقْنِیْ فِیْہَا ذِكْرَكَ
150
تو پھر مجھ کو ایسی رات تک مہلت دے اور اس میں مجھے توفیق دے اپنے ذکر،
150
وَشُكْرَكَ وَطَاعَتَكَ وَحُسْنَ عِبَادَتِكَ
151
شکر، فرمانبرداری اور بہترین عبادت کی
151
وَصَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ
152
اور محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما
152
بِٲَفْضَلِ صَلَوَاتِكَ یَا ٲَرْحَمَ الرّاحِمِیْنَ
153
اپنی بہترین رحمتوں سے اے سب سے زیادہ رحم کرنے والا
153
یَا ٲَحَدُ یَا صَمَدُ یَا رَبَّ مُحَمَّدٍ
154
اے یگانہ، اے بے نیاز، اے ربِ محمدؐ!
154
اغْضَبِ الْیَوْمَ لِمُحَمَّدٍ وَلِاَبْرَارِ عِتْرَتِہٖ
155
آج غضبناک ہو محمدؐ اور ان کے خاندان کے نیکوکارں کی خاطر
155
وَاقْتُلْ ٲَعْدَائَھُمْ بَدَدًا، وَٲَحْصِھِمْ عَدَدًا
156
اور ان کے دشمنوں کے ٹکڑے ٹکڑے کر دے، انہیں ایک ایک کر کے چن لے
156
وَلَا تَدَعْ عَلٰی ظَھْرِ الْاَرْضِ مِنْھُمْ ٲَحَدًا
157
اور ان میں سے کسی کو روئے زمین پر زندہ نہ چھوڑ
157
وَلَا تَغْفِرْ لَھُمْ ٲَبَدًا
158
انہیں کبھی بھی معاف نہ فرما
158
یَا حَسَنَ الصُّحْبَۃِ، یَا خَلِیْفَۃَ النَّبِیِّیْنَ
159
اے بہترین رفیق، اے نبیوں کے بعدباقی رہنے والے
159
ٲَنْتَ ٲَرْحَمُ الرَّاحِمِیْنَ
160
تو سب سے زیادہ رحم کرنے والا ہے
160
الْبَدِیْءُ الْبَدِیْعُ الَّذِیْ لَیْسَ كَمِثْلِكَ شَیْءٌ
161
ایسا آغاز کرنے والا ہے پیدا کرنے والا ہے کہ کوئی بھی چیز تیرے جیسی نہیں ہے
161
وَالدَّائِمُ غَیْرُ الْغَافِلِ، وَالْحَیُّ الَّذِیْ لَا یَمُوْتُ
162
اے ہمیشہ کے بیدار جو غافل نہیں ہوتا، اور وہ زندہ جسے موت نہیں آتی
162
ٲَنْتَ كُلَّ یَوْمٍ فِیْ شَٲْنٍ
163
تو وہ ہے جو ہر روز نرالی شان رکھتا ہے
163
ٲَنْتَ خَلِیْفَۃُ مُحَمَّدٍ، وَنَاصِرُ مُحمَّدٍ، وَمُفَضِّلُ مُحَمَّدٍ
164
تو حضرت محمدؐ کا پشت پناہ، ان کا مددگار اور ان کو فضیلت دینے والا ہے
164
ٲَسْٲَلُكَ ٲَنْ تَنْصُرَ وَصِیَّ مُحَمَّدٍ وَخَلِیْفَۃَ مُحَمَّدٍ
165
میں سوالی ہوں تیرا کہ تو مدد فرما حضرت محمدؐ کے وصی، ان کے جانشین کی
165
وَالْقَائِمَ بِالْقِسْطِ مِنْ ٲَوْصِیَاءِ مُحَمَّدٍ
166
اور ان کے جانشینوں میں سے عدل و انصاف قائم کرنے والے کی مدد فرما
166
صَلَوَاتُكَ عَلَیْہِ وَعَلَیْھِمْ، اعْطِفْ عَلَیْھِمْ نَصْرَكَ
167
اس پر اور ان سب پر تیری رحمتیں ہوں، ان سبھوں کی مدد و نصرت فرما
167
یَا لَا اِلٰہَ اِلَّا ٲَنْتَ بِحَقِّ لَا اِلٰہَ اِلَّا ٲَنْتَ
168
اے وہ کہ تیرے سوا کوئی معبود نہیں تیرے سوا کوئی معبود نہیں کے واسطے سے
168
صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ
169
محمدؐ و آلؑ محمدؐ پر رحمت نازل فرما
169
وَاجْعَلْنِیْ مَعَھُمْ فِی الدُّنْیَا وَالْاٰخِرَۃِ
170
اور مجھے دنیا اور آخرت میں انہی کے ساتھ قرار دے
170
وَاجْعَلْ عَاقِبَۃَ ٲَمْرِیْ اِلٰی غُفْرَانِكَ وَرَحْمَتِكَ
171
اور میری زندگی کو اپنی بخشش و رحمت کے شمول پر ختم فرما
171
یَا ٲَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ
172
اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے
172
وَكَذٰلِكَ نَسَبْتَ نَفْسَكَ یَا سَیِّدِیْ بِاللُّطْفِ
173
اور جیسا کہ اپنے آپ کو لطیف و مہربان کے نام سے موسوم کیا ہے میرے مالک
173
بَلٰی اِنَّكَ لَطِیْفٌ فَصَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ
174
ہاں بے شک تو مہربان ہے، پس محمدؐ و آل محمدؐپر رحمت نازل فرما
174
وَالْطُفْ بِیْ لِمَا تَشَاءُ
175
اور جس پر چاہے لطف و کرم کر
175
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ
176
اے معبود! محمدؐ وآل محمدؐ پر رحمت نازل فرما
176
وَارْزُقْنِی الْحَجَّ وَالْعُمْرَۃَ فِیْ عَامِنَا ہٰذَا
177
اور نصیب فرما مجھے حج اور عمرہ کی ادائیگی اسی رواں سال میں
177
وَتَطَوَّلْ عَلَیَّ بِجَمِیْعِ حَوَائِجِیْ لِلْاٰخِرَۃِ وَالدُّنْیَا
178
اور مجھ پر عنایت کرتے ہوئے میری دنیا و آخرت کی تمام حاجتیں پوری فرما
178

پھر تین مرتبہ کہے:

ٲَسْتَغْفِرُ ﷲَ رَبِّیْ وَٲَتُوْبُ اِلَیْہِ
179
بخشش چاہتا ہوں خدا سے جو میرا رب ہے اور اس کے حضور توبہ کرتا ہوں
179
اِنَّ رَبِّیْ قَرِیْبٌ مُجِیْبٌ
180
بے شک میرا رب نزدیک اور دعا قبول کرنے والا ہے
180
ٲَسْتَغْفِرُ ﷲَ رَبِّیْ وَٲَتُوْبُ اِلَیْہِ
181
بخشش چاہتا ہوں خدا سے جو میرا رب ہے اور اس کے حضور توبہ کرتا ہوں
181
اِنَّ رَبِّیْ رَحِیْمٌ وَدُوْدٌ
182
بے شک میرا رب مہربان محبت والا ہے
182
ٲَسْتَغْفِرُ ﷲَ رَبِّیْ وَٲَتُوْبُ اِلَیْہِ
183
بخشش چاہتا ہوں خدا سے جو میرا رب ہے اور اس کے حضور توبہ کرتا ہوں
183
اِنَّہٗ كَانَ غَفَّارًا۔
184
کیونکہ وہ بہت بخشنے والا ہے
184
اَللّٰھُمَّ اغْفِرْ لِیْ اِنَّكَ ٲَرْحَمُ الرَّاحِمِیْنَ
185
اے معبود! مجھے بخش دے بے شک تو سب سے زیادہ رحم کرنے والا ہے
185
رَبِّ اِنِّیْ عَمِلْتُ سُوْءًا وَظَلَمْتُ نَفْسِیْ
186
میرے رب میں نے برا عمل کیا اور اپنی جان پر ظلم کیا
186
فَاغْفِرْ لِیْ اِنَّہٗ لَا یَغْفِرُ الذُّنُوْبَ اِلَّا ٲَنْتَ
187
پس مجھے بخش دے کہ تیرے سوا کوئی گناہوں کا معاف کرنے والا نہیں
187
ٲَسْتَغْفِرُ ﷲَ الَّذِیْ لَا اِلٰہَ اِلَّا ھُوَ
188
بخشش چاہتاہوں اللہ سے جس کے سوا کوئی معبود نہیں
188
الْحَیُّ الْقَیُّوْمُ الْحَلِیْمُ الْعَظِیْمُ
189
وہی زندہ، پائندہ، بردبار، بڑائی والا،
189
الْكَرِیْمُ الْغَفَّارُ لِلذَّنْبِ الْعَظِیْمِ وَٲَتُوْبُ اِلَیْہِ
190
مہربان، بڑے سے بڑے گناہ کو بخش دینے والا ہے، میں اس کے حضور توبہ کرتا ہوں
190
اَسْتَغْفِرُ ﷲَ اِنَّ ﷲَ كَانَ غَفُوْرًا رَحِیْمًا۔
191
اللہ سے بخشش چاہتا ہوں بے شک اللہ ہے بخش دینے والا مہربان ہے
191

اس کے بعد یہ پڑھے:

اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَسْٲَلُكَ ٲَنْ تُصَلِّیَ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ
192
اے اللہ! میں تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ محمدؐ وآل محمدؐ پر رحمت نازل فرما
192
وَٲَنْ تَجْعَلَ فِیْمَا تَقْضِیْ وَتُقَدِّرُ
193
اور یہ کہ تو جن بڑے اور یقینی امور کے بارے میں
193
مِنَ الْاَمْرِ الْعَظِیْمِ الْمَحْتُوْمِ فِیْ لَیْلَۃِ الْقَدْرِ
194
بست و کشاد کا حکم لگائے شب قدر میں
194
مِنَ الْقَضَاءِ الَّذِیْ لَا یُرَدُّ وَلَا یُبَدَّلُ
195
جو تیرے ایسے فیصلے ہوں جن میں کسی طرح کا التوا اور تبدیلی واقع نہیں ہوتی
195
ٲَنْ تَكْتُبَنِیْ مِنْ حُجَّاجِ بَیْتِكَ الْحَرَامِ
196
ان کے ضمن میں مجھے اپنے بیت الحرام کعبہ کے ان حاجیوں میں لکھ دے
196
الْمَبْرُوْرِ حَجُّھُمُ الْمَشْكُوْرِ سَعْیُھُمُ
197
جن کا حج قبول، جن کی سعی پسندیدہ،
197
الْمَغْفُوْرِ ذُنُوْبُھُمُ الْمُكَفَّرِ عَنْھُمْ سَیِّئَاتُھُمْ
198
جن کے گناہ معاف شدہ اور جن کی خطائیں ان سے دور کر دی گئی ہوں
198
وَٲَنْ تَجْعَلَ فِیْمَا تَقْضِیْ وَتُقَدِّرُ
199
اور یہ کہ جن باتوں میں تو بست و کشاد کرے
199
ٲَنْ تُطِیْلَ عُمْرِیْ، وَتُوَسِّعَ رِزْقِیْ
200
ان میں میری عمر کو طولانی، میرے رزق میں فراوانی فرما
200
وَتُؤَدِّیَ عَنِّیْ ٲَمَانَتِیْ وَدَیْنِیْ، اٰمِیْنَ رَبَّ الْعَالَمِیْنَ۔
201
اور میری طرف سے امانتیں اور قرضے ادا کر دے، ایسا ہی ہو اے جہانوں کے پالنے والے
201
اَللّٰھُمَّ اجْعَلْ لِیْ مِنْ ٲَمْرِیَ فَرَجًا وَمَخْرَجًا
202
اے اللہ! میرے معاملوں میں کشادگی اور سہولت قرار دے
202
وَارْزُقْنِیْ مِنْ حَیْثُ ٲَحْتَسِبُ وَمِنْ حَیْثُ لَا ٲَحْتَسِبُ
203
اور مجھے رزق دے جہاں سے مجھے توقع ہے اور جہاں سے مجھے اس کے ملنے کی توقع نہیں ہے
203
وَاحْرُسْنِیْ مِنْ حَیْثُ ٲَحْتَرِسُ وَمِنْ حَیْثُ لَا ٲَحْتَرِسُ
204
اور میری حفاظت کر جہاں میں اپنی حفاظت کر سکوں اور جہاں اپنی حفاظت نہ کر سکوں
204
وَصَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ وَسَلِّمْ كَثِیْرًا۔
205
اور محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما اور بہت زیادہ سلام۔
205