سید و شیخ صدوقؒ نے جابر بن عبد اللہ انصاری سے روایت کی ہے کہ میں رسولؐ اللہ کی خدمت میں حاضر ہوا اور وہ دن رمضان مبارک کا آخری جمعہ تھا۔ جب آنحضرتؐ کی نظر مجھ پر پڑی تو فرمایا کہ اے جابر! یہ ماہ رمضان کا آخری جمعہ ہے پس ماہ رمضان کو الوداع کرو اور کہو:

اَللّٰھُمَّ لَا تَجْعَلْہُ اٰخِرَ الْعَھْدِ مِنْ صِیَامِنَا اِیَّاھُ
1
اے اللہ! رمضان کے اس مہینے کے روزے میرے لیے آخری روزے قرار نہ دے
1
فَاِنْ جَعَلْتَہٗ فَاجْعَلْنِیْ مَرْحُوْمًا وَلَا تَجْعَلْنِیْ مَحْرُوْمًا
2
پس اگر تو ایسا کرے تو مجھے رحم کیا ہوا قرار دے اور رحمت سے محروم کیا ہوا نہ بنا
2

جو شخص اس دعا کو پڑھے تو یقینًا وہ دو سعادتوں میں سے ایک ضرور حاصل کرتا ہے، یعنی وہ آئندہ رمضان کو پائے گا یا خدا کی انتہائی رحمت و بخشش سے ہم کنار ہو کر عالم بقا میں راحتیں حاصل کرے گا۔