یہ بڑی بابرکت رات ہے اور اس میں چند اعمال ہیں:
﴿۱﴾ غسل کرے۔
﴿۲﴾ زیارت امام حسینؑ۔
﴿۳﴾ سورۂ انعام ، سورۂ کہف اور سورۂ یاسین کی تلاوت کرے اور سو مرتبہ کہے:
﴿۴﴾ شیخ کلینیؒ نے امام جعفر صادقؑ سے نقل کیا ہے کہ یہ دعا پڑھے:
﴿۵﴾دعا یَامُدَبِّرَ الْاُمُوْر .... پڑھے کہ جو تئیسویں کی رات کے اعمال میں ذکر ہوئی ہے۔
﴿۶﴾ وہ دعائیں پڑھ کر ماہ رمضان کو الوداع کرے کہ جو شیخ کلینیؒ ، صدوقؒ ،شیخ مفیدؒ ، طوسیؒ اور سیدابن طاؤسؒ نے نقل کی ہیں۔ شاید ان میں سب سے بہتر صحیفۂ کاملہ کی پینتالیسیویں دعا ہے۔
نیز سید ابن طاؤس نے امام جعفر صادقؑ سے روایت کی ہے کہ آپ نے فرمایا: جو شخص ماہ رمضان کی آخری رات کو الوداع کرے تو یہ کہے:
جو شخص ان کلمات کے ساتھ ماہ رمضان کو الوداع کرے تو حق تعالیٰ اسے صبح ہونے سے پہلے بخش دے گا اور اس کو توبہ و استغفار کی توفیق عطا کرے گا۔
سید و شیخ صدوقؒ نے جابر بن عبد اللہ انصاری سے روایت کی ہے کہ میں رسولؐ اللہ کی خدمت میں حاضر ہوا اور وہ دن رمضان مبارک کا آخری جمعہ تھا۔ جب آنحضرتؐ کی نظر مجھ پر پڑی تو فرمایا کہ اے جابر! یہ ماہ رمضان کا آخری جمعہ ہے پس ماہ رمضان کو الوداع کرو اور کہو:
جو شخص اس دعا کو پڑھے تو یقینًا وہ دو سعادتوں میں سے ایک ضرور حاصل کرتا ہے، یعنی وہ آئندہ رمضان کو پائے گا یا خدا کی انتہائی رحمت و بخشش سے ہم کنار ہو کر عالم بقا میں راحتیں حاصل کرے گا۔
سید ابن طاؤسؒ وشیخ کفعمیؒ نے رسولؐ اللہ سے نقل کیا ہے کہ آپ نے فرمایا: جو شخص ماہ رمضان کی آخری رات دس رکعت نماز پڑھے کہ ہر رکعت میں دس مرتبہ سورۂ توحید اور رکوع و سجود میں دس دس مرتبہ کہے:
نیز ہر دو رکعت کے بعد تشہد و سلام پڑھے اور یہ دس رکعت نماز ختم کر کے ہزار مرتبہ استغفار کرے پھر سجدہ میں جائے اور کہے:
آنحضرتؐ نے مزید فرمایا: مجھے اس ذات کے حق کی قسم کہ جس نے مجھے شرف نبوت سے نوازا ہے کہ جبرائیل نے مجھے خبر دی ہے اسرفیل کے ذریعہ، اور اسرافیل نے خداوند عالم سے لیا ہے، وہ شخص ابھی سر سجدے سے نہیں اٹھائے گا کہ اس کے ماہ رمضان میں بجا لائے ہوئے اعمال قبول کر لیے جائیں گے اور اس کے تمام گناہ معاف کر دیے جائیں گے۔
یہ نماز شب عیدالفطر میں بھی پڑھی جا سکتی ہے، لیکن اس روایت کے مطابق رکوع و سجود کے اذکار کی بجائے تسبیحات اربعہ پڑھے اور نماز سے فراغت کے بعد سجدہ میں جا کر جب مذکورہ بالا دعا پڑھے تو اغْفِرْ لَنَا ذُنُوْبَنَا سے وَقِیَامَنَا تک کی بجائے یہ کہے: