﴿۴﴾ ماہ رمضان کی چاند رات میں اپنی بیوی سے مجامت کرے کہ یہ اس ماہ مبارک کی خصوصیت ہے ورنہ دیگر مہینوں کی پہلی رات میں جماع کرنا مکروہ ہے۔
﴿۵﴾ ماہ رمضان کی شب اول میں غسل کرے، کیونکہ روایت ہوئی ہے کہ جو شخص اس رات غسل کرے تو آئندہ رمضان تک خارش وغیرہ سے محفوظ رہے گا۔
﴿۶﴾ اس رات بہتی ہوئی نہر میں غسل کرے اور تیس چلو پانی سر پر ڈالے تاکہ آنے والے رمضان تک باطنی پاکیزگی کا حامل رہے۔
﴿۷﴾ رمضان المبارک کی شب اول میں امام حسینؑ کی ضریح مقدس کی زیارت کرے تاکہ اس کے گناہ جھڑ جائیں اور اس کو اس سال میں عمرہ و حج کرنے والے تمام افراد جتنا ثواب حاصل ہو۔
﴿۸﴾ اس رات سے ہزار رکعت نماز کی ابتداء کرے کہ جس کی ترکیب ان اعمال کی قسم دوم کے آخر میں ذکر ہوئی ہے۔
﴿۹﴾ اس رات دو رکعت نماز پڑھے کہ ہر رکعت میں سورۂ حمد کے بعد سورۂ انعام کی تلاوت کرے اور سوال کرے کہ خدا کفایت کرے اس کے لئے اور جس سے ڈرتا ہو اس سے محفوظ رکھے۔
﴿۱۱﴾ نماز مغرب کے بعد اپنے ہاتھ بلند کر کے وہ دعا پڑھے جو امام جوادؑ سے وارد ہے اور اقبال میں مذکور ہے اور وہ یہ ہے:
اَللّٰھُمَّ یَا مَنْ یَمْلِكُ التَّدْبِیْرَ
1
اے معبود! اے وہ جو نظام عالم کا مالک ہے
1
وَھُوَ عَلٰی كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ
2
اور وہی ہے جو ہر چیز پرقدرت رکھتا ہے
2
یَا مَنْ یَعْلَمُ خَائِنَۃَ الْاَعْیُنِ وَمَا تُخْفِی الصُّدُوْرُ
3
اے وہ جو جانتا ہے آنکھوں کی خاینت کو سینوں میں چھپی ہوئی باتوں کو
3
وَتُجِنُّ الضَّمِیْرُ وَھُوَ اللَّطِیْفُ الْخَبِیْرُ
4
اور باطن میں ٹھہری خواہشوں کو اور وہ باریک بین خبردار ہے
4
اَللّٰھُمَّ اجْعَلْنَا مِمَّنْ نَوٰی فَعَمِلَ
5
اے معبود! ہمیں ان لوگوں میں قرار دے جو نیت باندھتے، پھر عمل کرتے ہیں
5
وَلَا تَجْعَلْنَا مِمَّنْ شَقِیَ فَكَسِلَ
6
ہمیں بدبخت اور سست لوگوں میں سے نہ بنا
6
وَلَا مِمَّنْ ھُوَ عَلٰی غَیْرِ عَمَلٍ یَتَّكِلُ۔
7
نہ ان میں سے جو بے عملی پر تکیہ کر کے بیٹھے رہتے ہیں
7
اَللّٰھُمَّ صَحِّحْ ٲَبْدَانَنَا مِنَ الْعِلَلِ
8
اے معبود! ہمارے بدنوں کو بیماریوں سے بچائے رکھ
8
وَٲَعِنّا عَلٰی مَا افْتَرَضْتَ عَلَیْنَا مِنَ الْعَمَلِ
9
اور جو اعمال تو نے ہم پر واجب کیے ہیں ان کی ادائیگی میں ہماری مدد فرما
9
حَتّٰی یَنْقَضِیَ عَنَّا شَھْرُكَ ہٰذَا
10
یہاں تک کہ تیرا یہ مہینہ بیت جائے
10
وَقَدْ ٲَدَّیْنَا مَفْرُوْضَكَ فِیْہِ عَلَیْنَا۔
11
اور ہم نے اس ماہ میں تیرے واجبات ادا کر لیے ہوں جو ہم پر عائد تھے
11
اَللّٰھُمَّ ٲَعِنّا عَلٰی صِیَامِہٖ، وَوَفِّقْنَا لِقِیَامِہٖ
12
اے معبود! اس ماہ کے روزے رکھنے میں مدد فرما، نمازیں پڑھنے کی توفیق دے
12
وَنَشِّطْنَا فِیْہِ لِلصَّلَاۃِ
13
اور نماز میں ہمیں سرور دے
13
وَلَا تَحْجُبْنَا مِنَ الْقِرَائَۃِ
14
ہمیں قرآن پڑھنے سے دور نہ رکھ
14
وَسَہِّلْ لَنَا فِیْہِ اِیْتَاءَ الزَّكَاۃِ
15
اور اس ماہ میں زکوٰۃ دینا ہمارے لیے آسان قرار دے
15
اَللّٰھُمَّ لَا تُسَلِّطْ عَلَیْنَا وَصَبًا
16
اے معبود! اس مہینے میں ہم پر تھکاوٹ،
16
وَلَا تَعَبًا وَلَا سَقَمًا وَلَا عَطَبًا۔
17
تنگی، بیماری اور بے ہمتی کو مسلط نہ ہونے دے
17
اَللّٰھُمَّ ارْزُقْنَا الْاِفْطَارَ مِنْ رِزْقِكَ الْحَلَالِ۔
18
اے معبود! اس ماہ میں ہمیں اپنے رزق حلال سے افطاری نصیب فرما
18
اَللّٰھُمَّ سَہِّلْ لَنَا فِیْہِ مَا قَسَمْتَہٗ مِنْ رِزْقِكَ
19
اے معبود! اس ماہ میں وہ رزق ہمیں آسانی سے دے جو تو نے مقرر کر رکھا ہے
19
وَیَسِّرْ مَا قَدَّرْتَہٗ مِنْ ٲَمْرِكَ
20
اور جو امر تو نے طے کیا ہے وہ ہمارے لیے آسان بنا دے
20
وَاجْعَلْہُ حَلَالًا طَیِّبًا نَقِیًّا مِنَ الْاٰثَامِ
21
اور اس ماہ کو ہمارے لیے حلال، پاکیزہ اور پاک تر رکھ
21
خَالِصًا مِنَ الْاٰصَارِ وَالْاَجْرَامِ۔
22
کہ اس میں ہم گناہوں، سزاؤں اور جرموں سے بچے رہیں
22
اَللّٰھُمَّ لَا تُطْعِمْنَا اِلَّا طَیِّبًا غَیْرَ خَبِیْثٍ وَلَا حَرَامٍ
23
اے معبود! اس مہینے میں ہمیں وہی غذا دے جو پاک وپاکیزہ ہو جس میں حرام نہ ملا ہو
23
وَاجْعَلْ رِزْقَكَ لَنَا حَلَالًا
24
اور ہمارے لیے اپنا حلال رزق قرار دے
24
لَا یَشُوْبُہٗ دَنَسٌ وَلَا ٲَسْقَامٌ
25
جس میں بیماری و گندگی کا عنصر شامل نہ ہو
25
یَا مَنْ عِلْمُہٗ بِالسِّرِّ كَعِلْمِہٖ بِالْاِعْلَانِ
26
اے وہ ذات جس کا علم پوشیدہ چیزوں کے بارے میں ایسا ہی ہے جیسا اشیاء کے بارے باتوں میں ہے
26
یَا مُتَفَضِّلًا عَلٰی عِبَادِہٖ بِالْاِحْسَانِ
27
اے اپنے بندوں پر احسان میں اضافہ کرنے والے
27
یَا مَنْ ھُوَ عَلٰی كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ
28
اے وہ کہ جو ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے
28
وَبِكُلِّ شَیْءٍ عَلِیْمٌ خَبِیْرٌ
29
اور ہر چیز کے متعلق علم و خبر رکھتا ہے
29
ٲَلْھِمْنَا ذِكْرَكَ، وَجَنِّبْنَا عُسْرَكَ، وَٲَنِلْنَا یُسْرَكَ
30
اپنے ذکر کی طرف ہماری رہنمائی فرما، ہمیں سختی سے بچائے رکھ اور آسانی سے ہمکنار کر دے
30
وَاھْدِنَا لِلرَّشَادِ، وَوَفِّقْنَا لِلسَّدَادِ
31
ہمیں حق کی طرف لے چل اور راستی کی توفیق دے
31
وَاعْصِمْنَا مِنَ الْبَلَایَا
32
ہمیں مصیبتوں سے محفوظ فرما
32
وَصُنَّا مِنَ الْاَوْزَارِ وَالْخَطَایَا
33
اور ہم کو خطاؤں اور غلطیوں سے بچائے رکھ
33
یَا مَنْ لَا یَغْفِرُ عَظِیْمَ الذُّنُوْبِ غَیْرُہٗ
34
اے وہ جس کے سوا کوئی گناہوں کا بخشنے والا نہیں
34
وَلَا یَكْشِفُ السُّوْءَ اِلَّا ھُوَ
35
اور نہ کوئی برائی کو دور کرنے والا ہے
35
یَا ٲَرْحَمَ الرّاحِمِیْنَ وَٲَكْرَمَ الْاَكْرَمِیْنَ
36
اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے اور سب سے بڑھ کر عطاوبخشش کرنے والے
36
صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَٲَھْلِ بَیْتِہِ الطَّیِّبِیْنَ
37
حضرت محمدؐ پر اور ان کے اہلبیتؑ پر رحمت فرما جو پاکیزہ تر ہیں
37
وَاجْعَلْ صِیَامَنَا مَقْبُوْلًا
38
ہمارے رمضان کے روزے قبول فرما
38
وَبِالْبِرِّ وَالتَّقْوٰی مَوْصُوْلًا
39
اور ہمیں نیکی و پرہیزگاری کی منزل پر پہنچا
39
وَكَذٰلِكَ فَاجْعَلْ سَعْیَنَا مَشْكُوْرًا، وَقِیَامَنَا مَبْرُوْرًا
40
اور اسی طرح ہماری کوششوں کو پسندیدہ قرار دے، ہماری نماز و قیام کو منظور فرما
40
وَقُرْاٰنَنَا مَرْفُوْعًا، وَدُعَائَنَا مَسْمُوْعًا
41
ہماری تلاوتِ قرآن کو اوپر لے جا، ہماری دعائیں قبول کر
41
وَاھْدِنَا لِلْحُسْنٰی، وَجَنِّبْنَا الْعُسْرٰی، وَیَسِّرْنَا لِلْیُسْرٰی
42
اور ہمیں نیکی کی طرف لے چل، ہمیں سختیوں سے بچا اور آسانیوں سے بہرہ ور فرما
42
وَٲَعْلِ لَنَا الدَّرَجَاتِ، وَضَاعِفْ لَنَا الْحَسَنَاتِ
43
ہمارے درجے بلند کر دے اور ہماری نیکیوں میں اضافہ فرما
43
وَاقْبَلْ مِنَّا الصَّوْمَ وَالصَّلَاۃَ
44
ہمارے روزوں اور نمازوں کو قبول فرما
44
وَاسْمَعْ مِنَّا الدَّعَوَاتِ
45
اور ہماری حاجتوں کو پورا فرما
45
وَاغْفِرْ لَنَا الْخَطِیْئَاتِ، وَتَجَاوَزْ عَنَّا السَّیِّئَاتِ
46
ہماری خطائیں معاف فرما اور ہمارے گناہوں کو بخش دے
46
وَاجْعَلْنَا مِنَ الْعَامِلِیْنَ الْفَائِزِیْنَ
47
ہمیں عمل کرنے والوں اور کامیاب ہونے والوں میں قرار دے
47
وَلَا تَجْعَلْنَا مِنَ الْمَغْضُوْبِ عَلَیْھِمْ وَلَا الضَّالِّیْنَ
48
اور ہمیں ان میں قرار نہ دے جن پر غضب ہوا نہ ان میں جو گمراہی میں پڑ گئے
48
حَتّٰی یَنْقَضِیَ شَھْرُ رَمَضَانَ عَنَّا
49
یہاں تک کہ ہمارا یہ رمضان گزر جائے
49
وَقَدْ قَبِلْتَ فِیْہِ صِیَامَنَا وَقِیَامَنَا
50
جب کہ تو نے ہمارے روزے اور ہماری نمازیں قبول کر لی ہوں
50
وَزَكَّیْتَ فِیْہِ ٲَعْمَالَنَا، وَغَفَرْتَ فِیْہِ ذُنُوْبَنَا
51
اس میں ہمارے اعمال خالص کیے ہوں ہمارے گناہ بخش دیے ہوں
51
وَٲَجْزَلْتَ فِیْہِ مِنْ كُلِّ خَیْرٍ نَصِیْبَنَا
52
اور اس ماہ میں ہمیں نیکیوں کا بڑا حصہ دیا ہو بے
52
فَاِنَّكَ الْاِلٰہُ الْمُجِیْبُ، وَالرَّبُّ الْقَرِیْبُ
53
شک تو معبود ہے قبول کرنے والا اور تو رب ہے جو نزدیک ہے
53
وَٲَنْتَ بِكُلِّ شَیْءٍ مُحِیْطٌ۔
54
اور تو نے ہر چیز کو گھیر رکھا ہے۔
54
اَللّٰھُمَّ رَبَّ شَھْرِ رَمَضَانَ، مُنَزِّلَ الْقُرْاٰنِ
55
اے معبود: اے ماہ رمضان کے پروردگار اے قرآن کے اتارنے والے
55
ہٰذَا شَھْرُ رَمَضَانَ الَّذِیْ ٲَنْزَلْتَ فِیْہِ الْقُرْاٰنَ
56
یہ ماہ رمضان ہے کہ جس میں تو نے قرآن کریم کو نازل کیا
56
وَٲَنْزَلْتَ فِیْہِ اٰیَاتٍ بَیِّنَاتٍ مِنَ الْھُدٰی وَالْفُرْقَانِ
57
اور اس میں ہدایت کی روشن نشانیاں نازل کیں اور یہ حق وباطل کا فرق ہے
57
اَللّٰھُمَّ ارْزُقْنَا صِیَامَہٗ وَٲَعِنَّا عَلٰی قِیَامِہٖ۔
58
اے معبود! ہمیں اس کے روزے نصیب کر اور اس میں عبادت کرنے کی توفیق دے
58
اَللّٰھُمَّ سَلِّمْہُ لَنَا، وَسَلِّمْنَا فِیْہِ
59
اے معبود! ہمیں پورا مہینہ نصیب کر اور اس میں سلامتی عطا فرما
59
وَتَسَلَّمْہُ مِنَّا فِیْ یُسْرٍ مِنْكَ وَمُعَافَاۃٍ
60
اسے ہم سے اپنی دی ہوئی آسانی اور عافیت کے ساتھ قبول کر
60
وَاجْعَلْ فِیْمَا تَقْضِیْ وَتُقَدِّرُ مِنَ الْاَمْرِ الْمَحْتُوْمِ
61
اور جن یقینی کاموں میں تیری بست وکشاد طے کی جاتی ہے
61
وَفِیْمَا تَفْرُقُ مِنَ الْاَمْرِ الْحَكِیْمِ فِیْ لَیْلَۃِ الْقَدْرِ
62
اور جن پر حکمت معاملوں کے فیصلے تو شب قدر میں کرتا ہے
62
مِنَ الْقَضَاءِ الَّذِیْ لَا یُرَدُّ وَلَا یُبَدَّلُ
63
اور وہ ایسے فیصلے ہیں کہ جن میں کوئی ردوبدل نہیں ہوتا
63
ٲَنْ تَكْتُبَنِیْ مِنْ حُجَّاجِ بَیْتِكَ الْحَرَامِ
64
ان کے ضمن میں مجھے اپنے بیت الحرام کعبہ کے ان حاجیوں میں لکھ دے
64
الْمَبْرُوْرِ حَجُّھُمُ الْمَشْكُوْرِ سَعْیُھُمُ
65
کہ جن کا حج قبول ہے، ان کی کوشش پسندیدہ
65
الْمَغْفُوْرِ ذُنُوْبُھُمُ الْمُكَفَّرِ عَنْھُمْ سَیِّئَاتُھُمْ
66
ان کے گناہ بخشے ہوئے اور ان کی برائیاں مٹا دی گئی ہیں
66
وَاجْعَلْ فِیْمَا تَقْضِیْ وَتُقَدِّرُ
67
اور جن معاملوں کی تو بست وکشاد کرتا ہے
67
ٲَنْ تُطِیْلَ لِیْ فِیْ عُمْرِیْ
68
ان مین میری عمر طویل کر دے
68
وَتُوَسِّعَ عَلَیَّ مِنَ الرِّزْقِ الْحَلَالِ۔
69
اور میرے لیے رزق حلال میں کشادگی و فراخی قرار دے۔
69
﴿۱۴﴾ وہ دعا پڑھے جو سید نے اقبال میں نقل فرمائی ہے اور وہ بہت طویل ہے اس کا پہلا جملہ یہ ہے:
﴿۱۵﴾ روایت ہے کہ جب ماہ رمضان کا آغاز ہوتا تو حضور اس کی شب اول میں یہ دعا پڑھتے تھے:
اَللّٰھُمَّ اِنَّہٗ قَدْ دَخَلَ شَھْرُ رَمَضَانَ
71
اے معبود! یقینًا رمضان کا مہینہ آ گیا ہے
71
اَللّٰھُمَّ رَبَّ شَھْرِ رَمَضَانَ الَّذِیْ ٲَنْزَلْتَ فِیْہِ الْقُرْاٰنَ
72
اے معبود! اے ماہ رمضان کے پروردگار جس میں تو نے قرآن کریم نازل کیا
72
وَجَعَلْتَہٗ بَیِّنَاتٍ مِنَ الْھُدٰی وَالْفُرْقَانِ
73
اور تو نے اس کو ہدایت کی نشانیاں اور حق وباطل میں فرق کرنے والا بنایا
73
اَللّٰھُمَّ فَبَارِكْ لَنَا فِیْ شَھْرِ رَمَضَانَ
74
اے معبود! پس ماہ رمضان میں ہم پر برکت نازل فرما
74
وَٲَعِنَّا عَلٰی صِیَامِہٖ وَصَلَوَاتِہٖ، وَتَقَبَّلْہُ مِنَّا
75
اور اس میں روزوں، نمازوں کے لیے ہماری مد د کر اور انہیں ہم سے قبول فرما
75
﴿۱۶﴾ یہ روایت بھی ہوئی ہے کہ حضرت رسولؐ اللہ ماہ رمضان کی پہلی رات میں یہ دعا پڑھتے تھے:
الْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ ٲَكْرَمَنَا بِكَ ٲَیُّھَا الشَّھْرُ الْمُبَارَكُ
76
حمد ہے اس خدا کیلئے جس نے تیرے ذریعے سے ہمیں عزت دی اے برکت والے مہینے
76
اَللّٰھُمَّ فَقَوِّنَا عَلٰی صِیَامِنَا وَقِیَامِنَا
77
اے معبود! پس ہمیں قوت دے روزوں اور نمازوں کیلئے
77
وَثَبِّتْ ٲَقْدَامَنَا وَانْصُرْنَا عَلَی الْقَوْمِ الْكَافِرِیْنَ
78
اور ہمارے قدم جما دے اور کافر گروہ کے مقابل ہماری نصرت فرما
78
اَللّٰھُمَّ ٲَنْتَ الْوَاحِدُ فَلَا وَلَدَ لَكَ
79
اے معبود! تویکتا ہے پس تیرا کوئی بیٹا نہیں ہے
79
وَٲَنْتَ الصَّمَدُ فَلَا شِبْہَ لَكَ
80
اور تو بے نیاز ہے پس تیری کوئی مثال نہیں
80
وَٲَنْتَ الْعَزِیْزُ فَلَا یُعِزُّكَ شَیْءٌ
81
تو صاحب عزت ہے پس کوئی چیز تجھے عزت نہیں دیتی
81
وَٲَنْتَ الْغَنِیُّ وَٲَنَا الْفَقِیْرُ
82
اور تو مالکِ ثروت ہے اور میں محتاج ہوں
82
وَٲَنْتَ الْمَوْلٰی وَٲَنَا الْعَبْدُ
83
تو آقا ہے اور میں غلام ہوں
83
وَٲَنْتَ الْغَفُوْرُ وَٲَنَا الْمُذْنِبُ
84
تو بخشنے والا ہے اور میں گناہگار ہوں
84
وَٲَنْتَ الرَّحِیْمُ وَٲَنَا الْمُخْطِیُٔ
85
تو رحم والا ہے اور میں خطاکار ہوں
85
وَٲَنْتَ الْخَالِقُ وَٲَنَا الْمَخْلُوْقُ
86
تو خلق کرنے والا ہے اور میں مخلوق ہوں
86
وَٲَنْتَ الْحَیُّ وَٲَنَا الْمَیِّتُ
87
اور تو زندہ ہے اور میں مردہ ہوں
87
ٲَسْٲَلُكَ بِرَحْمَتِكَ ٲَنْ تَغْفِرَ لِیْ وَتَرْحَمَنِیْ
88
بواسطہ تیری رحمت کے سوالی ہوں کہ مجھے بخش دے، مجھ پر رحم فرما
88
وَتَتَجَاوَزَ عَنِّیْ، اِنَّكَ عَلٰی كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ
89
اور مجھ سے درگزر کر، بے شک تو ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے
89
﴿۱۷﴾ اس کتاب کے باب اول میں ذکر ہو چکا ہے کہ رمضان کی پہلی رات میں دعائے جوشن کبیر کا پڑھنا مستحب ہے۔
﴿۱۹﴾ جب ماہ رمضان آئے تو اس مہینے میں بہت زیادہ قرآن کی تلاوت کرے اور روایت ہے کہ امام جعفر صادقؑ تلاوت شروع کرنے سے پہلے یہ دعا پڑھتے تھے:
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَشْھَدُ ٲَنَّ ہٰذَا كِتَابُكَ
90
اے معبود! میں گواہی دیتا ہوں کہ یہ تیری کتاب ﴿قرآن﴾ ہے
90
الْمُنْزَلُ مِنْ عِنْدِكَ عَلٰی رَسُوْلِكَ
91
جو تیری جانب سے نازل ہوئی ہے تیرے آخری رسول
91
مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ ﷲِ صَلَّی ﷲُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ
92
وَكَلَامُكَ النَّاطِقُ عَلٰی لِسَانِ نَبِیِّكَ
93
اور یہ تیرا کلام ہے جو تیرے نبیؐ کی زبان سے ظاہر ہوا ہے
93
جَعَلْتَہٗ ہَادِیًا مِنْكَ اِلٰی خَلْقِكَ
94
جسے تو نے اپنی طرف سے اپنی مخلوق کا ہادی بنایا ہے
94
وَحَبْلًا مُتَّصِلًا فِیْمَا بَیْنَكَ وَبَیْنَ عِبَادِكَ
95
اور یہ وہ رسی ہے جو تیرے بندوں کی درمیان تنی ہوئی ہے
95
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ نَشَرْتُ عَھْدَكَ وَكِتَابَكَ
96
اے معبود ! بے شک میں نے تیرے حکم نامے اور تیری کتاب کو کھولا ہے
96
اَللّٰھُمَّ فَاجْعَلْ نَظَرِیْ فِیْہِ عِبَادَۃً
97
اے معبود! پس اس پر میرے نظر کرنے کو عبادت
97
وَقِرَائَتِیْ فِیْہِ فِكْرًا، وَفِكْرِیْ فِیْہِ اعْتِبَارًا
98
اور میری تلاوت کو اس پر غور اور میرے اس غور کو نصیحت قرار دے
98
وَاجْعَلْنِیْ مِمَّنْ اتَّعَظَ بِبَیَانِ مَوَاعِظِكَ فِیْہِ
99
اور مجھے ان لوگوں میں رکھ جو اس میں تیرے بیان سے نصیحت پکڑتے ہیں
99
وَاجْتَنَبَ مَعَاصِیَكَ
100
اور تیری نافرمانیوں سے درکنار رہتے ہیں
100
وَلَا تَطْبَعْ عِنْدَ قِرَائَتِیْ عَلٰی سَمْعِیْ
101
اور اس کی تلاوت کے وقت میرے کان بند نہ کر
101
وَلَا تَجْعَلْ عَلٰی بَصَرِیْ غِشَاوَۃً
102
میری آنکھوں پر پردہ نہ ڈال
102
وَلَا تَجْعَلْ قِرَائَتِیْ قِرَائَۃً لَا تَدَبُّرَ فِیْہَا
103
اور میری تلاوت کو ایسی تلاوت نہ بنا جس میں غور و فکر نہ ہو
103
بَلِ اجْعَلْنِیْ ٲَتَدَبَّرُ اٰیَاتِہٖ وَٲَحْكَامَہٗ
104
بلکہ مجھے ایسا بنادے کہ میں اس کی آیتوں اور احکام پر غور کروں
104
اٰخِذًا بِشَرَائِعِ دِیْنِكَ
105
اور تیرے دین کے اصول معلوم کروں
105
وَلَا تَجْعَلْ نَظَرِیْ فِیْہِ غَفْلَۃً وَلَا قِرَائَتِیْ ھَذَرًا
106
اور اس پر میری نظر کو بے توجہی اور میری تلاوت کو بے فائدہ نہ بنا
106
اِنَّكَ ٲَنْتَ الرَّؤُوْفُ الرَّحِیْمُ
107
بے شک تو بہت مہربان، بڑے رحم والا ہے۔
107
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ قَدْ قَرَٲْتُ مَا قَضَیْتَ مِنْ كِتَابِكَ
108
اے معبود میں نے تیری کتاب میں سے اتنا پڑھا جتنا تو نے چاہا
108
الَّذِیْ ٲَنْزَلْتَہٗ عَلٰی نَبِیِّكَ الصَّادِقِ صَلَّی ﷲُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ
109
کہ جسے تو نے نازل فرمایا اپنے سچے نبی پر
109
فَلَكَ الْحَمْدُ رَبَّنَا
110
پس حمد تیرے ہی لیے ہے اے ہمارے رب
110
اَللّٰھُمَّ اجْعَلْنِیْ مِمَّنْ یُحِلُّ حَلَالَہٗ وَیُحَرِّمُ حَرَامَہٗ
111
اے معبود! مجھے ان لوگوں میں رکھ جنہوں نے قرآن کے حلال کو حلال اور حرام کو حرام گردانا
111
وَیُؤْمِنُ بِمُحْكَمِہٖ وَمُتَشَابِھِہٖ
112
اور اس کی مستقل اور ذومعنی آیتوں پر ایمان لائے
112
وَاجْعَلْہُ لِیْ ٲُنْسًا فِیْ قَبْرِیْ وَٲُنْسًا فِیْ حَشْرِیْ
113
اور قرآن کو میری قبر کا ہمدم اور میرے حشر کا ساتھی بنا دے
113
وَاجْعَلْنِیْ مِمَّنْ تُرَقِّیْہِ بِكُلِّ اٰیَۃٍ قَرَٲَہَا دَرَجَۃً فِیْ ٲَعْلٰی عِلِّیِّیْنَ
114
اور مجھے ان لوگوں میں رکھ کہ جو ہر آیت کے پڑھنے سے ایک ایک درجہ بلند ہوتے جاتے ہیں بلند تر جنت میں
114
اٰمِیْنَ رَبَّ الْعَالَمِیْنَ
115
ایسا ہو اے جہانوں کے رب
115