یَا رَبَّ لَیْلَۃِ الْقَدْرِ وَجَاعِلَہَا خَیْرًا مِنْ ٲَلْفِ شَھْرٍ
1
اے شب قدر کے پروردگار اور اس کو ہزار مہینوں سے بہتر قرار دینے والے
1
وَرَبَّ اللَّیْلِ وَالنَّہَارِ وَالْجِبَالِ وَالْبِحَارِ
2
اے رات اور دن کے رب اے پہاڑوں اور دریاؤں،
2
وَالظُّلَمِ وَالْاَنْوَارِ وَالْاَرْضِ وَالسَّمَاءِ
3
تاریکیوں اور روشنیوں و زمین اور آسمان کے رب
3
یَا بَارِیُٔ یَا مُصَوِّرُ یَا حَنَّانُ یَا مَنَّانُ
4
اے پیدا کرنے والے ،اے صورت گر، اے محبت والے، اے احسان والے
4
یَا ﷲُ یَا رَحْمٰنُ یَا ﷲُ یَا قَیُّوْمُ یَا ﷲُ یَا بَدِیْعُ
5
اے اللہ، اے رحمن، اے اللہ، اے نگہبان، اے اللہ، اے پیدا کرنے والے
5
یَا ﷲُ یَا ﷲُ یَا اللّہُ
6
اے اللہ، اے اللہ، اے اللہ
6
لَكَ الْاَسْمَاءُ الْحُسْنٰی
7
تیرے ہی لیے ہیں اچھے اچھے نام،
7
وَالْاَمْثَالُ الْعُلْیَا، وَالْكِبْرِیَاءُ وَالْاٰلَاءُ
8
بلند ترین نمونے، اور بڑائیاں اور مہربانیاں تیرے لیے ہیں
8
ٲَسْٲَلُكَ ٲَنْ تُصَلِّیَ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ
9
تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ محمدؐ وآل محمدؐ پر رحمت نازل فرما
9
وَٲَنْ تَجْعَلَ اسْمِیْ فِیْ ہٰذِھِ اللَّیْلَۃِ فِی السُّعَدَاءِ
10
اور یہ کہ آج کی رات میں میرا نام نیکوکاروں میں قرار دے
10
وَرُوْحِیْ مَعَ الشُّھَدَاءِ
11
میری روح کو شہیدوں کے ساتھ قرار دے
11
وَاِحْسَانِیْ فِیْ عِلِّیِّیْنَ
12
میری اطاعت کو مقام علیین میں پہنچا
12
وَاِسَائَتِیْ مَغْفُوْرَۃً
13
اور میری برائی کو معاف شدہ قرار دے
13
وَٲَنْ تَھَبَ لِیْ یَقِیْنًا تُبَاشِرُ بِہٖ قَلْبِیْ
14
اور یہ کہ مجھے وہ یقین دے جو میرے دل میں بسا رہے
14
وَاِیْمَانًا یُذْھِبُ الشَّكَّ عَنِّیْ
15
اور وہ ایمان دے جو شک کو مجھ سے دور کر دے
15
وَتُرْضِیَنِیْ بِمَا قَسَمْتَ لِیْ
16
اور مجھے راضی بنا اس پر جو حصہ تو نے مجھے دیا
16
وَاٰتِنَا فِی الدُّنْیَا حَسَنَۃً، وَفِی الْاٰخِرَۃِ حَسَنَۃً
17
اور ہمیں دنیا میں بہترین زندگی دے، آخرت میں خوش ترین اجر عطا کر
17
وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ الْحَرِیْقِ
18
اور ہمیں جلانے والی آگ کے عذاب سے بچا
18
وَارْزُقْنِیْ فِیْہَا ذِكْرَكَ وَشُكْرَكَ
19
اور اس ماہ میں مجھے ہمت دے کہ تجھے یادکروں، تیرا شکر بجا لاؤں،
19
وَالرَّغْبَۃَ اِلَیْكَ وَالْاِنَابَۃَ وَالتَّوْبَۃَ
20
تیری طرف توجہ رکھوں، تیری طرف پلٹوں اور توبہ کروں
20
وَالتَّوْفِیْقَ لِمَا وَفَّقْتَ لَہٗ مُحَمَّدًا وَاٰلَ مُحَمَّدٍ
21
اور مجھے اس عمل کی توفیق دے جس کی توفیق تو نے محمدؐ وآل محمدؐ کو دی
21
عَلَیْھِمُ اَلسَّلَامُ۔
22
کہ ان سب پر سلام ہو۔
22

محمد بن عیسٰی نے اپنی سند کے ساتھ صالحین سے روایت کی ہے کہ انہوں نے فرمایا: تئیسویں رمضان کی رات اس دعا کو قیام و قعود اور رکوع و سجود میں نیز ہر حال میں بار بار پڑھے اور پھر اپنی زندگی میں جب بھی یہ دعا یاد آئے تو پڑھتا رہے پس حق تعالیٰ کی بزرگی بیان کرنے اور حضرت نبی اکرمؐ پردرود و سلام بھیجنے کے بعد کہے:

اَلَّلھُمَّ كُنْ لِّوَلِیِّكَ فلان بن فلان
23
اے معبود ! محافظ بن جا اپنے ولی فلان بن فلان کا
23

اور فلان بن فلان کی بجائے کہے:

الْحُجَّۃِ بنِ الْحَسَنِ
24
اپنے ولی حجت القائمؑ بن حسنؑ کا
24
صَلَوَاتُكَ عَلَیْہِ وَعَلٰی اٰبَائِہٖ
25
تیری رحمت نازل ہو ان پر اور ان کے آباؤ اجداد پر
25
فِیْ ہٰذِھِ السَّاعَۃِ وَفِی كُلِّ سَاعَۃٍ
26
اس لمحہ میں اور ہر آنے والے لمحہ میں
26
وَلِیًّا وَحَافِظًا وَقَائِدًا
27
ان کا مددگار بن جا، نگہبان، پیشوا،
27
وَنَاصِرًا وَدَلِیْلًا وَعَیْنًا
28
حامی، راہنما اور نگہدار بن جا
28
حَتّٰی تُسْكِنَہٗ ٲَرْضَكَ طَوْعًا
29
یہاں تک کہ تو لوگوں کی چاہت سے انہیں زمین کی حکومت دے
29
وَتُمَتِّعَہٗ فِیْھَا طَوِیْلًا
30
اور مدتوں اس پر برقرار رکھے
30

پھر یہ کہے:

یَا مُدَبِّرَ الْاُمُوْرِ، یَا بَاعِثَ مَنْ فِی الْقُبُوْرِ
31
اے کاموں کو منظم کرنے والے، اے قبروں سے اٹھا کھڑا کرنے والے
31
یَا مُجْرِیَ الْبُحُوْرِ، یَا مُلَیِّنَ الْحَدِیْدِ لِدَاوُوْدَ
32
اے دریاؤں کو رواں کرنے والے، اے داؤدؑ کے لیے لوہے کو موم بنانے والے
32
صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلَ مُحَمَّدٍ وَافْعَلَ بِیْ كَذَا وَكَذَا
33
محمدؐ وآل محمدؐ پررحمت نازل فرما اور کر دے میرے لیے یہ اور یہ میرے لیے ایسے ایسے کر دے
33

كَذَا وَكَذَا ان الفاظ کی بجائے اپنی حاجتیں طلب کرے:

اَللَّیْلَۃُ اَللَّیْلَۃُ
34
اسی رات اسی رات
34

اپنے ہاتھ بلند کرے اور کہے:

یَا مُدَبِّرَ الْاُمُوْرِ
35
اے کاموں کو منظم کرنے والے۔
35

اس دعا کو حالت رکوع سجود، قیام اور قعود میں بار بار پڑھے علاوہ از ایں اس دعا کو ماہ رمضان کی آخری رات میں بھی پڑھے۔