دوسری قسم: ماہ رمضان کی راتوں کے اعمال
﴿۷﴾ روایت میں ہے کہ ماہِ رمضان کی ہر رات ایک ہزار مرتبہ سورۂ انا انزلناہ پڑھے۔
﴿۸﴾ اگر ممکن ہو تو ہر رات سو مرتبہ سورۂ حمٓ دخان پڑھے۔
﴿۹﴾ سید نے روایت کی ہے کہ جو شخص ماہ رمضان کی ہر رات یہ دعا پڑھے تو اس کے چالیس سال کے گناہ معاف ہو جائیں گے وہ دعا یہ ہے:
اَللّٰھُمَّ رَبَّ شَھْرِ رَمَضَانَ
1
اے اللہ! اے ماہ رمضان کے پروردگار
1
الَّذِیْ ٲَنْزَلْتَ فِیْہِ الْقُرْاٰنَ
2
کہ جس میں تو نے قرآن کریم نازل فرمایا
2
وَافْتَرَضْتَ عَلٰی عِبَادِكَ فِیْہِ الصِّیَامَ
3
اور اپنے بندوں پر اس ماہ میں روزے رکھنا فرض کیے
3
صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ
4
محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما
4
وَارْزُقْنِیْ حَجَّ بَیْتِكَ الْحَرَامِ
5
اور مجھے اپنے بیت الحرام ﴿کعبہ﴾ کا حج نصیب فرما
5
فِیْ عَامِیْ ھٰذَا وَفِیْ كُلِّ عَامٍ
6
اسی سال اور آئندہ سالوں میں بھی
6
وَاغْفِر لِیْ تِلْكَ الذُّنُوْبَ الْعِظَامَ
7
اور میرے اب تک کے تمام گناہان کبیرہ معاف کر دے
7
فَاِنَّہٗ لَا یَغْفِرُہَا غَیْرُكَ یَا رَحْمٰنُ یَا عَلَّامُ
8
کیونکہ سوائے تیرے انہیں کوئی معاف نہیں کر سکتا، اے زیادہ رحم والے اے زیادہ علم والے
8
﴿۱۰﴾ ہر روز نماز مغرب کے بعد دعائے حج پڑھے جو قبل ازیں پہلی قسم میں نقل ہوچکی ہے۔