﴿۱۲﴾ ہر رات یہ دعا پڑھے:
اَللّٰھُمَّ بِرَحْمَتِكَ فِی الصَّالِحِیْنَ فَٲَدْخِلْنَا
1
اے معبود ! اپنی رحمت سے ہمیں نیکوکاروں میں داخل فرما
1
وَفِیْ عِلِّیِّیْنَ فَارْفَعْنَا
2
جنت علیین میں ہمارے درجے بلند فرما
2
وَبِكَٲْسٍ مِنْ مَعِیْنٍ مِنْ عَیْنٍ سَلْسَبِیْلٍ فَاسْقِنَا
3
ہمیں چشمۂ سلسبیل کے خوشگوار جام سے سیراب فرما
3
وَمِنَ الْحُوْرِ الْعِیْنِ بِرَحْمَتِكَ فَزَوِّجْنَا
4
اپنی مہربانی سے حوران جنت کو ہماری بیویاں بنا
4
وَمِنَ الْوِلْدَانِ الْمُخَلَّدِیْنَ كَٲَنَّھُمْ لُؤْلُؤٌ مَكْنُوْنٌ فَٲَخْدِمْنَا
5
اور ہمیشہ جوان رہنے والے لڑکے جو گویا چھپے موتی ہیں انہیں ہماری خدمت پر لگا
5
وَمِنْ ثِمَارِ الْجَنَّۃِ وَلُحُوْمِ الطَّیْرِ فَٲَطْعِمْنَا
6
جنت کے میوے اور وہاں کے پرندوں کا گوشت ہمیں کھلا
6
وَمِنْ ثِیَابِ السُّنْدُسِ وَالْحَرِیْرِ وَالْاِسْتَبْرَقِ فَٲَلْبِسْنَا
7
اور ہمیں سندس، ابریشم اور چمکیلے کپڑوں کے بنے ہوئے لباس پہنا
7
وَلَیْلَۃَ الْقَدْرِ وَحَجَّ بَیْتِكَ الْحَرَامِ
8
ہمیں شب قدر عطا کر، اپنے بیت اللہ ﴿کعبہ﴾ کے حج کی توفیق دے
8
وَقَتْلًا فِیْ سَبِیْلِكَ فَوَفِّقْ لَنَا
9
اور اپنی راہ میں شہادت نصیب کر دے
9
وَصَالِحَ الدُّعَاءِ وَالْمَسْٲَلَۃِ فَاسْتَجِبْ لَنَا
10
ہماری نیک دعاؤں اور اچھی حاجتوں کو پورا فرما دے
10
وَاِذَا جَمَعْتَ الْاَوَّلِیْنَ وَالْاٰخِرِیْنَ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ فَارْحَمْنَا
11
اور جب قیامت کے روز تو اگلے پچھلوں کو اکٹھا کرے تو ہم پر رحم فرما
11
وَبَرَائَۃً مِنَ النَّارِ فَاكْتُبْ لَنَا
12
ہمارے لئے جہنم سے خلاصی لازمی کر دے
12
وَفِیْ جَھَنَّمَ فَلَا تَغُلَّنَا
13
ہمیں اس (آگ) میں نہ ڈال
13
وَفِیْ عَذَابِكَ وَھَوَانِكَ فَلَا تَبْتَلِنَا
14
ہمیں اپنے عذاب اور ذلت میں نہ پھنسا
14
وَمِنَ الزَّقُّوْمِ وَالضَّرِیْعِ فَلَا تُطْعِمْنَا
15
اور ہمیں تھوہر اور زہریلی گھاس نہ کھلا
15
وَمَعَ الشَّیَاطِیْنِ فَلَا تَجْعَلْنَا
16
اور ہمیں شیطانوں کا ہم نشین نہ بنا
16
وَفِی النَّارِ عَلٰی وُجُوْھِنَا فَلَا تَكْبُبْنَا
17
اور جہنم میں ہمیں چہروں کے بل نہ لٹکا
17
وَمِنْ ثِیَابِ النَّارِ وَسَرَابِیْلِ الْقَطِرَانِ فَلَا تُلْبِسْنَا
18
ہمیں آتشی کپڑے اور قطران کے پیراہن نہ پہنا
18
وَمِنْ كُلِّ سُوْءٍ یَا لَا اِلٰہَ اِلَّا ٲَنْتَ
19
اور اے وہ کہ نہیں کوئی معبود مگر تو ہی ہے
19
بِحَقِّ لَا اِلٰہَ اِلَّا ٲَنْتَ فَنَجِّنَا۔
20
نہیں کوئی معبود مگر تو ہے کے واسطے ہمیں بچا۔
20
﴿۱۳﴾ امام جعفر صادقؑ سے روایت ہے کہ ہر رات یہ دعا پڑھے:
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَسْٲَلُكَ ٲَنْ تَجْعَلَ فِیْمَا تَقْضِیْ وَتُقَدِّرُ
21
اے معبود ! میں تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ تو اپنی قضاء و قدر میں
21
مِنَ الْاَمْرِ الْمَحْتُوْمِ فِی الْاَمْرِ الْحَكِیْمِ
22
محکم امور سے متعلق جو یقینی فیصلے کرتا ہے
22
مِنَ الْقَضَاءِ الَّذِیْ لَا یُرَدُّ وَلَا یُبَدَّلُ
23
جو تیری وہ قضاء ہے کہ جس میں کسی بھی طرح کی تبدیلی اور پلٹ نہیں ہوتی
23
ٲَنْ تَكْتُبَنِیْ مِنْ حُجَّاجِ بَیْتِكَ الْحَرَامِ
24
اس میں میرا نام اپنے بیت الحرام ﴿کعبہ﴾ کے حاجیوں میں لکھ دے کہ
24
الْمَبْرُوْرِ حَجُّھُمُ، الْمَشْكُوْرِ سَعْیُھُمُ
25
جن کا حج تجھے منظور ہے، ان کی سعی قبول ہے
25
الْمَغْفُوْرِ ذُنُوْبُھُمُ، الْمُكَفَّرِ عَنْ سَیِّئَاتِھِمْ
26
ان کے گناہ بخشے گئے ہیں اور ان کی خطائیں مٹا دی گئی ہیں
26
وَٲَنْ تَجْعَلَ فِیْمَا تَقْضِیْ وَتُقَدِّرُ
27
نیز اپنی قضاء و قدر میں قرار دے
27
ٲَنْ تُطِیْلَ عُمْرِیْ فِیْ خَیْرٍ وَعَافِیَۃٍ
28
میری عمر طویل، جس میں بھلائی اور امن ہو
28
وَتُوَسِّعَ فِی رِزْقِیْ
29
میری روزی میں فراخی دے
29
وَتَجْعَلَنِیْ مِمَّنْ تَنْتَصِرُ بِہٖ لِدِیْنِكَ
30
اور مجھے ان لوگوں میں قرار دے جن کے ذریعے تو اپنے دین کی مدد کرتا ہے
30
وَلَا تَسْتَبْدِلْ بِیْ غَیْرِیْ۔
31
اور میری جگہ کسی اور کو نہ دے۔
31
﴿۱۴﴾ انیس الصالحین میں ہے کہ ماہ رمضان کی ہر رات یہ دعا پڑھے:
ٲَعُوْذُ بِجَلَالِ وَجْھِكَ الْكَرِیْمِ
32
میں تیری ذات کریم کی جلالت کے ذریعے پناہ چاہتا ہوں
32
ٲَنْ یَنْقَضِیَ عَنِّیْ شَھْرُ رَمَضَانَ
33
اس سے کہ میرا ماہ رمضان گزر جائے
33
ٲَوْ یَطْلُعَ الْفَجْرُ مِنْ لَیْلَتِیْ ہٰذِھٖ
34
یا میری آج کی رات کے بعد اگلی صبح طلوع ہو جائے
34
وَلَكَ قِبَلِیْ تَبِعَۃٌ ٲَوْ ذَنْبٌ تُعَذِّبُنِیْ عَلَیْہِ۔
35
اور میرے لئے کوئی سزا باقی ہو جس پر تو مجھے عذاب کرے۔
35