تیسری قسم - ماہ رمضان میں سحری کے اعمال
وہ چند امور ہیں
﴿۱﴾ سحری کھانا۔ سحری کھانا ترک نہ کرے، اگرچہ اس میں ایک کھجور اور ایک گھونٹ پانی ہی کیوں نہ ہو۔ اور سحری کے وقت کی بہترین خوارک ستو ہے جس میں کھجور کا سفوف ملا ہو۔ اور روایت ہوئی ہے کہ خداوند عالم اور ملائکہ درود بھیجتے ہیں ان پر جو استغفار کرتے ہیں سحری کے وقت اور سحری کھاتے ہیں
﴿۲﴾ سحری کے وقت سورہ انا انزلناہ پڑھے، روایت میں آیا ہے جو شخص سحری وافطاری اور ان وقتوں کے درمیان اس سورے کی تلاوت کرے تو اس کے لئے اس شخص جتنا ثواب ہے جو راہ خدا میں زخم کھائے اور جان قربان کر دے