﴿۸﴾یہ تسبیحات پڑھے جو اقبال میں بھی مذکور ہیں:

سُبْحَانَ مَنْ یَعْلَمُ جَوَارِحَ الْقُلُوْبِ
1
پاک تر ہے وہ جو دلوں کے بھید جانتا ہے
1
سُبْحَانَ مَنْ یُحْصِیْ عَدَدَ الذُّنُوْبِ
2
پاک تر ہے وہ جو گناہوں کو شمار کرتا ہے
2
سُبْحَانَ مَنْ لَا یَخْفٰی عَلَیْہِ خَافِیَۃٌ فِی السَّمَاوَاتِ وَالْاَرَضِیْنَ
3
پاک تر ہے وہ جس پر آسمانوں اور زمینوں کی پنہائیاں مخفی اور اوجھل نہیں
3
سُبْحَانَ الرَّبِّ الْوَدُوْدِ
4
پاک تر ہے محبت کرنے والا پروردگار
4
سُبْحَانَ الْفَرْدِ الْوِتْرِ
5
پاک تر ہے وہ جو تنہا و یکتا ہے
5
سُبْحَانَ الْعَظِیْمِ الْاَعْظَمِ
6
پاک تر ہے وہ جو بڑا ہے سب سے بڑا ہے
6
سُبْحَانَ مَنْ لَا یَعْتَدِیْ عَلٰی ٲَھْلِ مَمْلَكَتِہٖ
7
پاک تر ہے وہ جو اپنی حکومت میں رہنے والوں پر زیادتی نہیں کرتا
7
سُبْحَانَ مَنْ لَا یُؤَاخِذُ ٲَھْلَ الْاَرْضِ بِٲَلْوَانِ الْعَذَابِ
8
پاک تر ہے وہ جو زمین پر رہنے والوں کو طرح طرح کا عذاب نہیں دیتا
8
سُبْحَانَ الْحَنَّانِ الْمَنَّانِ
9
پاک تر ہے وہ جو محبت والا احسان والا ہے
9
سُبْحَانَ الرَّؤُوْفِ الرَّحِیْمِ
10
پاک تر ہے وہ جو مہربان رحم والا ہے
10
سُبْحَانَ الْجَبَّارِ الْجَوَادِ
11
پاک تر ہے وہ جو غالب تر ہے بہت دینے والا
11
سُبْحَانَ الْكَرِیْمِ الْحَلِیْمِ
12
پاک تر ہے وہ جو بزرگی والا بردبار ہے
12
سُبْحَانَ الْبَصِیْرِ الْعَلِیْمِ
13
پاک تر ہے وہ جو دیکھنے والا جاننے والا ہے
13
سُبْحَانَ الْبَصِیْرِ الْوَاسِعِ
14
پاک تر ہے وہ جو بصیرت و وسعت والا ہے
14
سُبْحَانَ ﷲِ عَلٰی اِقْبَالِ النَّہَارِ
15
پاک تر ہے اللہ دن کے نکل آنے پر
15
سُبْحَانَ ﷲِ عَلٰی اِدْبَارِ النَّہَارِ
16
پاک تر ہے اللہ دن کے چھپ جانے پر
16
سُبْحَانَ ﷲِ عَلٰی اِدْبَارِ اللَّیْلِ وَاِقْبَالِ النَّہَارِ
17
پاک تر ہے اللہ رات کے چلے جانے اور دن کے آ جانے پر
17
وَلَہُ الْحَمْدُ وَالْمَجْدُ وَالْعَظَمَۃُ وَالْكِبْرِیَاءُ
18
اسی کے لیے حمد، بزرگی، بڑائی اور بلندی ہے
18
مَعَ كُلِّ نَفَسٍ وَكُلِّ طَرْفَۃِ عَیْنٍ
19
ہر سانس کے ساتھ، آنکھ جھپکنے کے ساتھ،
19
وَكُلِّ لَمْحَۃٍ سَبَقَ فِیْ عِلْمِہٖ
20
اور ہر گھڑی میں جو اس کے علم میں گزر چکی ہے
20
سُبْحَانَكَ مِلْیَٔ مَا ٲَحْصٰی كِتَابُكَ
21
تیری ذات پاک ہے اس پر جو کچھ تیری کتاب میں شمار کیا گیا ہے
21
سُبْحَانَكَ زِنَۃَ عَرْشِكَ
22
تیری ذات پاک ہے تیرے عرش کے وزن کے ساتھ
22
سُبْحَانَكَ سُبْحَانَكَ سُبْحَانَكَ
23
تو پاک تر ہے، تو پاک تر ہے، تو پاک تر ہے
23